1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عمار کم سے کم انور مسعود کی عزت کا ہی خیال کر لو

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از زیرک, ‏23 جنوری 2018۔

  1. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    عمار کم سے کم انور مسعود کی عزت کا ہی خیال کر لو
    زیرک
    استاد محترم جناب انور مسعود صاحب کے اردو ادب سے تعلق سے میرا اچھا خاصہ لگاؤ تھا، خصوصاً ان کی شاعری سے پیار تھا کہ وہ اپنی شاعری کے ذریعے سوۓ ذہنوں کو جگاتے اور حکمرانوں کو شعری نشتر چبھو کر ان کو آئینہ دکھاتے تھے۔ ان کی اسی خاصیت کی وجہ سے میں نے دو سال ان کے کالج میں ہی داخلہ لیا اور فارسی کا اختیاری مضمون بھی اس لئے رکھا کہ وہ فارسی کے استاد بھی تھے۔ ان کی ذاتی خصائص میں جو سب سے اچھی بات تھی اور ہے وہ یہ کہ انہوں نے کبھی بھی حکمرانوں کی چاپلوسی نہیں کی۔ لیکن آج کل ان کے صاحبزادے عمار مسعود کے صحافت میں رویہ دیکھتا ہوں تو محسوس ہوتا ہے کہ عمار نے اس قد آور شجر کے سائے میں پرورش تو ضرور پائی مگر ان سے کچھ نہیں سیکھا۔ عمار کا تعلق میڈیا سے ہے اور ایک ٹی وی چینل کے کار مختار بھی ہیں۔ جیسا کہ آج کل کے لکھاریوں کا چلن ہے کہ وہ اپنے چینل کے مفاد کے لئے حکمرانوں کا بھونکو بننے سے بھی دریغ نہیں کرتے عمار کا قلم بھی فن چاپلوسی میں کمال حاصل کرتا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر تو وہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کے چکر میں دوسروں کے بارے بے سروپا باتیں لکھنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ مجھے عمار سے کوئی امید نہ تھی نہ ہے مگر انہیں اپنے والد کی عزت و مرتبے کا ہی خیال رکھنا چاہیے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں