1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عبادت گزاروں کا مشروب ’’کافی ‘‘۔

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏18 نومبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    عبادت گزاروں کا مشروب ’’کافی ‘‘۔

    ایک قدیم روایت کے مطابق شیخ عمر نامی بزرگ جو بڑے مستجاب الدعوات مشہور تھے‘ موشہ (یمن) میں رہتے تھے۔ ایک زمانے میں انہیں ان کے آبائی وطن سے جلا وطن کرکے وصاب نامی دشت میں جلا وطن کر دیا گیا جہاں ایک غار ان کا مسکن تھا۔ یہ ایسا ویرانہ تھا جہاں کھانے پینے کو کچھ نہیں تھا۔ شیخ عمر نے ایک خودرو جھاڑی دیکھی اور اس کی پھلیوں سے بھوک مٹانے کی کوشش کی مگر یہ سخت تلخ تھیں۔ انہوں نے ان پھلیوں کو بھونا لیکن یہ اور سخت ہو گئیں۔ پھر انہوں نے ان پھلیوں کو پانی میں اُبالا تاکہ نرم ہو سکیں۔ نتیجہ ایک خوشبودار، توانائی بخش بھورا مشروب تھا جسے پینے سے شیخ عمر کو توانائی مل گئی اور وہ اس ویرانے میں زندگی کرنے کے قابل ہو گئے۔ یہ کافی کی دریافت تھی۔ جب موشہ میں اس معجزاتی مشروب کی داستانیں پہنچیں تو شیخ عمر کو واپس بلا لیا گیا۔ اس طرح یمن میں پہلی بار کافی متعارف ہوئی۔ یمن کی خانقاہوں میں یہ مشروب تیزی سے مقبول ہوا، اس کی وجہ یہ بھی تھی کہ یہ جان دار قہوہ عبادت گزاروں کو رات بھر جاگنے میں مدد دیتا تھا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں