1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عالم اسلام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از نذر حافی, ‏8 مئی 2013۔

  1. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    نذر حافی
    صاحبان ایمان مطلع رہیں کہ بعض لوگوں نے حضرت حجرابن عدی رضی اللہ تعالی کی قبر کشائی کے بعد انتہائی منظم طریقے سے ان کی کردار کشی شروع کردی ہے۔وہ انتہائی میٹھے اور بھولے بھالے انداز میں کبھی سوال و جواب کے پیرائے میں اور کبھی اپنی جیب سے حوالے دے کر مندرجہ زیل نکات کی تیزی سےتبلیغ کررہے ہیں:۔
    1۔حضرت حجرابن عدی رضی اللہ تعالی صحابی نہیں بلکہ تابعی ہیں
    2۔نعوزباللہ حضرت حجرابن عدی رضی اللہ تعالی ایک فتنہ پرور قسم کے آدمی تھے آپ حضرت امام حسن رضی اللہ تعالی کو معاویہ ابن ابوسفیان سے لڑائی پر اکساتے رہتے تھے۔
    ان دو باتوں کی تبلیغ کا مقصد یہ ہے کہ یہ ثابت کیا جائے کہ حضرت حجرابن عدی رضی اللہ تعالی کی تاریخ اسلام میں کوئی خاص اہمیت نہیں ہے اور اس طرح ان کی قبر کشائی کوئی خاص مسئلہ نہیں ہے۔
    مفصل جواب دینے سے پہلےہم ان سے مذکورہ بالا دونوں نکات کے بارے میں دو باتیں کرنا چاہتے ہیں:۔
    1۔اگر آپ کے بقول حضرت حجرابن عدی رضی اللہ تعالی تابعی سہی کیا تابعی ہونا اہمیت و فضیلت سے خالی ہے۔تابعی تو دور کی بات عام سیدھا سادھا مسلمان بھی رہنے دیں بلکہ ایک عام انسان ہی لے لیں اللہ کے دین میں اس کی اتنی اہمیت ہے کہ اس کی جان کی قیمت پورے عالم بشریت کے مساوی ہے۔
    2۔وہ شخصیت جس کے زہد و تقویٰ پر فریقین ”اہل سنت والجماعت اور شیعہ حضرات" کا اجماع ہے۔آپ اس شخصیت کو فتنہ پرور کہہ رہے ہیں۔کیا وہ انسان جو فتنہ پرور ہو وہ فریقین کی نظرمیں بالاتفاق متقی اور زاہد شمار ہوسکتاہے۔
    اب ملاحظہ فرمائیں حضرت حجرابن عدی رضی اللہ تعالی کا صحابی ہونا:۔
    اس موضوع پر اتنے شواہد ہیں کہ مستقل کتاب لکھی جاسکتی ہے البتہ ہم اپنے ایمان کو جلا بخشنے کے لئے صرف چند ایک کا ذکر کر دیتے ہیں۔
    امام ِاہل ِسنت ابن اثیر جزری نے حضرت حجر بن عدی (رض) کو صحابی شمار کیاہے اور لکھاہے کہ كان من فضلاء الصحابة وہ فاضل صحابہ میں سے ایک تھے ۔اس کے علاوہ ابنِ کثیر، امام ِاہلِسنت کمال الدین عمر بن العدیم،امام ابن قتیبہ ، ابن عبد البر اور امام زھبی سمیت دنیائے اسلام کے ان گنت محقیقین نے انہیں صحابی رسول لکھاہے۔ صاحبانِ تحقیق خود سے لائبریریوں اور کتابوں کی طرف رجوع کر کے مزید تحقیق کر سکتے ہیں۔
    میں آخر میں بس اتناہی کہوں گا کہ تعصب اور ضد کی دنیا میں کبھی اجالا نہیں ہوتا۔
    [1]اسد الغابہ فی معرفت الصحابہ، ج 1 ص ۶۹۷
    [1]البدایہ والنہایہ، ج 8 ص 55، بغیت الطلب فی تاریخ الحلب، ج 2 ص 298، المعارف، الاستیعاب،

    [​IMG][​IMG]
     
    احتشام محمود صدیقی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    حضرت حجر بن عدی رضی اللہ عنہ اصحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔جو لوگ غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں وہ ان لوگوں کے ساتھی نے جنہوں نے آپ رضی اللہ عنہ کے روضہ مبارک کو شہید کیا ہے۔
     
    مناپہلوان اور نذر حافی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    ان بدخواہوں کا انجام بہت بر ا ہوگا۔ انشااللہ۔
     
  4. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    انشااللہ ۔۔۔۔۔ہم سب دیکھیں گے۔انشااللہ
     
    مناپہلوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    وَلَا تَحْسَبَنَّ ٱللَّهَ غَافِلًا عَمَّا يَعْمَلُ ٱلظَّٟلِمُونَ ۚ
    اور ہرگز اللہ کو بے خبر نہ جاننا ، ظالموں کے کاموں سے (پارہ 13، سورہ ابراہیم، اٰیت42)
    وَسَيَعْلَمُ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓا۟ أَىَّ مُنقَلَبٍۢ يَنقَلِبُونَ ﴿٢٢٧﴾
    اور اب جاننا چاہتے ہیں ظالم کہ اب کس کروٹ پر پلٹا کھائیں گے(پارہ 19، سورۃ الشعراء، آیت 227)
     
    نذر حافی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں