1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عشق کرنے کا یہی معیار ہونا چاہئے---برائے اصلاح

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشد چوہدری, ‏16 نومبر 2020۔

  1. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان
    ـــــــــ
    عشق کرنے کا یہی معیار ہونا چاہئے
    اس کے دل میں بھی تمہارا پیار ہونا چاہئے
    -------
    پیار سچا بھی خدا کی نعمتوں میں ایک ہے
    دل میں رہنے کے لئے دلدار ہونا چاہئے
    --------
    کس نے تم سے کہہ دیا آسان ہے یہ زندگی
    مشکلوں کے دور میں غمخوار ہونا چاہئے
    -----------
    چاہئے توقیر اپنی اس جہاں میں گر تمہیں
    کچھ تمہارا پھر یہاں کردار ہونا چاہئے
    -------------یا
    پھر تمہیں بھی صاحبِ کردار ہونا چاہئے
    ---------------
    یہ اداسی اس لئے ہے دل میں کوئی بھی نہیں
    دل کسی کے پیار میں سرشار ہونا چاہئے
    -------------
    اب محبّت اس جہاں میں بن گئی بیوپار ہے
    اس لئے انسان کو زردار ہونا چاہئے
    ------------
    تم کو ارشد مل گیا ہے پیار سچا اس لئے
    یار سے بھی پیار کا اظہار ہونا چاہئے
    -------------
     
    Malik Bhai نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں