1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ مکمل

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏18 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ مکمل
    upload_2019-9-1_3-26-36.jpeg
    قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ مکمل ہو گیا۔ پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ ڈرا، سندھ و بلوچستان اور ناردرن، خیبرپختوانخوا کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ بھی بغیر نتیجہ ختم ہو گئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے درمیان میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔ 175 رنز کے تعاقب میں سندھ کی ٹیم میچ کے اختتام تک 25 رنز ہی بنا سکی۔ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان کھیلا گیا میچ ڈرا ہو گیا۔ آخری روز سدرن پنجاب کو جیت کیلئے 257 رنز درکار تھے تاہم وہ 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز ہی بناسکی۔

    کے آر ایل سٹیڈیم راولپنڈی میں جاری ناردرن اور خیبرپختوانخوا کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ بھی بغیر نتیجہ ختم ہو گیا۔ میچ کے آخری روز ناردرن کرکٹ ٹیم نے 17 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور دن کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں