1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عالمی کپ مقابلوں میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی پہلی جیت

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏7 مارچ 2015۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 29 رنز سے شکست دے دی۔

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 222 رنز بنائے تاہم ڈک ورتھ لوئس کے تحت جنوبی افریقہ کو 232 رنز بنانے تھے۔

    جنوبی افریقہ جواب میں 202 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔



    جنوبی افریقہ کی جانب سے واحد بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز ہی تھے جنھوں نے پاکستان کو پریشان کیا۔

    ڈی ویلییرز نے بھارت کے سچن ٹنڈولکر کا ورلڈ کپ میچوں میں 1000 رنز کا ریکارڈ صرف بیس میچوں میں برابر کردیا ہے۔

    ورلڈ کپ میں پہلا میچ کھیلنے والے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ان کے عمدہ 49 گیندوں میں 49 رنز اور چھ کیچوں پر مین آف دی میچ دیا گیا۔

    پاکستان کی جانب سے محمد عرفان، راحت علی اور وہاب ریاض نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ سہیل خان نے ایک مگر ڈی ویلیئرز کی اہم وکٹ حاصل کی۔

    محمد عرفان نے دوسری گیند ہی پر ڈی کوک کو آؤٹ کیا۔ ڈی کوک اس ورلڈ کپ میں اب تک اچھی بیٹنگ نہیں کر پائے ہیں۔

    پاکستان کو دوسری کامیابی 67 کے مجموعی سکور پر ملی جب راحت علی نے ڈو پلیسی کو 27 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا۔

    ہاشم آملہ نے جارحانہ بیٹنگ کی اور 26 گیندوں میں نو چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے۔
    پاکستان کو جلد ہی ایک اور وکٹ ملی جب وہاب ریاض نے روسو کو صرف چھ رنز پر آؤٹ کیا۔

    راحت علی نے ملر کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کیا۔

    جنوبی افریقہ کو ایک اور نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب محمد عرفان کی گیند پر ڈومینی کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کا کیچ وہاب ریاض نے پکڑا۔

    محمد عرفان نے تیسری وکٹ اس وقت حاصل کی جب سٹین 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    ایبٹ جو پراعتماد بیٹنگ کر رہے تھے کو راحت علی نے 12 رنز پر آؤٹ کیا۔ یونس خان نے سلِپ میں شاندار کیچ پکڑا۔

    ڈی ویلیئرز نے سات چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 58 گیندوں میں 77 رنز بنائے۔ ان کو سہیل خان نے آؤٹ کیا۔

    اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    پاکستان 47 ویں اوور میں 222 رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔

    پہلے 37ویں اوور اور پھر 41 ویں اوور میں میں بارش کے باعث میچ روکا گیا۔ جس کے باعث میچ 47 اوورز کا کر دیا گیا۔

    شاہد آفریدی نے ایک روزہ میچوں میں اپنے آٹھ ہزار رنز مکمل کر لیے۔

    مصباح الحق نے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں اپنے 5000 روز مکمل کر لیے ہیں۔ مصباح نے 73 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔

    جنوبی افریقہ کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب فاسٹ بولر ڈیل سٹین نے احمد شہزاد کو آؤٹ کر دیا۔ اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 30 رنز تھا جو موجودہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی بہترین اوپننگ پارٹنرشپ تھے۔ اس سے پہلے پاکستان کی سب سے بہترین اوپننگ پارٹنرشپ 11 رنز کی تھی۔
    جنوبی افریقہ نے ابتدائی اوروں میں کامیابی نہ ملنے دو اطراف سے فاسٹ بولروں کو ہٹا کر اپنے دونوں سپنروں، عمران طاہر اور جے پی ڈومنی کو بولنگ کے لیے بلایا ہے۔

    پاکستانی بیٹسمینوں سپنروں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کھل کر شاٹس کھیلے۔ سرفراز احمد نے جے پی ڈومنی کے ایک اوور میں تین چھکے لگائے۔ سرفراز احمد ایک تیز رن لیتے ہوئے رنز آؤٹ ہو گئے۔

    پاکستان نے اپنی تیسری وکٹ 27ویں اوور میں اس وقت گنوائی جب یونس خان 37 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔

    صہیب اچھا نہ کھیل سکے اور 16 گیندوں میں آٹھ رنز سکور کر کے ایبٹ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

    عمر اکمل پاور پلے کے دوران 20 گیندوں میں صرف 13 رنز بنا کر مورکل کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

    شاہد آفریدی نے 15 گیندوں میں 22 رنز سکور کیے اور اس کے ساتھ انھوں نے ایک روزہ میچوں میں اپنے آٹھ ہزار رنز بھی مکمل کیے۔

    وہاب ریاض پہلی گیند ہی پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ ان کو عمران طاہر نے آؤٹ کیا۔

    مصباح الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 85 گیندوں میں 56 رنز سکور کیے۔ ان کو سٹین نے آؤٹ کیا۔

    راحت علی صرف ایک رن بنا کر سٹین کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
    سہیل خان تین رنز بنا کر مورکل کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے سٹین نے تین جبکہ ایبٹ اور مورکل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ ناصر جمشید کو ڈراپ کر کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو بطور اوپنر کھیلانے کا فیصلہ کیاگیا۔ اس کے علاوہ حارث سہیل ان فٹ ہونے کی وجہ یونس خان کو ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔

    جنوبی افریقہ نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور بہاردین کی جے پی ڈومنی کو ٹیم میں دوبارہ جگہ دی ہے۔

    لنک
     
    غوری اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شاندار فتح ہے ۔۔بہت بہت مبارک
     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    پاکستانی شائقینِ کرکٹ بھرپور تیاریوں اور جوش و خروش کے ساتھ اسٹیڈیم میں موجود تھے—۔فوٹو/رائٹرز
     
    تانیہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    جنوبی افریقا کا حامی ایک شخص چہرے پر اپنے ملک کا پرچم پینٹ کرائے میچ دیکھنے میں مگن ہے—۔فوٹو/ رائٹرز
     
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    میچ کا آغاز ہونے سے قبل میدان میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا—۔فوٹو/ رائٹرز
     
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    جنوبی افریقا کے کھلاڑی میچ شروع ہونے سے قبل اپنا قومی ترانہ سن رہے ہیں—۔فوٹو/ رائٹرز
     
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    پاکستانی اسٹار بیٹسمین سرفراز احمد کا بیٹنگ کے دوران ایک انداز—۔فوٹو/ رائٹرز
     
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈویلیئر میچ کے دوران ایک کیچ پکڑ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے—۔فوٹو/ اے ایف پی
     
  9. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے دوران باران رحمت بھی وقفے وقفے سے برستی رہی، اس موقع پر کپتان اے بی ڈویلیئر آسمان کی جانب دیکھتے ہوئے—۔فوٹو/اے ایف پی
     
  10. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    میچ کے دوران بارش شروع ہونے پر گراؤنڈ میں کور بچھایا جارہا ہے—۔فوٹو/ اے ایف پی
     
  11. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    پاکستانی اسٹار بیٹسمین سرفرازاحمد کو آؤٹ کرنے کے بعد جنوبی افریقا کے کھلاڑی جشن مناتے ہوئے—۔فوٹو/ رائٹرز
     
  12. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    جنوبی افریقا کے کھلاڑی جے پی ڈومنی دوسری مرتبہ بارش ہونے کے بعد میدان سے جاتے ہوئے—۔ فوٹو/ اے ایف پی
     
  13. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑی یونس خان کا ایک انداز—۔فوٹو/ رائٹرز
     
  14. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  15. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں