1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فرانس کی امریکا کے خلاف یورپی فوج بنانے کی تجویز پر ٹرمپ برہم

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏10 نومبر 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    نیٹو کے اخراجات کا بڑا حصہ امریکا ادا کررہا ہے، ٹرمپ: فوٹو: فائل

    واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کی جانب سے یورپی فوج بنانے کی تجویز کو توہین آمیز قرار دے دیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کی یورپی فوج بنانے کی تجویز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے توہین آمیز قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ کو پہلے نیٹو کے اخراجات میں اپنا مناسب حصہ ڈالنا چاہیے کیونکہ نیٹو کے اخراجات کا بڑا حصہ امریکا ادا کر رہا ہے۔

    ایک انٹرویو میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ یورپ کی حفاظت یورپیوں پر مشتمل فوج کے علاوہ کوئی اور نہیں کرسکتا اور امریکا پر مزید انحصار نہیں کیا جاسکتا ہے، ایک ایسی حقیقی یورپی فوج بنانی چاہیے جو یورپی یونین کو نہ صرف روس اور چین بلکہ خود امریکا سے بھی محفوظ رکھے۔


    واضح رہے کہ ایمانویل میکرون پہلے بھی مشترکہ یورپی فورس بنانے کی تجویز دے چکے ہیں جس کی جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے بھی حمایت کی تھی تاہم برطانیہ اس فورس کے خلاف ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں