1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فارن فنڈنگ کیس الٹا پڑے گا، مولانا خود پھنسنے جارہے ہیں: وزیر داخلہ شیخ رشید

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏19 جنوری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    فارن فنڈنگ کیس الٹا پڑے گا، مولانا خود پھنسنے جارہے ہیں: وزیر داخلہ شیخ رشید

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس میں 40 ہزار لوگوں کا ڈیٹا دیدیا، اپوزیشن سے 4 ہزار کا ڈیٹا جمع نہیں کرا سکے گی، مولانا فضل الرحمان خود پھنسنے جا رہے ہیں۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس اپوزیشن پر الٹنا پڑنے جا رہا ہے۔ انہوں نے براڈ شیٹ کو پاناما کیس پارٹ ٹو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سب ایکسپوز ہو گئے، بالاخر اب انہوں نے پھنس جانا ہے، انھیں حلوہ شیخ رشید ہی کھلائے گا۔

    وزیر داخلہ نے اپوزیشن رہنماؤں کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے معاملے پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلی دفعہ ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دے رہے ہیں۔ امید ہے کہ قانون کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔ ہم مانیٹر کریں گے کہ مدارس کے طلبہ احتجاج میں شریک نہ ہوں، اگر ایسا ہوا تو قانونی کارروائی ہوگی۔

    شیخ رشید نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ویزا آن لائن کرکے کرپشن کو ختم کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے پاسپورٹ کا فیصلہ 16 فروری کو ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ڈی ایم کو فری ہینڈ دیں گے، تاہم الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، اسے ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اپوزیشن یاد رکھے کہ اسلام آباد میں سپریم کورٹ اور وزیراعظم ہاؤس بھی ہے۔ ہم حفاظتی اقدامات ضرور کریں گے۔ ہم امید کرتے ہیں پی ڈی ایم ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گی۔



     

اس صفحے کو مشتہر کریں