1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فخرِ کون و مکاں‌آپ کی ذات ہے ۔۔۔ نعت

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ذیشان نصر, ‏20 اپریل 2012۔

  1. ذیشان نصر
    آف لائن

    ذیشان نصر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2012
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    فخرِ کون و مکاں آپ کی ذات ہے
    سرورِ دو جہاں آپ کی ذات ہے

    عرش سے فرش تک گونجتی ہے صدا
    رونق ِ کہکشاں ، آپ کی ذات ہے

    خاتم الانبیاء آپ خیر الانام
    رحمتِ دوجہاں آپ کی ذات ہے

    مل گیاجن کو معراج کا معجزہ
    واقفِ لامکاں آپ کی ذات ہے

    جس کی آمد سے عالم اٹھے جگمگا
    نور ہر دو جہاں آپ کی ذات ہے

    بے کسوں کے یتیموں کے والی ہیں آپ
    حامی ء بے کساں آپ کی ذات ہے

    با وفا سے وفا بھی نبھاتے ہیں آپ
    شافعِ عاشقاں آپ کی ذات ہے

    مدح انکی بیاں کیا کرے گی زباں
    ماورائے بیاں آپ کی ذات ہے

    آرزو ہے نصر کو حضور آپ کی
    خواجہ ء خواجگاں ، آپ کی ذات ہے

    محمد ذیشان نصر​
     
  2. ذیشان نصر
    آف لائن

    ذیشان نصر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2012
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    84
    ملک کا جھنڈا:
  3. ذیشان نصر
    آف لائن

    ذیشان نصر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2012
    پیغامات:
    80
    موصول پسندیدگیاں:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    ممبران ناظمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں