1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غارِ حرا میں ایک رات ۔۔۔ مستنصر حسین تارڑ

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏23 اکتوبر 2008۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    غار حرا میں ایک رات - مستنصر حسین تارڑ

    "پھر مدینے میں ہونا کیسا ہوتا ہے"

    میں پھر مدینے میں تھا۔ ۔ ۔

    اور مدینے میں ہونا کیسا ہوتا ہے ۔ ۔ ۔

    جیسے قصرالحمرا کے حصار کی ایک شکستہ دیوار پر

    میکسیکو کے شاعر کازا کے یہ مصرعے کندہ دکھائی دیتے ییں

    جو اس نے غرناطہ میں ایک اندھے گداگر کو دیکھ کر لکھے تھے ۔ ۔ ۔

    "اے عورت، اس گداگر کو بھیک دو

    کہ غرناطہ جیسے شہر میں ہونا ۔ ۔ ۔

    اور آنکھوں سے محروم ہونا ۔ ۔ ۔

    زندگی میں اس سے بڑی اذیت کوئی نہیں ۔ ۔ ۔"

    تو وہ غرناطہ تو محض ایک کونپل تھی ۔ ۔ ۔

    تو محض ایک کونپل کی اس شجر گل ریز سے کیا نسبت

    جس کی شاخوں سے ایسی ۔ ۔ ۔

    غرناطہ جیسی ہزاروں کونپلیں پھوٹی تھیں۔ ۔ ۔

    ایک غرناطہ ۔ ۔ ۔ ایک کونپل اگر ایسی تھی تو جس شجر ۔ ۔ ۔

    مدینہ سے وہ پھوٹی تھی وہ کیسا ہو گا ۔ ۔ ۔

    مدینے ایسے شہر میں تو انسان بے شک اندھا ہو

    تو بھی یہ اس کی سب سے بڑی خوش قسمتی ہو گی ۔ ۔ ۔



    مدینے میں ہونا ایسا ہوتا یے ۔ ۔ ۔
     
  2. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    بہت شکریہ نعیم بھائی۔۔۔
    جو اِتنی عمدہ تحریر ہمارے مطالعے کے لئے پیش کی۔
    اِس مختصر سی تحریر میں کئی واقعات پِنہاں ہیں۔
    جنھیں ایک جہاں گرد ہی لکھ سکتا ہے۔

    وہ لکھتا کچھ ہے۔ ہم پڑھتے کچھ ہیں۔ وہ جب لکھتا ہے تو اُس کی نظر
    کہیں دور ۔۔۔ حال سے بھی پرے ۔۔۔ تاریخ کے کھُلے دریچوں سے ہوتی ہُوئی
    دھُندلے مناظر کو دیکھتی ہے۔
     
  3. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26

    بہت خوب۔۔بہت اچھی شیئرنگ ہے۔۔۔
     
  4. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بہت خوب ۔۔۔درست فرمایا۔۔۔
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    درست فرمایا نادر خان بھائی ۔
    ایک تخلیق کار کے تخیل کی پرواز کا احاطہ عام سطح کے انسان کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
    ہیرے کی پہچان جوہری ہی کرسکتا ہے۔

    آپکا بہت شکریہ :dilphool:
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کاشفی بھائی ۔ آپ جیسے قدردانوں کی حرف شناسی اور حوصلہ افزائی ہے۔
    جس کے لیے آپکا یہ ادنی بھائی آپکا بہت ہی ممنون ہے :dilphool:
     
  7. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    :a191: :a180: :a165: :a165:




    ذرا اک نظر--------اردو ادب /تلقین انقلاب
     

اس صفحے کو مشتہر کریں