1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عتیق الزماں انڈر 19کرکٹ ٹیم کی کوچنگ نہ ملنے پر افسردہ

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏3 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    عتیق الزماں انڈر 19کرکٹ ٹیم کی کوچنگ نہ ملنے پر افسردہ
    upload_2019-9-3_4-32-20.jpeg
    اعجاز احمد سے زیادہ قابل ہوں،بورڈ انٹر ویو کی غلطیوں سے آگاہ کرے : سابق کرکٹر
    کراچی (سپورٹس رپورٹر) سابق پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین عتیق الزماں نے پی سی بی جانب سے نیشنل انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نہ ملنے پر مایوسی ظاہر کر دی ۔ گزشتہ روز انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہیں ثقلین مشتاق اور اعجاز احمد کے ساتھ کوچنگ کیلئے زیر غور لایا گیا مگر بورڈ کی جانب سے جو فیصلہ سامنے آیا وہ انتہائی مایوس کن تھا کیونکہ کوچنگ میں انہیں دونوں سابق کھلاڑیوں سے زیادہ مہارت حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلنے سے کوچنگ مختلف کام ہے تاہم وہ خود کو اس لئے بھی خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ پی سی بی نے اس عہدے کیلئے یکسر نظرانداز کرنے کے بجائے انہیں انٹر ویو کیلئے طلب کیا۔ عتیق الزما ں کے مطابق ان کے مقابلے میں ثقلین مشتاق اور اعجاز احمد کا پروفیشنل کیریئر نمایاں رہالیکن کوچنگ کیلئے میں بہتر ہوں ۔پی سی بی انہیں آگاہ کرے کہ انٹرویو میں ان سے کہاں غلطیاں ہوئیں تاکہ مستقبل میں دوبارہ ایسا موقع آئے تو اچھی تیاری کے ساتھ بورڈ میں پیش ہو سکیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں