1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قاسم سلیمانی کے جنازے میں بھگدڑ، 56 افراد ہلاک، 215 افراد شدید زخمی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏8 جنوری 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    قاسم سلیمانی کے جنازے میں بھگدڑ، 56 افراد ہلاک، 215 افراد شدید زخمی
    upload_2020-1-8_2-17-22.jpeg
    تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ کے دوران بھگدڑ مچ جانے سے 56 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 215 افراد شدید زخمی ہیں۔

    ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق مقتول جنرل سلیمانی کے آبائی شہر کرمان میں بھگدڑ مچ گئی، اس بھگدڑ کے باعث 56 افراد ہلاک ہوئے ہلاک ہونے والے قاسم سلیمانی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے آئے تھے۔

    جنرل سلیمانی کے جنازے میں شرکت کے لیے ایران بھر سے افراد جوق در جوق کرمان پہنچے تھے۔ جنازے میں شریک لاکھوں افراد سیاہ لباس پہنے ہوئے آئے اور امریکا کے ساتھ ساتھ اسرائیل مخالف نعرے بازی بھی جاری رکھے ہوئے تھے۔

    عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ہزارہا افراد ایرانی پرچم میں لپٹے جنرل سلیمانی کے تابوت کے ارد گرد جمع تھے کہ وہاں اچانک بھگدڑ مچ گئی۔ شرکاء کی تعداد انتہائی زیادہ ہونے کی وجہ سے تابوت کو جس گاڑی پر رکھا گیا ہے، وہ انتہائی سست رفتاری سے ان کی تدفین کے مقام کی جانب رواں دواں تھی۔

    قبل ازیں ایرانی ایمرجنسی میڈیکل سروس کے سربراہ نے کہا تھا کہ بدقسمتی سے جنازے میں شریک ہمارے کچھ ہم وطن ہلاک اور کچھ زخمی ہو گئے ہیں۔

    فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، زخمیوں کو ہسپتال میں امداد دی جا رہی ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں