1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قبض دور کرنے والی غذائیں

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏22 جنوری 2018۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    قبض کی بیماری کا سامنا اکثر افراد کو ہوتا ہے اور انہیں اپنی زندگی اس کی وجہ سے بہت مشکل محسوس ہونے لگتی ہے۔
    قبض ذیابیطس جیسے مرض کی بھی ایک بڑی علامت ہوسکتا ہے۔
    تحقیق کے مطابق ذیابیطس سے ہٹ کر کچھ اقسام کے کینسر لاحق ہونے کی صورت میں بھی قبض کی شکایت اکثر رہنے لگتی ہے۔
    محققین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو اکثر قبض کی شکایت رہتی ہے تو اسے عام سمجھ کر نظر انداز مت کریں۔
    مزید پڑھیں : قبض سے نجات دلانے والے 10 گھریلو نسخے
    تاہم قبض کا علاج تو آپ کے اپنے کچن میں بھی موجود ہے۔
    چند عام اور مزیدار چیزوں کو کھانا اس تکلیف سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

    سونف
    سونف کو کھانے کے بعد استعمال کرنا نظام ہاضمہ کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ سانس کی بو کی شکایت بھی ختم ہوتی ہے، سونف اکثر قبض کے شکار رہنے والے افراد کے لیے بہترین ہے جبکہ اس کا تیل بھی نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔
     
    کنعان نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    گاجر
    گاجروں میں پیکٹین نامی جز پایا جاتا ہے جو کہ آنتوں کے افعال کے لیے بہتر ہوتا ہے جبکہ یہ نظام ہاضمہ کی بھی صفائی کرتا ہے۔
    یہ بھی پڑھیں : قبض سے نجات کے لیے یہ 6 جوس پینا شروع کریں

    ٹماٹر
    وٹامن سی، اے اور کے سے بھرپور یہ قبض دور کرنے کے لیے بہترین ہے، اس میں شامل اجزاءجسم کو روزانہ درکار فائبر کا دس فیصد حصہ فراہم کرتے ہیں۔
    پانی
    فائبر اور ورزش کے ساتھ ساتھ مناسب مقدار میں پانی پینا بھی قبض کی شکایت میں کمی لانے کے لیے ضروری ہے، پانی آنتوں کے افعال کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے، اگر آپ کا جسم پانی کی کمی کا شکار ہوگا تو قبض کا خطرہ بھی اتنا زیادہ بڑھ جائے گا۔
    شکرقندی
    یہ سبزی بھی قبض کی شکایت کو ختم کرنے کے لیے بہترین ہے جو کہ پانی، فائبر، میگنیشم اور وٹامن بی سکس سے بھرپور ہوتی ہے، میگنیشم آنتوں کو ریلیف پہنچا کر ان کی قدرتی حرکت کو بحال کرتی ہے، جبکہ پانی اور فائبر جسمانی نمی کو برقرار رکھتے ہیں جبکہ فضلے کو جسم سے باہر نکال دیتے ہیں۔
    آلو بخارے
    آلو بخارے فائبر سے بھرپور پھل ہے اور یہ وہ جز ہے جو آنتوں کے افعال کو بہتر کرکے قبض کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے، ایک آلو بخارے میں ایک گرام فائبر ہوتا ہے جو کہ جسم کے لیے مناسب مقدار ہے، اسی طرح اس میں موجود دیگر اجزاءبھی نظام ہضم کے مسائل پر قابو پانے کے لیے موثر ثابت ہوتے ہیں۔
    جو
    فائبر کے حصول کے لیے جو بہترین ہے، اس کے ایک کپ میں دو گرام انسولیبل جبکہ دو گرام سولیبل فائبر موجود ہوتا ہے، انسولیبل فائبر کھانے کو معدے سے جلد آنتوں میں پہنچانے میں مدد دیتا ہے جبکہ فائبر کی دوسری قسم پانی میں تحلیل ہوکر جیل جیسا میٹریل بناتی ہے جو کہ قبض کے خلاف موثر ہے۔
    چاول
    ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ زیادہ چاول کھانے کے عادی ہوتے ہیں ان میں قبض کا خطرہ 41 فیصد تک کم ہوتا ہے، اس کی کوئی واضح وجہ تو نہیں بتائی گئی مگر ممکنہ طور پر چاول میں موجود فائبر اس حوالے سے مددگار ہوتا ہے۔
    دہی
    دہی میں بیکٹریا یا پرو بائیو ٹکس کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ معدے کے لیے اچھے ثابت ہوتے ہیں، یہ نہ صرف غذائی نالی کے نظام کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں بلکہ آنتوں کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتے ہیں۔
    https://www.dawnnews.tv/news/1072079/
     
    کنعان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم

    قبض پر سب سے آسان اور سستا نسخہ: رات کو سونے سے پہلے پانی کا ایک گلاس بھر کے اپنے سرہانے کے قریب یا قریب ہی کہیں رکھ کر سوئیں خیال رہے کہ پانی کے گلاس کو ڈھانکہ نہیں، صبح جب اٹھیں تو نہار منہ اس پانی کو پی لیں۔ آزما کر دیکھ لیں۔

    یا چائے کا کپ یا تھوڑا سا دودھ پی لیں۔

    اگر قبض پر بیماری ہو تو پہلی پوسٹ میں دئے گئے نسخوں پر عمل کریں یا ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

    نوٹ: نہار منہ یعنی بغیر کلی کئے یا بغیر برش یا مسواک کئے یا بغیر کچھ کھائے پیئے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ
     
    کنعان نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں