1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عنایت عادل صاحب کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏18 اپریل 2013۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    محترم عنایت عادل صاحب
    !

    ہماری اردو میں خوش آمدید ۔

    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان
    کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟



    یا





    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
    [​IMG][​IMG][​IMG][​IMG][​IMG]
    [​IMG][​IMG]
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عنایت عادل
    آف لائن

    عنایت عادل ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2013
    پیغامات:
    121
    موصول پسندیدگیاں:
    114
    ملک کا جھنڈا:
    تانیہ بی بی! اس عمر میں پرچہ حل کرتے ہوئے شرمندگی سی محسوس وہ رہی ہے لیکن ایک بات یہ بھی کی خوشی بھی ساتھ ساتھ چلی آئی ہے، وہ ایسے کہ پرچہ حل کرنے کے حکم کو دیکھتے ہی بچپن کا زمانہ یاد آ گیا۔ اور یقین کیجئے مین ایسا ہی محسوس کر رہا ہوں کہ جیسے ۔آج سے کئی برس پہلے، وینسم کالج ڈیرہ اسماعیل خان کے امتحانی ہال میں پرچہ حل کرنے کے لئے بیٹھا کرتے تھے۔ آپ کا شکریہ کہ آپ نے مجھے، کچھ دیر کے لئے ہی سہی، اس ’’جنتی دور‘‘ میں واپد بھیج دیا۔
     
    پاکستانی55 اور تانیہ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عنایت عادل
    آف لائن

    عنایت عادل ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2013
    پیغامات:
    121
    موصول پسندیدگیاں:
    114
    ملک کا جھنڈا:
    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    عنایت اللہ خان، میرے مرحوم ماموں جان نے رکھا۔
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    عادل۔۔۔۔۔ آٹھویں جماعت میں میرے ایک استاد محترم نے مجھے یہ تخلص بخشا۔ وجہ اسکی یہ تھی کہ مجھے نقل سے چڑ تھی، ان استاد محترم نے پوچھا کہ کلاس میں سب نقل لگا رہے ہیں ، تم کیوں یہ موقع ضائع کر رہے ہو۔ میں نے جواب دیا کہ اگر میں نقل کا استعمال کروں تو حاصل کردہ نمبروں میں سے مجھے کیسے اندازہ ہوگا کہ ان مین سے نقل والے کون سے ہیں اور میری اہلیت اور میری محنت والے نمبر کتنے ہیں۔ اس پر میرے استاد محترم پیر سعد صاحب نے مجھے عادل کا لقب دیا۔ جو کہ دراصل اب میری پہچان بھی بن چکا ہے

    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    بچپن اور جوانی گزارنے کے بعد اب دوبارہ بچپن کی طرف گامزن ہوں
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    ڈیرہ اسماعیل خآن، پاکستان۔ پیدائش سے ہی اسی مٹی کا قرضدار ہوں
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    جرنلزم کیا ہے۔ ضروری اس طرح کہ سوچا شاید اآدمی سے انسان بن جائوں، بنا یا نہیں، اس بارے میں خود کچھ کہنا مناسب نہیں۔
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    پڑھنا، لکھنا اور پھر پڑھنا۔۔۔24 گھنٹوں میں سے 4 گھنٹے سونا، باقی میں اونگھنا۔۔۔۔
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    صحافت۔۔۔۔کالم نگاری(بالحق کے عنوان سے)، خطابت، اورمعاشرے میں انسانیت کا فروغ
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    اپنے شہر اور ملک کے مستقبل کی فکر میں اپنا مستقبل بھلا چکا ہوں
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟
    کچھ معلومات کے لئے اردو ویب سائٹس کی تلاش کے دوران یہ سائٹ دیکھی۔۔۔دوستوں کی تحریرں پڑھیں، اپنی اصلاح کے لئے اپنی کاوشوں کو یہاں بھیجنا لازمی سمجھا۔ اب دیکھئے اہل علم کس قدر تعاون کرتے ہیں۔۔۔۔
    (اگلا پرچہ کب ہے اور نتیجہ کا انتظار رہے گا(
     
    پاکستانی55 اور تانیہ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    واہ زبردست بہت دلچسپ رہا آپکا تعارفی پرچہ بہت اچھا لگا ۔۔۔۔بہت شکریہ محترم ۔۔۔امید ہے کہ اس دلچسپ و پیارے سے تعارف کے بعد آپ اپنا علم اپنی تحاریر بھی ہم سے جلد شیئر کرینگے ۔۔۔۔۔موجودہ پرچہ جس دلچسپی سے آپ نے حل کیا بغیر نقل کے اسکے لیے آپکو 90٪ نمبرز دیئے جاتے ایکسٹرا نمبرز بھی باقی سو فیصدی رزلٹ کے لیے آپ فورم کو وزٹ کیجیئے ، ساتھیوں سے کچھ سیکھئے کچھ اپنا علم ہم سے بانٹیئے۔۔۔۔آپکو ہمیشہ پیاری اردو پہ خوش آمدید
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عنایت عادل
    آف لائن

    عنایت عادل ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2013
    پیغامات:
    121
    موصول پسندیدگیاں:
    114
    ملک کا جھنڈا:
    پہلی دفعہ اتنے ڈھیر سارے نمبر لینے پر یقین تو نہیں آرہا البتہ آپ ک خلوص پر یقین ہے۔ کچھ تحاریر ارسال کی ہیں، دوستوں کی طرف سے جوابات بھی کافی مثبت آئے ہیں۔ نہایت مصروف زندگی میں سے ’’پیاری اردو‘‘ کے لئے وقت نکالنا اب مجبوری بن چکا ہے۔ لہٰذا 10% نمبرز عطا کر ہی دیجئے۔۔۔۔۔۔۔:)
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کا تعارف بہت اچھا لگا
     
  7. "ابوبکر"
    آف لائن

    "ابوبکر" ممبر

    شمولیت:
    ‏19 نومبر 2011
    پیغامات:
    178
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    آپکے بارے میں جان کے بہت اچھا لگا آپکو ہماری اردو پہ دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید
     
  8. عنایت عادل
    آف لائن

    عنایت عادل ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2013
    پیغامات:
    121
    موصول پسندیدگیاں:
    114
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ میرے ’’پاکستانی‘‘ بھائی۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں