1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عظمت آل نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھول نہ جانا لوگو

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از کاشفی, ‏16 جنوری 2008۔

  1. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    عظمت آل نبی :saw: بھول نہ جانا لوگو
    دیکھنا شیخ کی باتوں میں نہ آنا لوگو

    یاد رکھنا ہے خدیجہ سلام اللہ علیہا کی نشانی زہراہ سلام اللہ علیہا
    مانگنے آئے تو خالی نہ لوٹانا لوگو

    صبح عاشور گئی شام غریباں آئی
    رات پہرے کی ہے غازی کو بلانا لوگو

    بال کھولے ہوئے آتی ہے جناب مریم سلام اللہ علیہا
    فاطمی گھر کے چراغاں نہ بجھانا لوگو

    چشم خورشید نے دیکھے نہیں جن کے پہرے
    نہ انہیں شام کے بازار پھرانا لوگو

    نوحہ ایمان ذکی، سنت زینب سلام اللہ علیہا ماتم
    اہل سنت کا کبھی دل نہ دکھانا لوگو
     
  2. ہارڈاسٹون
    آف لائن

    ہارڈاسٹون ممبر

    شمولیت:
    ‏27 دسمبر 2007
    پیغامات:
    40
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ماتم ماتم ماتم۔۔۔

    پر ماتم کرنا مسلمان کی شان اور پہچان تو نہیں‌ ہوسکتی۔۔ :soch:

    غمگین اور افسردہ ہونا ایک الگ بات ہے ۔۔پر ماتم کرنے سے ایسا لگتا ہے کہ جو ماتم کررہا ہے وہ اللہ کی مرضی کے خلاف احتجاج کررہا ہے۔۔
     
  3. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    کاشفی بھائی ۔ مجھے سارا کلام پسند آیا۔ لیکن معاف کیجئے گا اس لفظ “ ماتم “ پر مجھے بھی اعتراض ہے۔ اگر تو یہ ماتم صرف “شاعری“ کی حد تک ہے پھر تو چل سکتا ہے۔ لیکن عملاً ماتم میری معلومات کے مطابق غیر اسلامی ہے۔

    اشکبار آنکھوں کے ساتھ رونا تو سنتِ رسول :saw: سے ثابت ہے۔ لیکن ماتم کرنا، سینہ کوبی کرنا، بال نوچنا، کسی طرح بھی تعلیمات وسنتِ رسول :saw: سے ثابت نہیں ہے۔
     
  4. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    معصومہ کا لاشہ زنداں سے اٹھایا ہے
    بیمار کی آنکھوں میں یہ درد سمایا ہے

    زینب نے کہا کہہ دو عابد یہ سکینہ سے
    فریاد کرے کیونکر سرکار:saw: مدینہ سے
    کانوں سے لہو نانا:saw: امت نے بہایا ہے

    ڈالو نہ میرے منہ پر اے اماں فضہ پانی
    بھولے گی نہ تا محشر اصغر کی وہ قربانی
    پانی میرے بھیا کو پیکاں سے پلایا ہے

    کوفے سے اٹھی تھی جو کربل میں چلی آئی
    ہاتھوں سے مسلماں نے خیموں میں ہے پہنچائی
    اس آگ نے کرتے کے دامن کو جلایا ہے
     
  5. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    آپ کی بات ٹھیک ہے لیکن ماتم کرنے والوں کو سمجھانے کےلیے ہمارے (اہل سنت) کے اکثر علماء جو طریقہ اختیار کرتے ہیں وہ با آوازِ بلند کافر کافر شعیہ کافر کا نعرہ ہوتا ہے ۔۔۔
    اب کوئی بھی عقل مند بندہ سوچ سکتا ہے اگر آپ کسی کو کافر بولیں تو اس سے کس جواب کی امید رکھی جا سکتی ہے :pagal: :pagal:

    مطلب ایسا کرنے والوں کی غلط چیز کو مدلل انداز میں سمجھانے کی ضرورت ہے نہ کہ کفر کا فتویٰ دینے کی

    اس بارے ایک وڈیو آپ سے شئیر کرتا ہوں
    http://www.islamixound.com/index.php?PlayID=1330


    خوش رہیں
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم نوید بھائی ۔

    معاف کیجئے گا مجھے تو عقرب صاحب کے پیغام میں کوئی ایسی بات نظر نہیں آئی کہ جس میں “کافر کافر شیعہ کافر“ کی طرف اشارہ نکلتا ہو۔

    اور کافر کافر شیعہ کہنے والوں کو آپ کب سے “ ہمارے اہلسنت کے علماء “ سمجھنا شروع ہوگئے ؟ وہ تو دشمنانِ اہلبیت و دشمنانِ آلِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور درحقیقت یزیدی طبقہ ہے جو خود اپنے اوپر “اہلسنت“ کا نقاب اوڑھ کر امت کے اندر تفرقہ وانتشار ڈالتے ہیں۔

    میرا خیال ہے سیدھی سی بات کو خواہ مخواہ الجھاؤ کی طرف سے جانا دانشمندی نہیں ہوتی۔ احتیاط کرنا چاہیئے
     
  7. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    اللھم صل علی محمد:saw: وعلی آل محمد:saw:


    عطا آنسو وہ کر یارب غمِ سبطِ پیمبر:saw: سے
    کہ شبنم کی طرح برسیں جو میرے دیدہء تر سے

    لہو سے اپنے ہی سیراب کرلی تشنگی اپنی
    “شہادت کی ادا سیکھے کوئی معصوم اصغر :as: سے“

    امانت میں دیانت میں کوئی ثانی نہیں ان کا
    جنہیں اک خاص نسبت تھی شعارِ دینِ سرور:saw: سے

    کہا شبیر:as: نے کیا سر نگوں ہوں گے ترے آگے
    یزید ایسی توقع کس لئےآلِ پیمبر:saw: سے

    نبی:saw: بھی شادماں اس سے خدا بھی مہرباں اس پر
    ملی ہو روحِ دلداری جسے شبیر:as: کے در سے

    بھلا جھکتے یزیدِ وقت کے آگے تو وہ کیونکر
    ہو جن کی سرفرازی نعرہء اللہُ اکبر سے

    وہ کیا خاطر میں لائے کج کلاہی اہلِ باطل کی
    عقیدت جس کو ہو دل سے اثر آلِ پیمبر:saw: سے
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ۔ بہت سبق آموز اشعار ہیں۔
    اللہ تعالی ہم سب کو شہدائے کربلا کے نقشِ قدم پر چلا کر دین کے لیے تن من دھن قربان کرنے والا بنا دے۔ آمین
     
  9. محمدعبیداللہ
    آف لائن

    محمدعبیداللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏23 فروری 2007
    پیغامات:
    1,054
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    سلام یا حسین علیہ السلام
    سلام یا شہید کربلا
    جزاک اللہ کاشفی بھائی
     
  10. محمدعبیداللہ
    آف لائن

    محمدعبیداللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏23 فروری 2007
    پیغامات:
    1,054
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    آمین ثم آمین
     
  11. محمدعبیداللہ
    آف لائن

    محمدعبیداللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏23 فروری 2007
    پیغامات:
    1,054
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    قرآن اور حسین(ع) کے ہیں حرف چار چار
    دو ان میں نقطے ہیں دوران میں نقطہ دار
    آخر میں "ن" دونوں کے کیا ربط نیک ہے
    قرآن اور حسین (ع) کا مفہوم ایک ہے​
     
  12. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    جزاک اللہ
     
  13. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    محبت اہل بیت اطہار رضی اللہ عنھم

    [youtube:2nzp8job]http://www.youtube.com/watch?v=r3RsnvPRanY[/youtube:2nzp8job]​
     
  14. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    جزاک اللہ۔
     
  15. طارق راحیل
    آف لائن

    طارق راحیل ممبر

    شمولیت:
    ‏18 ستمبر 2007
    پیغامات:
    414
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں