1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قرار کھو کے دلِ بے قرار باقی ہے

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از طاہرہ مسعود, ‏29 جون 2006۔

  1. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    قارئینِ کرام،
    تسلیمات
    اپنی ایک پرانی غزل آپ سب کی بصارتوں کی نذر کرتی ہوں امید ہے کہ پسند آ ئے گی۔ اپنی آراء سے ضرور نوازیئے گا۔
    والسلام

    [​IMG]
     
  2. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    ہنوز سامنے اِک ریگزار باقی ہے

    ماشاءاللہ بہت خوب۔ آپ کا کلام پڑھ کر خوشی ہوئی۔

    اگر آپ اپنا کلام تصویری صورت میں شائع کرنے کی بجائے تحریری صورت میں شائع کریں تو زیادہ بہتر ہو گا۔ کیونکہ تصویری کلام کو تلاش کرنا گوگل یا ہماری اردو پر میسر تلاش کی سہولت سے ممکن نہیں ہوتا۔

    آپ کا یہ شعر مجھے بہت پسند آیا۔ زندگی کے سفر میں عزم و ہمت کا کوہِ گراں ہونا بڑی بات ہے۔
    قرار کھو کے دلِ بے قرار باقی ہے
    جو زخم کھائے ہیں اُن کا شمار باقی ہے

    عبور کر چکی دشتِ جنوں بھی میں لیکن
    ہنوز سامنے اِک ریگزار باقی ہے

    سنا کے داستاں غم کی بھی لفظ لفظ مگر
    میں کیا کروں وہی دل کا غبار باقی ہے

    دکھوں کی لہر اور سیلِ غم میں بہہ کر بھی
    یہ سخت جان دلِ خون بار باقی ہے

    غموں کی آگ میں جل کر میں بن گئی کندن
    جبھی تو چہرے پہ اب تک نکھار باقی ہے

    وہ میٹھے بول جو رَس گھولتے تھے کانوں میں
    زمانے بعد بھی اُن کا خمار باقی ہے

    خزاں رسیدہ ذہن تھک گیا ہے اب، لیکن
    یہ دل ہے جس میں اُمیدِ بہار باقی ہے​
     
  3. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    محترم
    تسلیمات
    غزل کی پزیرائی کا شکریہ۔ آپ کی بات نوٹ کر لی ہے۔ شکریہ

    والسلام
     
  4. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    سلام

    سب کی خدمت میں طاہرہ مسعود کا سلام

    قا رئین آج مدت کے بعد اس فارم میں داخل ہو سکی ہوں۔ وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
    اپنی ایک یہی پرانی غزل دو بارہ آپکی بصارتوں کی نذر کرتی ہوں امید ہیکہ پسند آئے گی۔ یہاں پر کیونکہ یہیں کی لکھائی میں پوسٹ کرنا پسند کیا جاتا ہے اس لیے جلد ہی اپنی تازہ ترین غزل کے ساتھ حاضر ہوں گی۔انشا ء ا للہ
    و السلام
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    محترمہ طاہرہ صاحبہ ! بہت پیارا کلام ہے۔ پڑھ کر لطف آیا اور اوپر والے دو اشعار تو بہت ہی خوب تھے۔ بہت اچھی شاعری ہے ماشاءاللہ
     
  6. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ نعیم بھائی اس حوصلہ افزائی کے لیے ممنون ہوں

    خوش رہیں
     
  7. اقرا ناز
    آف لائن

    اقرا ناز ممبر

    شمولیت:
    ‏31 اگست 2009
    پیغامات:
    147
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    بھت خوب صورت کلام
     
  8. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ اقراء جی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں