1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فیس بک میں انقلابی تبدیلی، صارفین کا خوشی کا اظہار

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏22 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    فیس بک میں انقلابی تبدیلی، صارفین کا خوشی کا اظہار
    upload_2019-10-22_4-26-49.jpeg
    لاہور: (ویب ڈیسک) فیس بک میں بڑی انقلابی تبدیلی آئی ہے، جہاں صارفین نے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ کو استعمال کیا تو اس دوران صارفین نے ’’ڈارک موڈ‘‘ کو دیکھا، اس دوران متعدد صارفین نے تبدیلی پر خوشی کا اظہار کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں سال فروری میں فیس بک کی ری ڈیزائننگ اور سکرین میں تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا تھا، اب کئی ماہ کی محنت کے بعد فیس بک اینڈرائیڈ ایپ استعمال کرنے والے بعض صارفین نے ڈارک موڈ کو دیکھا ہے۔ اس میں سکرین کا غالب حصہ آپ کو سیاہ دکھائی دے گا۔

    سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کا کہنا تھا کہ تبدیلیاں ایپ کی بجائے ویب کے لیے کی جائیں گی لیکن یورپ کے کچھ صارفین نے بتایا ہے کہ انہیں چند دنوں سے نئے انٹرفیس کی پیشکش کی جارہی تھی جس میں ڈارک موڈ بھی شامل تھا۔
    upload_2019-10-22_4-28-29.jpeg
    خبر رساں ادارے کے مطابق اس کے بعد صارفین نے فیس بک کا انٹرفیس ڈارک دیکھا اور اسے پسند کیا ہے۔ لیکن یہ تبدیلی ایپ میں بھی نمایاں ہے۔
    تاہم بعض صارفین نے اسے پسند نہیں کیا کیونکہ یوٹیوب کے بجائے فیس بک پر پڑھنے کا کام زیادہ ہوتا ہے اور سیاہ پس منظر میں سفید ٹیکسٹ کو پڑھنے میں بہت مشکل پیش آتی ہے اگر یہ تبدیلی پسند کی گئی ہے تو اگلے چند ماہ میں فیس بک کے تمام صارفین اسے دیکھ سکیں گے۔




    فیس بک نے کہا ہے کہ اس سال مزید تبدیلیاں کی جائیں گی جن میں انٹرفیس سمیت کئی ترامیم شامل ہیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں