1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کا دعویٰ

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏29 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کا دعویٰ
    upload_2019-10-29_5-5-4.jpeg
    بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت سے ملک، سیاست اور معیشت نہیں چل رہی، وزیراعظم عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں۔ میں موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں کرتا، نااہل حکمران ملک نہیں چلا سکتے۔
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پمز ہسپتال کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں مطالبہ کیا کہ آصف زرداری کو طبی سہولتیں فراہم کی جائیں، ان کا علاج ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ہونا چاہیے، طبی سہولتیں لینا سابق صدر کا بنیادی حق ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود آصف زرداری کو طبی سہولتیں نہیں دی گئیں۔ عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ ہم سے آئینی اور جمہوری حقوق بھی چھینے جا رہے ہیں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کی جان سے کھیلا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود سابق صدر آصف زرداری کا حوصلہ بلند ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کو سلام پیش کرتا ہوں، حکومت مخالف مارچ میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے نظر آ رہے ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں