1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فوائل سٹیم ڈرم سٹکس

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏6 جنوری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    فوائل سٹیم ڈرم سٹکس
    اجزاء: ڈر م سٹکس(چکن)دس عدد،سرکہ ایک کپ،ادرک لہسن کا پیسٹ چار کھانے کے چمچ،تیل(تلنے کے لیے) حسبِ ضرورت،نمک ایک کھانے کا چمچ (ڈرم سٹکس کے مصالحے کے لیے) دہی ایک کپ،کُٹی سونف ایک کھانے کا چمچ،ثابت کٹا دھنیا ایک کھانے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ،پسی لال مرچ دو کھانے کے چمچ،پسی ہلدی ایک چائے کا چمچ،آمچور ایک کھانے کا چمچ،چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ،لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،سلائس لیموں چار عدد،ہرا دھنیا1/2گٹھی،شملہ مرچ دو عدد،فوائل حسبِ ضرورت
    ترکیب: ڈرم سٹکس پر ادرک لہسن کا پیسٹ،سرکہ اور نمک لگا کر رات بھر فریج میں رکھ دیں،پھر چھلنی میں رکھ کر سارا پانی نکال دیں۔اب انہیں گرم تیل میں ہاف فرائی کر کے نکالیں۔ڈرم سٹکس کے مصالحے کے لیے تمام مصالحوں کو دہی میں مکس کر کے ڈرم سٹکس پر لگائیں اور چار گھنٹے چھو ڑ دیں۔اس کے بعد فوائل پیپر پر ڈرم سٹکس رکھ کر اوپر شملہ مرچ،سلائس لیموں اور ہرا دھنیا رکھیں۔اب ان پر فوائل لپیٹ کر سٹیمر میں دو گھنٹے سٹیم کر لیں۔آخر میں نکال کر گرم گرم سرو کریں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں