1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غزل ۔۔ عرفان ستار

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ 2, ‏27 جولائی 2020۔

  1. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    اندھیرا پھیل رہا ہے ، چراغ کتنے ہیں
    کئی کروڑ سروں میں دماغ کتنے ہیں

    حقیقتوں سے سروکار ہی کسی کو نہیں
    ہیں باغ چند یہاں ، سبز باغ کتنے ہیں

    ہے ایک شور فضا میں عجیب بے ہنگم
    گنے چُنے یہاں بلبل ہیں ، زاغ کتنے ہیں

    جو دشمنوں سے ملے ، وہ ہیں صرف گنتی کے
    ملے جو ہم نفسوں سے ، وہ داغ کتنے ہیں

    شدید آتشیں ہوتی ہے آگہی کی شراب
    جو یہ سہار سکیں وہ ایاغ کتنے ہیں

    تلاش ہی نہ ہو اُس کی تو وہ نہیں موجود
    جو ڈھونڈنا ہو تو اس کے سراغ کتنے ہیں

    سبھی کو چاہیے دنیا سے کچھ نہ کچھ عرفان
    سو تجھ سے خود نِگر و بد دماغ کتنے ہیں

    (عرفان ستار)
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں