1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فرنچ فرائیز…جو آپ نہیں جانتے

'گوشہء خواتین' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏18 اگست 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    فرنچ فرائیز…جو آپ نہیں جانتے!
    [​IMG]
    محمد شاہد

    فرنچ فرائیز جنہیں چپس بھی کہا جاتا ہے، آلو کو کاٹ اور تل کر بنائی جاتی ہیں۔ نام کے باوجود ان کی ابتدا فرانس میں نہیں ہوئی۔ عمومی خیال یہی ہے کہ ان کی شروعات بلجیئم میں ہوئی۔ عوامی روایات کے مطابق فرائیز کی پیدائش بلجیئم کے فرانسیسی بولنے والے علاقے نیمور میں ہوئی۔ یہاں کے لوگوں کو تلی ہوئی مچھلی بہت پسند تھی۔ 1680ء میں موسم سرما کے دوران معمول سے زیادہ ٹھنڈ پڑنے پر دریائے میوز جم گیا اور بظاہر لوگوںنے عام طور پر کھائی جانے والی چھوٹی مچھلیوں کے بجائے آلو تل کر کھانا شروع کردیے۔ البتہ ایسے تاریخ دان بھی ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ فرنچ فرائیز دراصل فرانسیسی ہیں۔ انہیں سب سے پہلے 1780ء کی دہائی میں پیرس کی پونٹ نیوف پل پر پھیری والے نے بیچنا شروع کیے۔ انقلابِ فرانس سے قبل آلو کے یہ پتلے اور لمبے تلے ہوئے ٹکڑے بہت زیادہ فروخت ہوتے تھے۔ پہلی عالمی جنگ کے دوران امریکی سپاہیوں کی بلجیئم میں تعیناتی ہوئی جہاں پہلی بار ان کا تعارف فرنچ فرائیز سے ہوا۔ چونکہ بلجیئم کی فوج کی سرکاری زبان فرانسیسی تھی، اس لیے سپاہیوں نے تلے ہوئے آلوؤں کو ’’فرنچ فرائیز‘‘ کہنا شروع کر دیا۔ یہ نام مشہور ہو گیا۔ فرنچ فرائیز دنیا کی مقبول ترین سائیڈ ڈشز میں شمار ہوتی ہیں۔ انہیں دوسری غذاؤں کے ساتھ بھی کھایا جاتا ہے جن میں مچھلی، برگر، ساؤسیجز، تلی ہوئی مرغی وغیرہ شامل ہیں۔ ان کے ذائقے کو بہتر بنانے کے لیے نمک، سرکہ، پنیر، کیچ اپ یا مائیونیز کا استعمال ہوتا ہے۔ بلجیئم کے لوگ انہیں پکے ہوئے مسل (Mussel) یا تلے ہوئے انڈوں کے ساتھ کھانا پسند کرتے ہیں۔ برطانیہ میں مچھلی بمعہ چپس ایک مقبول کھانا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں پیٹا بریڈ میں مرغی اور فرائیز کو لپیٹ کر کھایا جاتا ہے۔ ریاست ہائے متحدہ امریکا میں فرنچ فرائیز کو زیادہ تر برگر کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ ایک درمیانے سائز کے آلو میں 150 کے قریب حرارے ہوتے ہیں۔ اس میں چکنائی نہیں ہوتی اور یہ نشاستے کا اہم ذریعہ ہوتا ہے جو جسمانی توانائی فراہم کرتا ہے۔ اسی مقدار میں فرائیز میں 500 کے قریب حرارے ہوتے ہیں جن میں سے 30 فیصد چکنائی سے آتے ہیں۔ دیگر انہیں لذیذ بنانے والے اجزا سے حاصل ہوتے ہیں۔ ایک امریکی اوسطاً 13کلوگرام فرنچ فرائیز سالانہ کھاتا ہے۔

     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    فرنچ فرائیز کے بارے میں دلچسپ معلومات کے لیے شکریہ :)
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    رائے کا شکریہ
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں