1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فیض احمد فیض کی شاعری

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏16 فروری 2007۔

  1. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    شامِ فراق اب نہ پوچھ، آئی اور آ کے ٹل گئی

    شامِ فراق اب نہ پوچھ، آئی اور آ کے ٹل گئی
    دل تھا کہ پھر بہل گیا، جاں‌تھی کہ پھر سنبھل گئی

    بزم خیال میں تیرے حُسن کی شمع جل گئی
    درد کا چاند بجھ گیا، ہجر کی رات ڈھل گئی

    جب تجھے یاد کر لیا، صبح مہک مہک اُٹھی
    جب تیرا غم جگا لیا، رات مچل مچل گئی

    دل سے تو ہر معاملہ کر کے چلے تھے صاف ہم
    کہنے میں انکے سامنے، بات بدل بدل گئی

    آخری شب کے ہمسفر فیض نہ جانے کیا ہوئی
    رہ گئی کس جگہ صبا، صبح کدھر نکل گئی
     
  2. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    بہت اچھے اشعارہیں۔ یہ دونوں اشعار تو خاص طور پر بہت پسند آئے۔
     
  3. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    شکریہ زاہرا صاحبہ
     
  4. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    اب کہ یوں دل کو سزا دی ہم نے

    اب کہ یوں دل کو سزا دی ہم نے
    اس کی ہر بات بھلا دی ہم نے

    ایک، ایک پھول بہت یاد آیا
    شاخِ گل جب وہ جلا دی ہم نے

    آج تک جس پہ وہ شرماتے ہیں
    بات وہ کب کی بھلا دی ہم نے

    شہرِ جہاں راکھ سے آباد ہوا
    آگ جب دل کی بجھا دی ہم نے

    آج پھر یاد بہت آیا وہ
    آج پھر اس کو دعا دی ہم نے

    کوئی تو بات ہے اس میں فیض
    ہر خوشی جس پہ لٹا دی ہم نے
     
  5. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    بہت پیاری غزل ہے
    اخری دو شعر تو بہت ہی پسند آے
     
  6. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    واقعی بہت خوب۔۔ :a180:
     
  7. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    شکریہ لاحاصل صاحبہ ۔۔۔شکریہ مریم سیف صاحبہ
     
  8. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    اس نے کہا آؤ۔۔۔
    اس نے کہا ٹہرو۔۔۔
    مسکاؤ کہا اس نے۔۔۔۔
    مر جاؤ کہا اس نے۔۔۔۔
    میں آیا۔۔۔
    میں ٹہرا۔۔۔۔
    مسکایا۔۔۔۔۔
    اور مر بھی گیا۔۔۔۔
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    دل میں اب یوں ترے بھولے ہوئے غم آتے ہیں
    جیسے بچھڑے ہوئے کعبے میں صنم آتے ہیں

    ایک اک کرکے ہوئے جاتے ہیں تارے روشن
    میری منزل کی طرف تیرے قدم آتے ہیں

    رقصِ مے تیز کرو ، ساز کی لے تیز کرو
    سوئے مے خانہ سفیرانِ حرم آتے ہیں

    کچھ ہمیں کو نہیں احسان اُٹھانے کا دماغ
    وہ تو جب آتے ہیں ، مائل بہ کرم آتے ہیں

    اور کچھ دیر نہ گزرے شبِ فرقت سے کہو
    دل بھی کم دُکھتا ہے، وہ یاد بھی کم آتے ہیں

    فیض​
     
  10. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    فیض کا بہت خوب کلام ہے۔ :a180:
     
  11. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    کمال

    واہ بابا سائیں واہ کمال کا شعر ذکرکیا
     
  12. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب۔۔ نعیم جی۔۔ :a180:
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پسندیدگی کا شکریہ مریم جی۔
     
  14. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    تنہائی

    پھر کوئی آیا دلِ زار! نہیں کوئی نہیں
    راہرو ہوگا، کہیں اور چلا جائے گا

    ڈھل چکی رات، بکھرنے لگا تاروں کا غبار
    لڑکھڑانے لگے ایوانوں میں خوابیدہ چراغ

    سوگئی راستہ تک تک کے ہر اک راہگزار
    اجنبی خاک نے دھندلا دیے قدموں کے سراغ
    گل کرو شمعیں، بڑھا دو مے و مینا و ایاغ

    اپنے بے خواب کواڑوں کو مقفل کر لو
    اب یہاں کوئی نہیں، کوئی نہیں آئے گا
     
  15. ہٹلر
    آف لائن

    ہٹلر ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اپریل 2008
    پیغامات:
    134
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    واہ واہ بہت خوب جی
     
  16. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    ہمت التجا نہیں‌ باقی
    ضبط کا حوصلہ نہیں‌باقی

    اک تری دید چھن گئی مجھ سے
    ورنہ دنیا میں کیا نہیں‌باقی

    اپنی مشق ستم سے ہاتھ نہ کھینچ
    میں‌ نہیں‌ یا وفا نہیں ‌باقی

    تیری چشمِ الم نواز کی خیر
    دل میں کوئی گلہ نہیں‌ باقی

    ہوچکا ختم عہد ہجر و وصال
    زندگی میں مزا نہیں‌ باقی​
     
  17. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب۔۔ ساگراج جی۔۔ یہ شعر بہت پسند آیا۔۔
     
  18. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    بہت خوب ساگراج صاحب

    تیری چشمِ الم نواز کی خیر
    دل میں کوئی گلہ نہیں‌ باقی

    بہت ہی زبردست۔۔۔ :87:
     
  19. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    نہ اب رقیب نہ ناصح نہ غم گسار کوئی
    تم آشنا تھے تو تھیں آشنائیاں کیا کیا

    جدا تھے ہم تو میسر تھیں قربتیں کتنی
    بہم ہوئے تو پڑی ہیں جدائیاں کیا کیا

    پہنچ کے در پر ترے کتنے معتبر ٹھہرے
    اگرچہ رہ میں ہوئیں جگ ہنسائیاں کیا کیا

    ہم ایسے سادہ دلوں کی نیاز مندی سے
    بتوں نے کی ہیں جہاں میں‌ خدائیاں‌ کیا کیا

    ستم پہ خوش کبھی لطف و کرم سے رنجیدہ
    سکھائیں‌ تم نے ہمیں کج ادائیاں کیا کیا
     
  20. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب۔۔ ساگراج جی۔۔ یہ دو شعر زیادہ پسند آئے۔۔
     
  21. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    یہ غزل میرے ایک پردیسی دوست کے نام۔ وہ اس بزم کا ممبر تو نہیں ہے لیکن مجھے بہت پیارا ہے۔


    نہیں نگاہ میں منزل تو جستجو ہی سہی
    نہیں وصال میسر تو آرزو ہی سہی

    نہ تن میں‌ خون فراہم نہ اشک آنکھوں میں
    نماز شوق تو واجب ہے بے وضو ہی سہی

    کسی طرح تو جمے بزم میکدے والو
    نہیں جو بادہء و ساغر تو ہاو ہو ہی سہی

    گر انتظار کٹھن ہے تو جب تلک اے دل
    کسی کے وعدہء فردا کی گفتگو ہی سہی

    دیار غیر میں محرم اگر نہیں کوئی
    تو فیض ذکر وطن اپنے روبرو ہی سہی
     
  22. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    نہ تن میں‌ خون فراہم نہ اشک آنکھوں میں
    نماز شوق تو واجب ہے بے وضو ہی سہی


    سبحان اللہ، کیا کہنے ہیں۔
     
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہم دیکھیں گے
    لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے
    ہم دیکھیں گے

    وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے
    جو لوحِ ازل پہ لکھا ہے
    جب ظلم و ستم کے کوہِ گراں
    روئی کی طرح اڑ جائیں گے
    ہم محکوموں کے پاؤں تلے
    جب دھرتی دھڑ دھڑ ڈھڑکے گی
    اور اہلِ حکم کے سر اوپر
    جب بجلی کڑ کڑ کڑکے گی

    ہم دیکھیں گے

    جب ارضِ خدا کے کعبے سے
    سب بت اٹھوائے جائیں گے
    ہم اہلِ صفا، مردودِ حرم
    مسند پہ بٹھائے جائیں گے
    سب تاج اچھالے جائیں گے
    سب تخت گرائے جائیں گے

    ہم دیکھیں گے

    بس نام رہے گا اللہ کا
    جو غائب بھی ہے حاضر بھی
    جو منظر بھی ہے ناطر بھی
    جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو

    لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے
    ہم دیکھیں گے


    فیض
     
  24. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    ساگراج جی۔۔ اور نعیم جی۔۔ دونوں کا کلام بہت اچھا ہے۔۔
     
  25. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    بہت خوب بہت زبردست انتخابات ہیں یہاں اوپر۔۔۔ایکسلینٹ۔۔
     
  26. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    راز الفت چھپا کے دیکھ لیا
    دل بہت کچھ جلا کے دیکھ لیا

    اور کیا دیکھنے کو باقی ہے
    آپ سے دل لگا کے دیکھ لیا

    وہ مرے ہوکے بھی مرے نہ ہوئے
    ان کو اپنا بنا کے دیکھ لیا

    آج ان کی نظر میں کچھ ہم نے
    سب کی نظریں بچا کے دیکھ لیا

    فیض تکمیل غم بھی ہو نہ سکی
    عشق کو آزما کے دیکھ لیا
     
  27. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب۔۔ یہ تین شعر زیادہ اچھے ہیں۔۔
     
  28. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    واہ، زبردست ترکیب ہے شعر کی۔ ساگراج بھائی، اتنے عمدہ اور متنوع کلام پوسٹ کرنے کا بہت شکریہ۔
     
  29. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    میری پسندیدہ ترین غزلوں میں سے ایک ہے۔ آج پرانی ڈائری کے صفحات دیکھے تو نظر آئی ہے۔


    [center:24mmbuhn]کب تک دل کی خیر منائیں، کب تک راہ دکھلاؤ گے
    کب تک چین کی مہلت دو گے، کب تک یاد نہ آؤ گے

    بیتا دید امید کا موسم، خاک اڑتی ہے آنکھوں میں
    کب بھیجو گے درد کا بادل، کب برکھا برساؤ گے

    عہد وفا اور ترکِ محبت، جو چاہو سو آپ کرو
    اپنے بس کی بات ہی کیا ہے، ہم سے کیا منواؤ گے

    کس نے وصل کا سورج دیکھا، کس پر ہجر کی رات ڈھلی
    گیسوؤں والے کون تھے، کیا تھے، ان کو کیا جتلاؤ گے

    فیض دلوں کے بھاگ میں ہے گر بسنا بھی لٹ جانا بھی
    تم اس حسن کے لطف و کرم پر کتنے دن اتراؤ گے
    [/center:24mmbuhn]
     
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب ساگراج جی۔ کیا کہنے آپکے انتخابِ کلام ہے۔
    فیض از گریٹ !
     

اس صفحے کو مشتہر کریں