1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غزل

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از امین عاصم, ‏8 فروری 2010۔

  1. امین عاصم
    آف لائن

    امین عاصم ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    61
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ملک کا جھنڈا:
    غم اگرچہ کثیر لایا ہوں
    حوصلے بھی خطیر لایا ہوں

    خواہشیں مختصر سی رکھتا ہوں
    دل غنی و فقیر لایا ہوں

    کیسا پاگل ہوں، تیرے گھر سے میں
    کھینچ کر اک لکیر لایا ہوں

    شب کو بھی راستہ مجھے مل جائے
    ایسا روشن ضمیر لایا ہوں

    کاٹ کر کوہِ غم کو، اشکوں کی
    میں بھی اک جوئے شیر لایا ہوں

    دُکھ مجھے بھی ہیں سو غزل میں مَیں
    طرز و اُسلُوبِ میر لایا ہوں

    ( امین عاصم )​
     
  2. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: غزل

    کیسا پاگل ہوں، تیرے گھر سے میں
    کھینچ کر اک لکیر لایا ہوں

    شب کو بھی راستہ مجھے مل جائے
    ایسا روشن ضمیر لایا ہوں

    امین بھائی بہت خوب :87: :222:

    امید ہے آپ اس سلسلے کو جاری رکھیں گے بہت خوب انتخاب ہے
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: غزل


    امین عاصم بھائی ۔ بہت سی داد قبول کیجئے۔
    چھوٹی بحر میں معانی و مفاہیم کی عمدہ ترکیب ہے۔ بہت سی داد قبول کیجئے۔
     
  4. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: غزل

    عاصم بھائی بہت اچھی غزل ہے
     
  5. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: غزل

    بہت‌خوب،،،،،،،،،،،،،،،، ایسا روشن ضمیر لایا ہوں ۔۔ لا جواب!!!! لیکن

    پہلا مصرعہ شاید توجہ چاہتا ہے۔

    شب کو بھی راستہ دکھائے جو
    ایسا روشن ضمیر لایا ہوں


    خوش رہیں
     
  6. امین عاصم
    آف لائن

    امین عاصم ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    61
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: غزل

    محترمہ طاہرہ مسعود صاحبہ
    حوصلہ افزائی پر آپ کا دلی شکر گزار ہوں
    آپ نے ایک مصرع کی نشان دہی کی ہے۔ ممنون ہوں‌آپ کا۔
    شب کو بھی راستہ مجھے مل جائے
    آپ کا اشارہ آخری لفظ جائے کہ طرف تو نہیں؟ بظاہر ایک رکن کا اضافہ ہو جاتا ہے۔ میں نے کچھ شعرا کا کلام ایسے بھی دیکھا ہے۔ یعنی دونوں‌حرف گرا دیے گئے۔۔ میں‌مزید کسی استاذ سے اس بارے پتا کرتا ہوں۔۔
    آپ نے جو گرہ لگائی یقیناً یوں مصرع خوب صورت ہو جاتا ہے۔ میں اپنا مصرع تبدیل کر لیتا ہوں۔۔۔ آپ کے فنِ شاعری کا معترف ہوں۔
    اللہ آپ کو سلامت رکھے
     
  7. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: غزل

    نہیں تھا ذہن میں کوئی تصور تک مسافت کا
    مگر آیا ہے لے کر شوق مجھ کو تیری چاہت کا



    بہت پر پیچ راہیں تھیں مگر وہ کٹ گئیں پل میںِ
    کمال اپنا نہیں، اعجاز ہے تیری رفاقت کا
    ِ
    اگر سینہ سپر باطل کے آگے ہم نہیں ہوں گے
    ثبوت اس کو ملے گا کیسے ایماں کی صداقت کا



    نہ لو تم بخل سے کچھ کام اب شیریں کلامی میں
    مزہ جاتا رہے گاورنہ لفظوںکی حلاوت کا



    میسر آگئی جس شخص کوافکار کی دولت
    اسی کے ذہن کو ادراک ہوتا ہے بلاغت کا



    قدم اک بار اٹھتے ہیں توپھر رکتے نہیں ہرگز
    ازل سے ہے یہی دستور دل والوں کی چاہت کا



    شعور و فہم کی عقل و خرد کی آبیاری سے
    ابل پڑتا ہے چشمہ کوئی تحسین فراست کا



    زبانیں گنگ ہو جاتی ہیں اکثر کچھ مناظر سے
    نہیں ہے دخل کم گوئی میں کچھ انساں کی عادت کا



    جنہیں ملتا ہے اعلی ظرف اور کردار اے غوری
    نہیں کرتے کبھی پرچار وہ اپنی شرافت کا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں