1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غذا جسم کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کیلئے بھی اہم

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏8 جنوری 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    غذا جسم کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کیلئے بھی اہم
    upload_2020-1-8_2-55-3.jpeg
    غذا دماغی صحت پر نمایاں حد تک اثرانداز ہوتی ہے یہ بات سویڈن میں ہونے والی طبی تحقیق میں سامنے آئی
    لاہور(نیٹ نیوز)۔ طبی جریدے جرنل یورپین نیورو سائیکوفارمالوجی میں شائع گوتھن برگ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ کیتون زا غذا یا ketogenic کا استعمال مرگی کے شکار بچوں کیلئے مددگار ثابت ہوسکتا ہے جبکہ وٹامن بی 12 کی کمی ناقص یادداشت میں کردار ادا کرتی ہے ۔اسی طرح بحیرہ روم کے خطے میں استعمال ہونے والی غذا جسے Mediterranean diet کہا جاتا ہے ، جس میں چینی، سرخ گوشت اور چربی کا استعمال کم ہوتا ہے ، ذہنی بے چینی اور ڈپریشن سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے ۔تاہم محقق پروفیسر سوزن ڈکشن کا کہنا تھا کہ مخصوص غذاؤں کے طبی اثرات کے حوالے سے پائے جانے والے خیالات کی حمایت کیلئے ٹھوس شواہد نہیں مل سکے ۔ تحقیقی ٹیم کے مطابق غذا سے مناسب غذائیت کے حصول میں ناکامی کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ صحت مند دماغ کیلئے مخصوص کیمیکلز کی کمی، جبکہ ناقص معیار کی غذا کا استعمال ایسے ہارمونز کا اخراج بڑھاتا ہے جو لوگوں کے مزاج کو بدلتا ہے ۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں