1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عمران خان اپنی کرسی بچانے نہیں، تبدیلی کیلئے آیا ہے: وزیراعظم

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏23 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    عمران خان اپنی کرسی بچانے نہیں، تبدیلی کیلئے آیا ہے: وزیراعظم
    upload_2019-11-23_1-11-36.jpeg
    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں کرسی بچانے نہیں، تبدیلی کیلئےآیا ہوں، ڈاکووں سے ڈیل ملک سے غداری ہو گی، ان کا مقابلہ کرکے دکھاوں گا، اگر یہ مافیا رہ گیا تو پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں۔
    میانوالی میں منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی رپورٹ میں 15 بیماریاں بتائی گئی تھیں، شاید انہیں لندن کی ہوا لگی یا جہاز دیکھ کر ٹھیک ہو گئے۔ وہ جس جہاز میں لندن گئے کوئی عام آدمی نہیں جا سکتا۔ اسحاق ڈار کے والد کی سائیکلوں کی دکان تھی آج اس کے بیٹے ارب پتی ہیں۔ حسن نواز 8 ارب کے گھر میں رہتا ہے، ان کے پاس اتنا پیسا کہاں سے آیا۔ تبدیلی تب آئے گی جب اس مافیا کو شکست دیں گے۔ ان ڈاکووں کا مقابلہ کر کے دکھاوں گا۔

    عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں، بیرونی ممالک بلدیاتی نظام کی وجہ سے ترقی یافتہ بنے، ہمارے ملک میں اختیارات وفاق سے صوبوں کو منتقل ہو چکے، بلدیاتی سطح پر منتقل نہیں ہوئے۔ نئے بلدیاتی نظام کے ذریعے فنڈز شہر سے گاوں کی جانب جائیں گے، گاؤں کے لوگ اپنے پرائمری سکول پر نظر رکھیں گے۔ چند ماہ میں بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں، قانون بن چکا، ہم صوبوں سے اختیارات بلدیاتی سطح پرمنتقل کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو تاریخی مالیاتی خسارہ ملا جو ساڑھے 19 ارب تھا، برآمدات کم اور درآمدات بہت زیادہ تھیں، نتیجہ روپے کے گرنے کی صورت میں نکلا۔ آج جو ڈالر 155 کے قریب ہے یہ 250 تک جا سکتا تھا تاہم ہماری حکومت نے اس عمل کو روکا۔ وزیراعظم نے تقریب کے دوران چٹکلہ بھی چھوڑا کہ میانوالی کے نوجوان باشعور ہیں جنہوں نے مجھے منتخب کیا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں