1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عراقی پارلیمنٹ نے ملک سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کردیا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏6 جنوری 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    عراقی پارلیمنٹ نے ملک سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کردیا
    upload_2020-1-6_1-57-48.jpeg
    عراق وزیراعظم کا پارلیمنٹ سے خطاب میں کہنا تھا کہ اپنے ملک سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام دونوں ملکوں کے مفاد میں ہوگا۔
    عراقی پارلیمنٹ سے اہم خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے انکشاف کیا کہ ایرانی جنرل سلیمانی سعودی عرب کے لیے اہم پیغام لے کر آئے تھے، جس دن انھیں قتل کیا گیا، ان سے میری ملاقات شیڈول تھی۔

    عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے مطالبہ کیا کہ امریکی افواج کو عراق سے نکالنے کے لیے پارلیمنٹ کو ٹھوس اقدامات کرنا چاہیں۔ جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی کا قتل ایک سیاسی قتل تھا۔ اس قتل سے عراق، امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کے حق سے محروم ہو چکا ہے۔ عراق سے امریکی افواج کا انخلا عراق اور امریکا دونوں کے مفاد میں ہے۔

    عراقی پارلیمنٹ میں ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے جس میں امریکا سے امداد کی درخواست واپس لینے اور تمام غیر ملکی افواج کو نکالنے پر بھی کام کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    ادھر عراقی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو امریکا کے خلاف خط لکھ دیا ہے جس میں امریکی رویہ کے خلاف رسمی شکایت کی گئی ہے۔

    دوسری جانب لبنان کے رہنما حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ ہماری جنگ امریکی فوجیوں سے ہے، امریکی عوام سے نہیں، امریکی عوام کو کوئی نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔ جن خود کش بمباروں نے ماضی میں امریکا کو خطے سے بھگایا تھا، اب بھی موجود ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں