1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قومی20ٹوئنٹی:سیالکوٹ اسٹالینزچوتھی باراعزاز جیتنےمیں کامیاب

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از آزاد, ‏30 مئی 2009۔

  1. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    قومی20ٹوئنٹی:سیالکوٹ اسٹالینزچوتھی بار اعزاز جیتنے میں کامیاب

    کراچی ( جنگ نیوز) سیالکوٹ اسٹالینز نے آر بی ایس نیشنل ٹوئنٹی 20 چیمپئن شپ مسلسل چوتھی بار جیت لی ۔ دفاعی چیمپئن سیالکوٹ اسٹالینز نے جمعہ کو سنسنی خیز فائنل مقابلے کے بعد لاہور لائنز کو4وکٹوں سے شکست دی ۔جیو سوپرنے یہ مقابلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم سے براہ راست نشر کیا۔شائقین کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کیلئے موجود تھی۔151رنز کا ہدف حاصل کرنے کیلئے سیالکوٹ کے اوپننگ بیٹسمین اچھا اسٹارٹ نہ لے سکے۔ 33کے اسکور پر سیالکوٹ کی دو وکٹیں گر چکی تھیں۔عمران نذیر نے وکٹ کے چاروں طرف چوکے اور چھکے لگاتے ہوئے اپنی نصف سنچری اسکور کی۔ 69 کے مجموعے پر عمران نذیر( ( 57 ایل بی ڈبلیو ہوگئے انکی قیمتی وکٹ وہاب ریاض نے لی۔81رنز پر چوتھی وکٹ گری جب منصور امجد 14رنز بناکراسٹمپ ہوئے۔قیصر عباس اور شاہد یوسف آہستہ آہستہ اسکور فتح کی جانب لے جارہے تھے کہ شاہد22رنز بناکر کیچ دے بیٹھے وہ عمدگی سے کھیل رہے تھے۔ آخری لمحات میں عدیل ملک رن آؤٹ ہوگئے، قیصر عباس نے فتح میں کردار ادا کیا۔آخری اوور میں فتح کیلئے 4 رنز درکار تھے۔ جو پہلی ہی گیند پر چوکا لگا کر حاصل کرلیے گئے۔

    قبل ازیں لاہور لائنز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر 150رنز بنائے تھے، انھوں نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سیالکوٹ کی قیادت شعیب ملک کی جگہ عمران نذیرنے کی ۔ لاہورکی پہلی وکٹ ناصر جمشید کی صورت میں54رنز کے مجموعے پر گری۔ اسکے بعد عبدالرزاق نے آکر سنبھالا دیا۔عمران فرحت نے بہت عمدگی سے شاٹ کھیلے لیکن وہ تین رنز کی کمی سے نصف سنچری نہ بناسکے اور47رنز کے انفرادی اسکور پر کیچ دے بیٹھے۔ عدنان رضا سہیل احمد کا ساتھ دینے کریز پر پہنچے، سہیل ایک لمبا شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوئے۔127رنز پر لاہور کی ٹیم 5وکٹیں گنواچکی تھی۔ اس موقع پر سیالکوٹ کے بولرز اور فیلڈرز لاہور کے بیٹسمینوں کو گھیرے ہوئے تھے اور وہ کھل کر نہیں کھیل پارہے تھے۔وہاب ریاض اور جہانگیر مرزاکی جوڑی مشکل میں تھی۔10ویں اوور میں انھوں نے دس رنز بھی بنائے۔آخری اوور میں وہاب ریاض کیچ ہوئے۔ آخری گیند پر چو لگا۔ یوں 8وکٹوں پر 150رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر نظر آیا۔ سیالکوٹ کے کامران یونس ، عبدالرحمٰن اور منصور امجد نے دو دو وکٹیں لیں ۔
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ آزاد جی اس شئیرنگ کے لئے
     
  3. شکیراشکیرا
    آف لائن

    شکیراشکیرا ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2008
    پیغامات:
    87
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    اچھی کمنٹری کی ہے بھای
    کمال کر دیا آپ نے واہہہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں