1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

علی عمران کی پسندیدہ شاعری

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از علی عمران, ‏4 مارچ 2009۔

  1. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت خوب اچھا کلام ھے
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب علی عمران بھائی ۔
    خاص طور پر دوسرا شعر میں استعارات بہت خوب ہیں۔
     
  3. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ
     
  4. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  5. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    وزارت کی صدارت کی سیاست
    تمنائے حکومت کی سیاست

    مخالف ہی کی شامت کی سیاست
    پھلی پھولی کدورت کی سیاست

    فریقوں کے لئے ڈھالا شکنجہ
    رفیقوں سے رعایت کی سیاست

    بہت امریکیوں سے مصلحت کی
    چلی ہے پھر بھی بھارت کی سیاست

    ہمیشہ تخت ہی حاصل ہو جس کا
    فزوں تر اس بغاوت کی سیاست

    بِنا رائے دہندہ کامیابی
    کرامت در کرامت کی سیاست

    الیکشن کا مبارک دن معین
    نجومی کی بشارت کی سیاست

    کرے کیا صائب الرائے وہاں پر
    جہاں منہ زور طاقت کی سیاست

    شہنشاہی نہیں بس نام بدلا
    دوامی شان و شوکت کی سیاست

    وہی درباں وہی دربار داری
    وہی صاحب سلامت کی سیاست

    بڑھائیں روز ہی تنخواہ اپنی
    یہ اندھوں کی سخاوت کی سیاست

    وہی عیاشیاں اپنے لئے ہیں
    میری خاطر کفائت کی سیاست

    رعایا پر حقیقت کھل نہ پائے
    سیاست در سیاست کی سیاست

    وطن یا جیب میں اپنا منافع
    کریں اپنی ضرورت کی سیاست

    خزانہ لوٹ لیں اپنا سمجھ کر
    امانت میں خیانت کی سیاست
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    واہ واہ سیاست خوب کہی
     
  7. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    عمدہ جناب۔۔بہت خوب۔۔داد قبول کریں۔۔
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    علی عمران بھائی ۔ بہت خوب۔
    کاش ہم سب ملکر ایسی " سیاست" سے نجات پا جائیں۔
     
  9. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    پسند کرنے کا شکریہ خوشی جی۔۔
    اس داد کے کتنے روپے مل جائیں گے۔ہہاہاہا
    پسند کرنے کا شکریہ کاشفی بھائی۔۔۔
    پسند کرنے کا شکریہ نعیم بھائی۔۔۔۔۔
    یہ ہم ہی کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔
     
  10. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    خون سے جب لکھ رہے تھ داستاں تیری وطن
    راہنمائی کر رہا تھا آسماں تیری وطن

    خون سے لتھڑے ہوئے وہ قافلوں کے قافلے
    بین کرتی پھر رہی تھیں بیٹیاں تیری وطن

    خون کی ندیاں بہا کر سر فروشانِ وطن
    آبیاری کر رہے تھے نوجواں تیری وطن

    ظلم اپنی انتہا کو چھو رہا تھا جس گھڑی
    ٹوٹ کر بکھری ہوئیں تھیں بیڑیاں تیری وطن

    رحمتیں چھم چھم برستی تھیں زمینِ پاک پر
    جب قیادت کر رہے تھے مہرباں تیری وطن

    جب تلک ہے آسماں یہ چاند تاروں کا جہاں
    گنگناتی ہی رہیں گی وادیاں تیری وطن

    ہے دعا اللہ سے ہر دم یونہی شاداں رہیں
    جگمگاتے شہر سارے بستیاں تیری وطن

    قائد و اقبال نہ ہوتے اگر تاریخ میں
    نا مکمل تھی یہ عابد داستاں تیری وطن

    جاوید احمد عابد شفعی
     
  11. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت خوب عمران
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت جذبات افروز کلام ہے ۔ علی عمران بھائی
     
  13. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    علی عمران صاحب۔
    حب الوطنی سے بھرپور کلام ارسال فرمانے کے لیے بہت شکریہ
     
  14. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    عمدہ صاحب ۔۔عمدہ۔۔
     
  15. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ خوشی جی
    پسند کرنے کا شکریہ نعیم بھائی
    پسند کرنے کا شکریہ زاہرا جی
    پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ کاشفی بھائی
     
  16. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    تخت کے پائے دماغوں میں گڑے ہیں آج بھی
    لوگ درباروں میں صف بستہ کھڑے ہیں آج بھی

    وارثانِ تاج اپنی باریوں کے منتظر
    ہیں مصاحب حاشیہ برداریوں کے منتظر

    دل لبھاتے شاہ کا وہ مسخرے دربار کے
    آج بھی خواجہ سرا کچھ خاص ہیں سرکار کے

    سچ ہے، جس نے بھی کہا ہے
    بادشاہ مرتا نہیں

    خندہ زن ہیں پستیءِ جمہور پہ محلوں کے بام
    شان دکھلاتے ہیں آقا، سر جھکائے ہیں غلام

    ہے وہی حفظِ مراتب، امتیازِ خاص وعام
    واہ ری جمہوریت! اب تک رعایا ہیں عوام

    سچ ہے، جس نے بھی کہا ہے
    بادشاہ مرتا نہیں

    بادشاہت ہے دلوں کے شہر میں مسند نشیں
    سر کو خم رکھنے کی عادت ہے دلوں میں جاگزیں

    ڈھونڈ ہی لیتی ہے جھک جانے کو پائے شہ، جبیں
    سچ ہے، جس نے بھی کہا ہے

    بادشاہ مرتا نہیں
    بادشاہ مرتا نہیں

    محمد عثمان جامعی
     
  17. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت خوب عمران جی اچھا کلام ھے
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    علی عمران بھائی ۔
    ایک بار پھر انقلابی جذبوں سے بھرپور کلام ارسال فرمانے پر شکریہ قبول کیجئے۔
    بہت خوب۔
     
  19. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    محترم علی عمران صاحب
    درد و سوز میں ڈوبا ہوا کلام ارسال فرمانے کا بہت شکریہ ۔
     
  20. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    بہت خوب جناب عمران صاحب: مجھے آپ سے محبت ہے ، آپ کے جذبے کی قدر ہے ، اللہ آپ کو کامیاب کرے ، آپ کی ہر نظم پرسوز ہوتی ہے ، دل پر اثر رکھتی ہے ، اللہ خوش رکھے اور سلامت رہیں ،
    مزید اچھے کلام سے نوازتے رہیں ،
     
  21. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    آپ سب کی جانب سے پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:222:
     
  22. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    رچی ہے پھر وہی سازش کی بو ہواؤں میں
    مذاکرات کا چرچا ہے راہنماؤں میں

    علاج قوم کا جاری ہے اک زمانے سے
    ملا رہا ہے کوئی زہر بھی دواؤں میں

    پلایا کس نے یہ نفرت کا زہر بچوں کو
    یہ بحث عام ہوئی ہے وطن کی ماؤں میں

    جنہوں نے سانس پہ پہرے بٹھائے تھے کل تک
    وہ جسم قید نظر آئے ہیں قباؤں میں

    زہے نصیب! کہ موسم بدل گیا، لیکن
    ہمارے واسطے کچھ بھی نہیں گھٹاؤں میں

    ہمیں تلاش رہی وقت کے مسیحا کی
    یہاں تو جنگ سی جاری ہے فاختاؤں میں

    ہمیں بھی شوق تھا دنیا کے رخ بدلنے کا
    الجھ کے رہ گئے ہم وقت کی اداؤں میں

    محبتوں سے مجھے اب تو خوف آتا ہے
    میں “تجھ“ کو ڈھونڈ رہا ہوں تیری وفاؤں میں

    گناہ کر کے بھی ہم چاہتے ہیں سب کی طرح
    ہمارا نام لیا جائے پارساؤں میں

    کبوترانِ حرم خواب میں ملے ہیں مجھے
    اڑا ہوں میں بھی کئی بار ان فضاؤں میں

    فیصل عظیم
     
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھز علی عمران بھائی ۔ تلخ سچائیوں کا بیان ہے۔
     
  24. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    بہت ہی اچھے ، زبردست ، شاندار ،، شکریہ علی عمران جی
     
  25. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت اچھا کلام ھے بہت خوب
     
  26. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    نعیم بھائی، بے باک جی اور خوشی جی پسند کرنے ک بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:dilphool:
     
  27. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    نظام تیرا چلانے والے

    نظام اپنا چلا رہے ہیں

    بھلا رہے ہیں کہ کیسے اپنے

    لہو سے اپنوں نے اس کو حاصل کیا ہوا ہے

    کہیں ہیں وعدے کہیں ہیں دعوے

    ناپختہ دیکھے سبھی ارادے

    تمہارا چہرہ مسخ رہے ہیں

    گھروں کو اپنے سجا رہے ہیں

    بھلا رہے ہیں کہ کیسے اپنے

    لہو سے اپنوں نے اس کو حاصل کیا ہوا ہے

    ضمیر مردہ جو ہو چکے ہیں

    مفاد سب نے لئے ہوئے ہیں

    لبوں کو اپنے سئیے ہوئے ہیں

    بھلا رہے ہیں کہ کیسے اپنے

    لہو سے اپنوں نے اس کو حاصل کیا ہوا ہے

    میرے وطن تو مگر نہ گھبرا

    تجھے نہیں ڈر ہزاروں ایسے

    ابھی ہیں زندہ تمہارے پیرو

    جواں بہادر

    اگر ضرورت پڑی تو تجھ پہ

    لٹا بھی دیں گے یہ جان اپنی

    خراش تجھ پر نہ آنے دیں گے

    یہ جانتے ہیں تمہاری قیمت

    کہ کیسے اپنے

    لہو سے اپنوں نے تجھ کو حاصل کیا ہوا ہے
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اے وطن تیری آن پہ قربان میرا دل و جان ۔


    بہت خوب علی عمران بھائی ۔ حب الوطنی کے پاکیزہ جذبوں پر مبنی عمدہ نظم۔
     
  29. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    اچھی شاعری ہے۔۔خوب۔۔
     
  30. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    نعیم بھائی اور کاشفی بھائی پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:angle:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں