1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عورت مارچ کا منشور

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏7 مارچ 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    عورت مارچ کا منشور

    خواتین اور کمزور طبقات کیلئےمساوی حقوق کا مطالبہ

    عورت مارچ 2020 کے منشور کا اعلان کردیا گیا، منتظمین نے منشور جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اقتصادی انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام خواتین، صنف اور جنسی اقلیتوں کی محنت کو تسلیم اور عزت و وقار کا حق دیا جائے، کمانے کا حق دیا جائے اور اقتصادی، سرمایہ دارانہ استحصال سے آزاد ہونے کا حق دیا جائے۔

    منشور میں غیر رسمی صنعتوں میں کام کرنے والی خواتین بالخصوص گھروں اور زرعی شعبے میں کام کرنے والی خواتین کے لئے قانونی تحفظ کےمطالبے کے ساتھ، خواتین اور تمام صنفی اور جنسی اقلیتوں کے لئے محفوظ کام کرنے والے ماحول کو یقینی بنانے اور خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ ایکٹ، 2010' پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جبکہ گھر بنانے اور اپنے خاندانوں کی دیکھ بھال کے ذریعہ نگہداشت معیشت میں خواتین کی شراکت کو بلا معاوضہ مزدوری کے طور پر تسلیم کرنے، کام کی جگہوں پر خواتین کے لئے محفوظ حالات کار، زچگی کے لیے مقررہ تعطیل اور ڈے کیئر سینٹرز کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

    ماحولیاتی انصاف کے حق کا مطالبہ کرتے ہوئے زندگی کے بنیادی حق کے حصے کے طور پر صاف پانی اور صاف ستھرے ماحول تک رسائی کے ساتھ جانوروں کے تحفظ کو قدرتی اور شہری دونوں طرح کے ماحول کا لازمی جزو قرار دینے کے لیے کہا گیا ہے۔ اسکے علاوہ حکومت سے آوارہ جانوروں کو مارنے سے روکنے، فوڈ خودمختاری کو یقینی بنانے اور اس کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات کرنے اور پیداوار اور خوراک اور نقد فصلوں میں خواتین کی شرکت کو تسلیم کرنے کو کہا گیا ہے۔

    منشور میں کہا گیا ہے کہ ہم خواتین، تمام مرد و عورت اور جنسی اقلیتوں کے خلاف صنف کی بنیاد پر تشدد کے فوری اور مکمل خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم پولیس کی سفاکی اور تشدد کی شکل میں تشدد کے خاتمے اور احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں، خاص طور پر خواتین اور ٹرانس باڈیز پر۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہتک عزت کے قوانین اور طریقہ کار کے قوانین کی اصلاح چاہتے ہیں تاکہ متاثرین اور جنسی تشدد اور ہراسگی کا شکار ہونے والوں کو خاموش یا خوفزدہ نہ کیا جائے۔

    عدالتوں اور پولیس سمیت قانونی اور انصاف کے نظام تک بامعنی رسائی کو یقینی بنایا جائے، بنیادی اصلاحات کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ خواتین، ٹرانسجینڈر افراد اور صنف/جنسی اقلیتوں کو انصاف کی فراہمی میں آسانی میسر آسکے۔ کام کی جگہ اور تعلیمی اداروں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف بنائے گئے قوانین اور پالیسیوں پر عمل درآمد کے لئے تیار ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اسکول اور یونیورسٹیاں سب کے لئے محفوظ جگہ بن سکیں۔

    منشور میں کہا گیا ہے کہ ہم نقیب اللّٰہ محسود کے اہل خانہ اور ساہیوال قتل عام کے متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ساہیوال واقعے کی غیر جانبدارانہ جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جبری گمشدگی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اس عمل کو روکا جائے۔

    ہمارا مطالبہ ہے کہ عمارتوں کی تعمیر میں معذور افراد کی سہولتوں کا خاص خیال رکھا جائے اور ان کے لیے ایسی جگہوں پر جانے کے حوالے سے مساوی اقدامات کیے جائے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے جسم پر خود مختاری اور فیصلہ سازی کا حق تسلیم کیا جائے، جبکہ چائلڈ میرج ریسٹریکشن ایکٹ، 1929 میں ترمیم کرے تاکہ شادی کی کم سے کم عمر 16 سے 18 تک ہو۔ ہم تمام خواتین اور جنسی اقلیتوں کے لئے معیار تولیدی اور جنسی صحت کی خدمات تک مساوی رسائی کا مطالبہ کرتے ہیں

    ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ شہر اور عوامی جگہوں تک رسائی کے حق کو تسلیم کیا جائے، اور عوامی جگہوں کو شامل کرنے اور خواتین کے لئے محفوظ جگہ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ خواتین کی عوامی مقامات تک مساوی رسائی، اور ان کی ترقی کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو تسلیم کیا جائے۔

    منشور میں اقلیتوں کے تحفظ کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔​
     
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    یہ منشور کس نے بنایا؟
    اور تمام طبقات سے رائے لی گئی ہے؟
    کیا یہ عورت اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خواتین کو تحفظ فراہم کرےگی؟
    کیااس عورت مارچ میں اپنی بہن بیٹیوں کو حسب سابق پلے کارڈ کے ساتھ بھیجیں گے جس پر خوبصورت تحریریں لکھیں تھی جو شاید کسی مغربی معاشرے کی عکاس تھیں؟
    marvi.jpg
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ ان کو ہدایت دے
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں