1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غزل برائے اصلاح---برائے اصلاح

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشد چوہدری, ‏1 دسمبر 2020۔

  1. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان
    @مُحمد سعید سعدی
    -ــــــــــــ
    مل گئے ہو اگر دور جانا نہیں
    اب کبھی مجھ کو دل سے بھلانا نہیں
    ---------
    تم کو دنیا سے کوئی بھی دکھ جو ملے
    مجھ سے ہرگز بھی اس کو چھپانا نہیں
    ------------
    چل دئے چھوڑ کر تیری محفل کو ہم
    اب ہمارا یہاں آب و دانا نہیں
    ---------
    یاد رکھناہمیں دل میں اپنے سدا
    ہم کو نظروں سے اپنی گرانا نہیں
    -------
    مجرموں چھوڑ جاؤ ہمارا وطن
    پھر کبھی لوٹ کر تم نے آنا نہیں
    ---------
    ہم تمہارے لئے تم ہمارے لئے
    اب نیا دوست کوئی بنانا نہیں
    ----------
    دل دیا آپ کو آپ میرے ہوئے
    اب کسی اور کو دل میں لانا نہیں
    --------
    جب خدا سے لگائی ہے ہم نے لگن
    اب کسی اور کے در پہ جانا نہیں
    -------------
    جان جاتی ہے جائے ترے عشق میں
    پیار پانا ہے سر کو بچانا نہیں
    ----------یا
    پیار مقصد ہے اب سر بچانا نہیں
    --------------
    دل میں ارشد کے رہنا اگر ہے تمہیں
    اب یہ وعدہ کرو دل دکھانا نہیں
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    مل گئے ہو تو اب دُور جانا نہیں
    مجھ کو دل سے تم اپنے بھلانا نہیں
    دل سے تم مجھ کو اپنے بھلانا نہیں
     
    Last edited: ‏1 دسمبر 2020
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں