1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قیلولے سے ملتی ہے توانائی

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏3 دسمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    قیلولے سے ملتی ہے توانائی
    upload_2019-12-3_3-13-28.jpeg
    رمضان توقیر
    یوں تو ہر شخص کا کھانے پینے سے لے کر سونے اور آرام کرنے کا وقت الگ الگ ہوتا ہے،اس کے باوجودزیادہ تر لوگ دوپہر کے کھانے کے بعد آفس میں نیند آنے کی شکایت کرتے ہیں۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ نیند کی وجہ سے ان کا کام متاثر ہوتا ہے، اگر آپ بھی ایسے ہی لوگوں میں شامل ہیں، جو اس بات کی شکایت دوستوں سے کرتے ہیں تو امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے پاس آپ کی پریشانی کا حل موجود ہے۔ دن میں ایک وقت محسوس ہوتی ہے تھکاوٹ پورے دن میں ایک وقت ایسا ہوتا ہے جب ہر شخص انتہائی تھکا ہوا محسوس کرتا ہے، ایسے میں خود کو ایک بار پھر تازہ محسوس کرنے کے لئے یا تو وہ جھپکی لیتا ہے یا پھر چائے یا کافی کا سہارا لیتا ہے۔ آپ خود کو 24 گھنٹے متحرک نہیں رکھ سکتے ہیں اور جب آپ کچھ کر ہی نہیں سکتے ہیں تو کیوں نہ ایک جھپکی ہی لے لی جائے، لیکن نیند بھگاکر آپ کی تروتازہ ہونے والی یہ جھپکی کتنی دیر کی ہونی چاہئے، 10 منٹ، 20 منٹ یا پھر ایک گھنٹہ .. ناسا نے آپ کے اس سوال کا جواب ڈھونڈ نکالا ہے۔ ایک پاور نیپ سے ملی ہے توانائی مسلسل سات سے آٹھ گھنٹے کام کرنے کے بعد کچھ دیر کے لئے لی گئی ایک پاور نیپ (جھپکی)آپ دوبارہ گھنٹوں کے لئے ریچارج کر دیتی ہے اور آپ بہتر طریقے سے کام کر پاتے ہیں۔ انسان کوسارے دن میں دو بار ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اسے نیند آ رہی ہے، یہ انسانی جسم کی ایک قدرتی فعل ہے۔ آپ چاہیں بھی تو اسے روک نہیں سکتے، ایسے میں ناسا کے سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ دن میں لی گئی ایک جھپکی واقعی پوری رات کی نیند کے برابر آپ کو توانائی دیتی ہے۔ خلائی ایجنسی کے مطابق 26 منٹ تک کاک پٹ میں سونے والا پائلٹ باقی پائلٹوں کے مقابلے میں 54 فیصد محتاط اور کام کی کارکردگی میں 34 فیصد زیادہ بہتر نظر آئے گیا، حالانکہ 26 منٹ تھوڑا طویل وقت ہو سکتا ہے، ناسا میں نیند کے ماہرین نے نیپ کے اثرات پر تحقیق کرتے ہوئے پایا کہ نیپ لینے سے شخص کے موڈ اور کارکردگی بہت بہتری ہوتی ہے۔ نفسیات کے پروفیسر نے بتایا فائدہ براک یونیورسٹی میں نفسیات اور عصائب سائنس کے پروفیسر رہے کمبرلیے کوٹے کے مطابق طویل جھپکی آپ کو گہری نیند میں ڈال سکتی ہے لہٰذا ناسا نے مشورہ دیا کہ 10 سے 20 منٹ کے درمیان پاور نیپ اٹھائیں، ناسا کے اس تجویز میں بتایا گیا کہ دس منٹ کی جھپکی آپ کو پوری رات کی نیند جیسا تازہ محسوس کروا سکتی ہے۔ آپ 10 سے 20 منٹ کے درمیان لیے گئے پاور نیپ سے بغیر سوئے رات بھر کی نیند جیسا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ 10 منٹ کی جھپکی لینے سے پٹھوں کے بننے سے لے کر یادداشت مضبوط ہونے میں مدد ملتی ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں