1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

علم کی ضرورت اور اہمیت

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏25 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    علم کی ضرورت اور اہمیت

    آپؐ کے ارشادات عالیہ کا مفہوم اور خلاصہ یہ ہے: ’’علم حاصل کرو، اﷲ کے لیے علم حاصل کرنا نیکی ہے۔ علم کی طلب عبادت ہے، اس میں مصروف رہنا تسبیح اور بحث و مباحثہ جہاد ہے۔ علم سکھاؤ تو صدقہ ہے۔ علم تنہائی کا ساتھی، فراخی اور تنگ دستی میں راہ نما، غم خوار دوست اور بہترین ہم نشین ہے۔ علم جنّت کا راستہ بتاتا ہے۔ اﷲ تعالیٰ علم ہی کے ذریعے قوموں کو سربلندی عطا فرماتا ہے۔ لوگ علماء کے نقش قدم پر چلتے ہیں۔ دنیا کی ہر مخلوق ان کے لیے دعائے مغفرت کرتی ہے۔ علم میں غور و خوض کرنا روزے کے برابر ہے اور اس میں مشغول رہنا نماز کے برابر ہے۔ علم ہی کے ذریعے انسان معرفت الٰہی حاصل کرسکتا ہے۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو علم حاصل کرتے ہیں اور بدقسمت اس سعادت سے محروم رہتے ہیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں