1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قومی ٹیم میں کردار سے متعلق کوئی پریشانی نہیں : آصف علی

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏9 جون 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    قومی ٹیم میں کردار سے متعلق کوئی پریشانی نہیں : آصف علی
    [​IMG]

    جو ذمہ داری سونپی جائے گی اسے کنڈیشنز کے مطابق ادا کروں گا،قومی بیٹسمین
    ناٹنگھم(اسپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں دو نصف سنچریوں کی بدولت ورلڈ کپ کے حتمی پاکستانی اسکواڈ میں جگہ بنانے والے جارح مزاج بیٹسمین آصف علی کا کہنا ہے کہ انہیں قومی ٹیم میں اپنے کردار کے حوالے سے قطعی کوئی پریشانی نہیں کیونکہ انہیں جو بھی ذمہ داری سونپی جائے گی وہ اسے کنڈیشنز کے مطابق ادا کرنے کی کوشش کریں گے ۔آصف علی اپنے اہل خانہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بیٹی کی بیماری کے دوران اور پھر وفات کے بعد میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے انہیں بھرپور حوصلہ دیا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے پانچویں میچ کے بعد آصف علی کو کینسر میں مبتلا اپنی 19 ماہ کی بیٹی دعا فاطمہ کی وفات کی خبر ملی جس پر انہیں فوری طور پر امریکا روانہ ہونا پڑا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ صدمے کی حالت میں ان کا دل ٹوٹ چکا تھا لیکن ان کی اہلیہ سمیت تمام اہل خانہ نے انہیں اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ ملک کی خدمت کرتے رہیں۔آصف علی کے مطابق گھر والوں کا کہنا تھا کہ ملک کی نمائندگی کا یہ چانس ضائع نہیں ہونا چاہئے کیونکہ ایسے مواقع بھی خوش قسمت لوگوں کو ملتے ہیں اور اللہ کے ہر کام میں کوئی بہتری ہوتی ہے ۔27 سالہ بیٹسمین کا کہنا تھا کہ اگر ان کی پرفارمنس ٹیم کے کسی کام آتی ہے تو یہ سب کیلئے اچھی بات ہو گی اور وہ خوش ہیں کہ انہوں نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کی شکست میں بھی اپنا کردار نبھایا حالانکہ نچلے نمبروں پر جارحانہ انداز سے کھیلنا آسان نہیں ہوتا جہاں اوورز بہت کم رہ جاتے ہیں۔انگلینڈ کیخلاف ورلڈ کپ میچ میں کامیابی کو ٹیم کی بہترین کاوش قرار دیتے ہوئے آصف علی کا کہنا تھا کہ اب پاکستانی ٹیم چل پڑی ہے اور آنے والے میچوں میں زیادہ بہتر کھیل پیش کرے گی۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں