1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عراقی ملازمین کی اذیت ناک زندگی

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از گھنٹہ گھر, ‏25 جون 2006۔

  1. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    عراقی ملازمین کی اذیت ناک زندگی
    عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے سے نکلنے والے ایک میمو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی سفارت کاروں کی نگاہ میں عراقی ملازمین کی روز مرہ کی زندگی کتنی وحشت انگیز اور ڈراؤنی ہے اور اس سے ان کے کام پر کتنا زیادہ اثر پڑتا ہے۔
    [​IMG]
    اس میمو کے مطابق امریکی سفارت خانے میں کام کرنے والے عراقی ہروقت اس خوف میں جیتے ہیں کہ ان کے ہم وطن دیگر عراقیوں کو علم ہو سکتا ہے کہ وہ کس کے لیئے کام کرتے ہیں۔ یہ ملازمین فرقہ وارانہ کشیدگیوں سے بھی متاثر ہیں۔

    میمو میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ عراقی پیشہ وارانہ طور پر ٹھیک کام کرتے ہیں لیکن ان پر دباؤ ہے۔

    یہ میمو امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہوا ہے اور اخبار لکھتا ہے کہ میمو کو دیکھ کر یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ عراقی ملازمین کی ذہنی حالت اور عراق کی مجموعی صورتِ حال اس رجائیت نما تصویر سے کہیں مختلف ہے جو امریکی انتظامیہ اپنے عوام کے سامنے پیش کرتی ہے۔

    چھ جون کو امریکی محمکۂ خارجہ کو بھیجے جانے والے اس میمو پر امریکی سفیر زلمے خلیل زاد کے دستخط ہیں۔
    اس میمو میں لکھا ہے: ’ہر عراقی ملازم کی ایک ہی کہانی ہے۔ مارچ میں سفارت خانے میں نو ملازم تھے جن میں سے صرف چار کے اہلِ خانہ کو معلوم تھا کہ وہ سفارت خانے میں کام کرتے ہیں۔‘

    ’ایک سنی عرب خاتون ملازمہ نے ہمیں بتایا ہے کہ اس پر شدید خاندانی دباؤ ہے اور اس کے لیئے اپنی ملازمت کے بارے میں کس کو کچھ بتانا بہت مشکل ہے۔ اس نے یہ بات چھپانے کے لیئے کہ وہ سفارت خانے میں ملازم ہے۔ اپنے اہلِ خانہ کو یہ بتایا ہوا ہے کہ وہ ان دنوں اردن میں ہے اور اپنے کام کو بہتر بنانے کی تربیت حاصل کر رہی ہے۔‘

    میمو میں بغداد کے گرین زون میں چیک پوائنٹس پر گارڈز کے رویوں کی تبدیلیوں کا بھی ذکر ہے۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں بہت سی سرکاری عمارتیں اور سفارت خانے ہیں۔

    ایک ملازمہ نے امریکی سفارت خانے سے کہا کہ وہ اسے اخبار کی ملازمہ ظاہر کریں کیونکہ گارڈز نے اسکے بیج کو لوگوں کو دکھاتے ہوئے اونچی آواز میں کہا کہ یہ خاتون سفارت خانے کی ملازمہ ہے۔ ’اگر غلط لوگوں کو یہ بات معلوم ہوجائے تو اس کا ایک ہی مطلب ہے- - - - موت۔‘

    میمو میں درج ہے کہ سفارت خانہ ایسی تمام دستاویز کو تلف کر دیتا ہے جن میں ملازموں کے نام درج ہیں۔

    ماخوذ از بی بی سی
     
  2. پٹھان
    آف لائن

    پٹھان ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    514
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    واقعی ان کیلئے رزق کمانا بہت مشکل ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں