1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فیس بک پر سب سے بڑی تبدیلی کر دی گئی

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏28 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    فیس بک پر سب سے بڑی تبدیلی کر دی گئی
    [​IMG]
    نیو یارک: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک جدت لانے کے لیے ہر وقت کچھ نہ کچھ کرتی رہتی ہے۔ کسی فیچر کا متعارف کرانا، پیج کا سٹائل بدلنا سمیت دیگر اہم امور میں فیس بک نے گزشتہ چند سالوں میں بڑے اقدامات اُٹھائے ہیں اب نئی اطلاعات ہیں کہ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پوسٹ لائیک کرنے والوں کی تعداد ظاہر نہیں کرے گی۔
    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہر کوئی چاہتا ہے کہ فیس بک پر پوسٹوں کو زیادہ سے زیادہ لائیکس ملیں اس کے ساتھ ہر کمپنی، شوبز، کرکٹ، نیوز سائٹس سمیت دیگر اہم اداروں ایک دوسرے پر بازی لے جانے کے لیے کوشاں ہوتے ہیں۔

    لائکس حاصل کرنے کے لیے لوگ ایسے افراد کو دوستوں کی فہرست میں شامل کر لیتے ہیں جن کا دور کا بھی کوئی واسطہ نہیں ہوتا۔ ایسے میں ان افراد کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے جن کے دوستوں میں صرف وہی لوگ شامل ہوتے ہیں جن کو ذاتی زندگی میں جانتے ہیں۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک کی طرف سے اس معاملے کا حل نکال لیا گیا ہے اور ٹیسٹ کیا جائے گا کہ لوگ کسی پوسٹ کے نیچے یہ نہیں دیکھ سکیں گے کہ کسی پوسٹ کو پسند کرنے والوں کی تعداد کتنی ہے۔ اب صرف یہ لکھا ہوگا کہ پوسٹ کو ایک دوست اور دیگر نے لائیک کیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں فیس بک کے ایک عہدیدار نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا تھا کہ فیس بک لائیکس کا نمبر ظاہر کرنے والے فیچر کو ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ٹیسٹ کا آغاز آج سب سے پہلے آسٹریلیا سے ہو گا اور جانچ کی جائے گی کہ فیچر کے ختم ہونے سے صارفین کے رویوں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اگر تجربہ کامیاب رہا تو دنیا کے دیگر خطوں میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔واضح رہے کہ ایسا ہی فیچر ٹوئٹر نے بھی متعارف کرایا تھا جس کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی کہ لائیکس کا نمبر چھپانے سے ٹوئٹر سے منسلک صارفین کی تعداد کم ہوئی تھی۔

    موبائل ایپ ریسرچر جین مانچن وانگ کے مطابق اس فیچر سے پوسٹ کو لائیک کرنے والوں کا نمبر نیوز فیڈ میں ظاہر نہیں ہوگا لیکن لوگ اس پوسٹ کے اندر جا کر لائیک کرنے والوں کی لسٹ دیکھ سکیں گے اور خود گنتی کرکے دیکھیں گے کہ ان کی پوسٹ کو کتنے لوگوں نے پسند کیا ہے یا اس پر اپنا ردعمل دیا ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں