1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قیصر وکسریٰ تھے جس کے نام سے خوف آشنا ۔۔ ڈاکٹر ظفر اقبال پاتوآنہ

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    قیصر وکسریٰ تھے جس کے نام سے خوف آشنا
    کفر کا ایوان جس کے نام سے تھا کانپتا

    لرزہ بر اندام جس کے نام سے تھا شاہِ روم
    گر گیا منہ سے نوالہ کفر کے سلطان کا

    جس کے فرمانِ خلافت سے ہے جاری رودِ نیل
    چشمِ حیرت دیکھتی ہے آج بھی یہ سلسلہ

    عدل جس کے نام کی مالا ہے جپتا آج تک
    دست شفقت جس کا تھا مظلوم کا سر ڈھانپتا

    جس کو مانگا تھا خدا سے سیدالابرار نے
    جس کی ھیبت سے تھا باطل کا کلیجہ کانپتا

    ہو گیا جاری تھا حق جس کی زبانِ پاک پر
    ہوتی تھی وحیِ الٰہی سے تائیدِ کبریا

    جس کو تھا منصب ملا فاروق کا سرکار سے
    ندوه الکفار جس کے نام سے بل کھا گیا

    جس کی چشمِ خشمگیں سے چھپ گیا تھا آفتاب
    جس کے درے سے لرزتی دھرتی کو چین آ گیا

    صحنِ کعبہ میں ہوئی حق کی پرستش سرِ عام
    بو جہل کا سارا ٹولہ خوف سے تھرا گیا

    جس کو قطبِ دین و ملت کہتے تھے مولا علی
    ہاں وہی فاروقِ اعظم عمر بن خطاب تھا

    گر نبوت جاری رہتی مصطفٰےﷺ کے بعد بھی
    جاری ہوتا سلسلہ پھر عمر کے فیضان کا
    ------
    ڈاکٹر ظفر اقبال پاتوآنہ
     
    محمد شہزاد نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں