1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فلسفہء دوستی

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از ملک بلال, ‏25 جون 2010۔

  1. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    فلسفہء دوستی

    “تمہارا دوست وہ ہے جو تمہاری احتیاج پوری کرے”

    “وہ تمہارا وہ کھیت ہے جس میں تم محبت کی تخم پوشی کرتے ہو”

    “اسی کھیتی کو تم تشکر اوراطمینان کے ساتھ کاٹتے ہو”

    “اور جب تمہارا دوست اپنے دل کی کوئی بات تم سے کہتا ہے – تو تم کو نہ اپنے دل کی “نہیں“ متردو کرتی ہے – نہ تم اس کو اپنی “ہاں“ سے محروم رکھتے ہو”

    “اور جب وہ خاموش ہوتا ہے تب بھی تمہارا دل اس کے دل کی گفتگو سننے سے عاری نہیں ہوتا”

    “اس لئے کہ بغیر الفاظ کی مدد کے ، دوستی کے افکار ، تمام خیالات ، “تمام خواہشات، تمام توقعات، تمام ارادے پیدا ہوتے ہیں”
    “ان سے دوستوں کے لئے ایک مسرت حاصل ہوتی ہے۔ ۔ ۔ ۔ بے طلب”
    “اور دوستی کا کوئی مطلب نہیں ہونا چاہیے ، سوائے اس کے کہ تم دوست کے ساتھ ایک مشترک روحانی گہرائی میں شریک ہوجاؤ”

    ” اس لئے کہ محبت نہیں چاہتی کہ اس کا بھید واضح ہو جاوے”

    “اور جو کچھ تمہارے اندر بہتر اور اعلی تر ہے وہی دوست کو دو”

    اگر وہ چاہتا ہے تمہارے “مد“ کے “ جزو“ بھی دیکھے

    ” تو اس کو اپنے دریا کی طغیانی بھی دیکھا دو -”

    “اس لئے کہ وہ تمہارا دوست ہی کیا ہے جسے تم صرف اس لئے ڈھونڈتے رہو کہ اس کی صحبت میں تم اپنا خالی وقت گزار سکو – وہ ساعتیں جو تم پر گراں ہیں-”

    “بلکہ دوست کو تو اس وقت ڈھونڈو جب تم بیداری عمل کا وقت گزارنا چاہو”

    “اس لئے کہ دوست کا کام یہ ہے کہ وہ تمہارے تقاضوں اور تمہاری ضرورتوں کو پورا کرے”
    “نہ یہ کہ تمہارے اوقات کے خالی کاسہ کو بھرا کرے !”

    “اور دوستی کی حلاوت میں اپنے تبسم کو ملادو ، اور اپنی مسرتوں کو مشترک کرلو"

    خلیل جبران
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: فلسفہء دوستی

    بہت شکریہ بلال جی اس شئیرنگ کے لئے

    لیکن شاید یہ سب باتیں آج کل کے انسان کے لئے کچھ معنی نہیں رکھتیں ، کیونکہ بے غرض دوستی کو شک کی نگاہ سے ہی دیکھا جاتا ھے اس مادہ پرست دنیا میں، یا شاید انسان کو اپنا ہی عکس دکھائی دیتا ھے رشتوں کو پرکھتے وقت بھی
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فلسفہء دوستی

    انسان اندرونی طور پر ہمیشہ سے وہی ہے جو پہلے تھا۔ تمام مادے انسان میں پہلے سے ہی موجود ہیں۔ محبت ، نفرت ، حسد ، رشک ، دوستی، دشمنی جہاں‌ تک میرا خیال ہے حالات و واقعات کبھی کبھی انسان کی شخصیت کو غیر متوازن کر دیتے ہیں۔ اور شخصیت کا کوئی منفی پہلو باقی پہلوؤں پر غالب آ جاتا ہے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فلسفہء دوستی

    بلال بھائی اس شیئرنگ کا شکریہ :222:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں