1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

علامہ عنایت الله مشرقی رحمتہ اللہ علیہ

'متفرق ویڈیوز' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏25 نومبر 2018۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پیدائش: 25 اگست، 1888ء(امرتسر)
    وفات: 27 اگست1963ء (لاہور)
    عالم اسلام کے فرزند۔...جنہوں نے 18سال کی عمر میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے ریاضی اول پوزیشن (1906)میں کلیئر کر کے دنیا کو محو حیرت کر دیا۔...(یہ ریکارڈ آج تک قائم ہے)
    عالم اسلام کے فرزند۔...جنہوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے (1912-13)میں بیک وقت چار ٹرائی پوز آنرز رینگلر سکالر، بیچلر سکالر، فاﺅنڈیشن سکالر اورمکینیکل انجینئری میں اعلیٰ پوزیشن مع وظائف حاصل کر کے دنیا کے طالب علموں کو حیران کر دیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کوبرملا اعتراف کرنا پڑا کہ آٹھ سو سالہ یورپی تاریخ میں ایسا ذہین طالب علم پیدا نہیں ہوا۔ (یہ ریکارڈ آج تک قائم ہے)۔
    عالم اسلام کے فرزند۔...جنہوں نے دنیا کی قوموں کو اجتماعی موت و حیات کے متعلق پیغام اخیر اور تسخیر کائنات کا پروگرام اپنی شہرہ آفاق کتاب”تذکرہ“ (1924) کے ذریعے دیا تو دنیا بھر کے عالم دنگ رہ گئے۔
    عالم اسلام کے فرزند۔...جنہوں نے مصر میں مسئلہ خلافت پر عالم اسلام کی عالم آراء ہستیوں کی کانفرنس کی صدارت کرنے کے ساتھ ساتھ جب ان ہستیوں سے پُر مغز خطاب (خطابِ مصر 1926) کیا تو ان ہستیوں اور جامعہ ازہر مصر سے متفقہ طورپر ”علامہ مشرقی“ یعنی ”مشرق کے عالم“ کا خطاب دے کر آپ کی علمی صلاحیتوں کا اعتراف کیا گیا۔
    عالم اسلام کے فرزند۔...جنہوں نے13سو برس کے بعدذاتی لالچ کی بجائے فرض کی ادائیگی قوم سازی و کردار سازی کی بنیاد پر ”خاکسار تحریک“(1931ء) کے ذریعے قرن اول کا سماں باندھ کر ہندوستان کے مسلمانوں میں حقیقی مومنانہ کرداراور خلق خدا کی خدمت کا بے لوث جذبہ پیدا کر دیا۔
    عالم اسلام کے پہلے مسلم سائنس دان۔...جنہوں نے 1952ءمیں دنیا کے بیس ہزار سائنسدانوں کو ”انسانی مسئلہ“ کے عنوان سے خط لکھ کر دنیاوی ترقی کو بے جان مشینوں کے چنگل سے نکال کر کائنات کو مسخر کرنے، انسانی زندگی اور اس کی روح کو کنٹرول کرنے اور دیگر کروں میں زندگی کی موجودگی کے آثار کے راز از روئے قرآن افشاں کر دیے ۔
    عالم اسلام کے فرزند۔...جنہوں نے اپنے حسابی اندازوں سے ہندوستان میں تین سو سال سے بننے والی مسجدوں کے قبلے غلط ثابت کرتے ہوئے قبلہ کا صحیح رخ معلوم کرنے کا فارمولا پیش کیا۔
    عالم اسلام کے پہلے فرزند۔...جنہوں نے 1945ءمیں مروجہ مغربی جمہوریت کو زرپرست مافیا کی سازش ثابت کرتے ہوئے حقیقی اسلامی فطری جمہوریت کا فارمولا ”طبقاتی طریقِ انتخاب“ کی صورت میں پیش کیا جس میں زر پرست مافیا کا دنیا کے وسائل پر سے قبضہ ختم کروانے کا فطرتی حل موجود ہے۔ (جس کی صحت کو آج تک کوئی چیلنج نہ کر سکا)۔
    عالم اسلام کے فرزند۔...جنہوں نے خاکسار تحریک میں ”روزانہ عمل اور محلہ وار نظام“ کے ذریعے مسلم وغیر مسلم میں اخوت یعنی بھائی چارہ کا جذبہ اور ایک ہی صف میں کھڑا کر کے اونچ نیچ کا خاتمہ اور عملاً مساوات پیدا کر کے ”برطانوی سامراج سے نجات، حصولِ آزادی اور قیام پاکستان“میں اہم کردار ادا کیا۔ جس کا واضح ثبوت 19 مارچ 1940ء کو لاہور میں 313 خاکسار غازیوں اورشہداء نے اپنے لہو سے 23 مارچ کی قرارداد تحریر کر کے اس کی راہ ہموار کی جس میں ان کے فرزند احسان اﷲ خان اسلمؒ بھی شہید ہوئے۔
    عالم اسلام کے فرزند۔...جنہوں نے 1902ءمیں نوبل انعام، 1919ء میں کابل کی سفارت، چار ہزار روپے ماہانہ وظیفہ اورسرکے خطاب کی پیشکش، 1936ءمیں ہندوستان کی ریاست کی وزارت عظمیٰ اور انگریز کی جانب سے دیگر پُر کشش پیش کشوں اورمراعات کو ٹھکرا کر اپنی خودداری ثابت کر دی۔
    پاکستان کے پہلے سیاسی رہنما۔...جنہوں نے دریاﺅں کے رخ موڑنے، دریاﺅں پر ڈیم تعمیر کرنے، مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ کھٹائی میں ڈالنے، معاشی و اقتصادی بدحالی، امریکی و برطانوی و بھارتی سازشوں، سول و فوجی حکومتوں اور قومی رہنماﺅں کی وعدہ خلافیوں کا پردہ چاک کرنے کے ساتھ ساتھ مشرقی پاکستان کے (1970-71) میں جدا ہونے کی سازشوں کو بے نقاب کرنے اور اٹک کے دریا سے لے کر چین کی سرحدوں تک کے علاقوں کو غیر مستحکم کر کے پاکستانی قوم پر جغرافیائی، معاشی، معاشرتی، مذہبی، سماجی زندگی محدود کرنے کی پیش گوئیاں 1946ء تا 1950، 1952ء اور 1956ء تا 1963ء میں مینارِ پاکستان و کراچی کے جلسہ ہائے عام میں کیں تاکہ اصلاح احوال ممکن ہو سکے۔
    پاکستان کے پہلے رہنما۔... جنہوں نے اپنی 36 دیہاتوں پر مشتمل وراثتی زمینوں کو اپنے کسانوں میں تقسیم کرتے ہوئے ہندوستان میں باقی ماندہ آبائی گھروں اور زمینوں کے کلیم سے دستبرداری اختیار کر کے میدانِ سیاست میں ایک نئی بے مثال اور لازوال روایت کی بنیاد رکھی کہ سیاست در حقیقت خدمت خلق اور عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔
    پاکستان کے پہلے رہنما۔... جنہیں33 سالہ سیاسی جدوجہد میں سے انگریز سامراج اور قیام پاکستان کے بعد کے حکمرانوں اور اپنوں و غیروں نے مل کر18سال تک قید و بند کی پُر تشدد صعوبتوں میں گذارنے پر مجبور کر دیا ۔
    پاکستان کے پہلے رہنما۔...جنہوں نے سب سے پہلے ”کشمیر بزور شمشیر“ حاصل کرنے کی آواز بلند کی، اپنے ہزاروں جانثاروں کے ہمراہ کشمیر کی سرحدوں پر”جہادی کیمپ“ لگائے اور 1948ء میں آزادی کشمیر کے لیے عملاً جہاد میں حصہ لیا اور بہ نفس نفیس خود بھی زخمی ہوئے۔
    پاکستان کے پہلے رہنما۔... جنہوں نے شاہانہ زندگی چھوڑ کر مجاہدانہ زندگی اپنا کر تا حیات اے سی گاڑی، بجلی کے پنکھوں کا استعمال نہ کرتے ہوئے ہندوستان بھر کے دوروں کے دوران اپنے کھانے پینے کے اخراجات خود سے برداشت کر کے قوم سے کچھ نہ لینے کی اپنی ادنیٰ سی خواہش سے بھی بے نیازی ثابت کر دی۔
    پاکستان کے وہ رہنما۔...جن کی نماز جنازہ میں دس لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کر کے ان کے عمل و کردارکی صداقت پر اپنی مہرثابت کی۔
    پاکستان کے پہلے رہنما۔...جن کو بعد از مرگ حضوری باغ (بادشاہی مسجد لاہور) کے وسیع و عریض مقام پر قائدین خاکسار تحریک کوحکومت کی جانب سے تدفین کی پیش کش کی گئی تو انہوں نے اپنے عظیم المرتبت قائد کی وصیت منظر عام پر لاکر امت مسلمہ اور ملت پاکستانیہ کو حیرت زدہ کر دیا کہ”مرحوم کی تدفین، ان کی اپنی زرخرید زمین ذیلدار روڈ، اچھرہ لاہور میں ہو اور اس پر گھنٹہ گھر تعمیر کر کے تحریر کیا جائے کہ "جو قوم وقت کی قدر نہیں کرتی تباہ ہو جاتی ہے“۔ جہاں پر چھولداری میں بیٹھ کرآپ نے ”خاکسارتحریک“ کو عا لمگیر سطح پر چلایا اور اسی مقام پر ہی پیوند خاک ہوکر اپنی خودداری ثابت کر دی۔
    مقام غور و فکر ہے کہ ایسی عظیم شخصیت کے ساتھ 1947ءسے لے کر اب تک حکمرانوں، ارباب تعلیم و صحافت، تاریخ نویسوں، کالم نگاروں، محققوں، قومی رہنماﺅں اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کا متعصبانہ رویہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ آخر نوجوان نسل سے انہیں کیوں بے خبر رکھا جا رہا ہے؟ جس کا واضح ثبوت یہی ہے کہ ابھی تک ”باقیات فرنگی سامراج“ کاخاتمہ نہیں ہو سکا؟ جو ہم سب کے لیے لمحہ فکر ہے!

    https://ur.wikipedia.org/wiki/عنایت_اللہ_خاں_مشرقی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں