1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عید میلاد گھر گھر مناو ، شاہِ کون و مکاں آرہے ہیں ۔۔ میلاد شریف کے موضوع پر نعت

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏5 اکتوبر 2019۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم

    عید میلاد گھر گھر مناو ، شاہِ کون و مکاں آرہے ہیں
    سیدہ آمنہ کے دلارے ، دونوں عالم کی جاں آرہے ہیں

    حوا ، مریم ہیں تشریف لائیں ، اور حوریں بھی جنت سے آئیں
    آسماں رشک کرتا زمیں پر، آج فخرِ جہاں آرہے ہیں
    وجہِ تخلیقِ ارض و سما ہیں ، امرِ کن کے وہی مدعا ہیں
    بس خدا جانتا ہے وہ کیا ہیں ، ایسے سِرِؑ نہاں آرہے ہیں

    عالمیں کے لیے ہیں جو رحمت، بن کے آئے سراپا ہدایت
    سر پہ ہے تاج ختمِ رسالت، صاحبِ عالی شاں آرہے ہیں
    بات جن کی خدا کی وحی ہے، جو وہ کہہ دیں شریعت وہی ہے
    راہِ حق بھی انہی سے ملی ہے، وہ سراپا قرآں آرہے ہیں

    راستہ گمرہوں کو دکھانے، بھولے انساں کو رب سے ملانے
    آج پستوں کو ارفع بنانے ، سرورِ سروراں آرہے ہیں
    جن کو کافر بھی صادق ہی جانے، جنکی عظمت کو دشمن بھی مانے
    راہ دنیا کو سیدھا دکھانے ، آقائے دو جہاں آرہے ہیں

    شکر پہلے خدا کا کروں میں، نعت پھر مصطفیٰ ص کی پڑھوں میں
    اے رضاؔ بے سہاروں کے والی، عاصیوں کی اماں آرہے ہیں


    ہدیہ کلام: محمد نعیم رضا قادری۔ naat.jpg
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں