1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق خبریں

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏17 مارچ 2020۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کووِڈ-19 گزشتہ سال دسمبر میں چین میں رپورٹ ہوا، 11مارچ 2020 کو اسے ’’عالمی وبا‘‘ قرار دیا گیا۔
    150 سے زائد ممالک اس عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔
    پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 193ہوگئی۔
    دنیا بھر میں ایک لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد متاثر، 7 ہزار سے زائد اموات اور 78 ہزار 85 افراد صحت یاب ہوچکے۔
    [​IMG]
     
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ڈس انفیکٹ کرنے کا عمل جاری

    قومی کووڈ 19 کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو ڈس افیکٹ کرنے کا عمل جاری ہے۔
    [​IMG]
    ٹیم ہوائی اڈے کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لیے تیار ہے


    اس سلسلے میں بتایا گیا کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ایئرپورٹ کو ڈس انفیکٹ اور صاف کرنے کے کوششیں بروئے کار لارہی ہے۔
     
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل 2020 کو ملتوی کردیا گیا
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں کھیلی جانے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔

    [​IMG]
    اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک مختصر سی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کو ملتوی کردیا گیا، اسے بعد میں ری شیڈول کیا جائے گا اور مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
     
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کورونا وائرس: 'غیرملکی کھلاڑی میں مشتبہ علامات کے بعد میچز مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا'
    پی سی بی کے مذکورہ فیصلے میں تمام فرنچائزر نے بھرپور تعاون اور اعتماد کا اظہار کیا، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان
    [​IMG]
     
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کورونا وائرس: بھارت نے سینما، شاپنگ مال، میوزیم و تاریخی مقامات بند کردیے
    کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے باعث جہاں بھارت نے یورپی یونین کے ارکان ممالک سمیت مجموعی طور پر 30 ممالک کے شہریوں کے داخل ہونے پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔
    [​IMG]
    وہیں بھارت میں ہر سال ہونے والے بولی وڈ کے بڑے فلم فیسٹیول میں سے ایک ’انٹرنیشنل انڈین فلم فیسٹیول اکیڈمی ایوارڈز‘ (آئیفا) کی تقریب کو بھی ملتوی کردیا تھا۔

    اسی طرح بھارت میں ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو بھی موخر کردیا گیا تھا اور اب آئی پی ایل اپریل کے وسط میں منعقد کیا جائے گا۔

    اور اب بھارت نے ملک بھر کے سینما ہالز، شاپنگ مالز، میوزیم و تاریخی تفریحی مقامات کو بند کرنے سمیت عارضی طور پر ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ بھی موخر کردی۔
     
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پنجاب میں کورونا وائرس سے 6 افراد متاثر، ملک میں کیسز کی تعداد 193 ہوگئی
    ڈیرہ غازی خان میں ایران سے آنے والے 736 زائرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد
    [​IMG]
     
  7. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کورونا کو 'چینی وائرس' کہنے پر ٹرمپ کو تنقید کا سامنا
    امریکا میں ایشیائی امریکی کمیونٹی پہلے ہی وائرس سے متاثر ہے، ٹرمپ کو مزید نفرت پھیلانے کی ضرورت نہی، نیویارک میئر
    [​IMG]
     
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور میں کورونا وائرس کا پہلا مشتبہ مریض جاں بحق
    مریض کو میو ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا، اس کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آج آئے گی، سیکریٹری محکمہ صحت پنجاب
    [​IMG]
     
  9. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بھارت نے یورپی ممالک سمیت 30 ممالک کے شہریوں کے داخل ہونے پر پابندی عائد کردی
    کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے بھارت نے تمام یورپی ممالک سمیت پڑوسی ممالک پر بھی پابندیاں عائد کردیں۔
    [​IMG]
     
  10. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    وزیر اعظم عمران خان نے اپنی کابینہ کے اراکین اور اعلی سرکاری عہدیداروں سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت کی حکمت عملی اور اس کی ملکی معیشت پر منفی اثرات کے بارے میں وسیع مشاورت کی۔

    [​IMG]
    علاوہ ازیں ایک علیحدہ اجلاس بھی ہوا جس میں ویڈیو لنک کے ذریعے چاروں وزرائے اعلی نے بھی شرکت کی اور بعض اہم فیصلے کیے گئے۔


    ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم خان نے ملک میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی۔


    اپنی معاشی ٹیم کے ساتھ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ اگر وہ ملک کی معیشت پر کورونا وائرس کے منفی اثرات کو کم کرنے کی ضرورت محسوس کریں تو عالمی مالیاتی بینک اور دیگر بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کریں تاکہ مالی مدد حاصل کی جاسکے۔

    اجلاس میں وزیر برائے امور حماد اظہر، وزیر برائے قومی خوراک تحفظ مخدوم خسرو بختیار، وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، تجارتی مشیر عبد الرزاق داؤود، وزیر اطلاعات کے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق سمیت دیگر سرکاری افسران نے شرکت کی۔

    وزیر اعظم خان نے حماد اظہر کو ورلڈ بینک اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی تاکہ کسی بھی مشکل مالی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ بلا تعطل اقتصادی سرگرمیوں اور ملازمتوں کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ حکومت معیشت کو کورونا وائرس کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے تمام اقدامات کررہی ہے۔

    عمران خان کو عالمی معیشت اور پاکستان کی معیشت پر کورونا وائرس کے منفی اثرات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    اس ضمن میں ایک بین وزارتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی سربراہی مشیر خزانہ کریں گے اور وہ روزانہ کی بنیاد پر ملکی معیشت کا جائزہ لے کر پیشگی اقدامات تجویز کریں گے۔

    انہوں نے معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی مشکل صورتحال کے پیش نظر عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ایک جامع پالیسی تیار کریں۔

    وزیراعظم عمران خان نے زور دیا کہ وہ وافر مقدار میں ضروری اشیا کی دستیابی کو یقینی بنائے۔

    وزیر اعظم خان نے زور دے کر کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوروں کے بارے میں کسی بھی قسم کی شکایت کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسی شکایت کی صورت میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم خان نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات سے متعلق آگاہی مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا۔

    اس سلسلے میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ جلد ہی قوم سے خطاب کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک قوم ہونے کے ناطے ہمیں کورونا وائرس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے لیکن ہمیں اس سے لڑنا چاہیے۔

    دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر کورونا وائرس کے بارے میں ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے تمام علاقائی صدور کو کورونا وائرس کے بارے میں موثر آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

    پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر نے کہا کہ اس مہم کے تحت لوگوں کو کورونا وائرس کے خلاف جدید حفاظتی اقدامات سے متعلق تعلیم دی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ضروری حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے عہدیدار اور کارکن لوگوں کو اس وائرس کے بارے میں آگاہ کریں گے اور انہیں اس خطرے سے نمٹنے کے لئے صفائی اور حفظان صحت کی جدید تکنیک کے بارے میں آگاہ کریں گے۔
     
  11. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کورونا وائرس کی ویکسین کا دعویٰ کرکے عوام کو لوٹنے والا ڈاکٹر گرفتار
    پولیس کے مطابق ڈاکٹر اپنے کلینک پر کورونا وائرس کی ویکسین سے متعلق اشتہار لگا کر عوام کو لوٹ رہا تھا۔
    [​IMG]
     
  12. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ اور معاشی اثرات سے نبرد آزما ممالک کی مدد کے لیے 10 کھرب ڈالر قرضہ دینے کے لیے تیار ہے۔

    واضح رہے کہ 15 مارچ کو امریکی فیڈرل ریزرو نے معاشی نمو کی حوصلہ افزائی کے لیے سود کی شرح صفر کردی تھی۔
    [​IMG]

    ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق علاوہ ازیں واشنگٹن نے معیشت کو کورونا وائرس کے اثرات سے بچانے کے لیے 700 ارب ڈالر کے پروگرام بھی شروع کیے۔

    آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیفا نے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف رکن ممالک کے لیے 10 کھرب ڈالر کے قرض دینے کے لیے تیار ہے'۔

    انہوں نے کہا کہ دفاع کی پہلی لائن کے طور پر فنڈز تیزرفتاری سے جاری کیے جائیں گے تاکہ بیلس آف پے منٹ سے دوچار ممالک کی مدد کی جا سکے۔

    کرسٹالینا جورجیفا نے کہا کہ مذکورہ فنڈ ابھرتی اور ترقی پذیر معیشتوں کو 50 ارب ڈالر تک اور کم آمدنی والے رکن ممالک کے لیے 10 ارب ڈالر صفر شرح سود پر مشتمل ہوگا۔

    خیال رہے کہ آئی ایم ایف مجموعی طور پر 200 ارب ڈالر کی ادائیگی کا وعدہ کرچکا ہے۔

    اس ضمن میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ 'بہت سے معاملات میں یہ انتظامات بحران کا شکار اور مالی اعانت کے حق دار ممالک کو سہارا دے سکتے ہیں'۔

    انہوں نے بتایا کہ تقریباً 20 ممالک کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا گیا آنے والے دنوں میں ان کی ضرورت پوری کردی جائے گی۔

    آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیفا نے کہا کہ سی سی آر ٹی فنڈز غریب ترین ممالک کو فوری طور پر قرضوں سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ برطانیہ نے حال ہی میں آئی ایم ایف کے سی سی آرٹی فنڈ میں 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا جس سے سی سی آر ٹی کے فنڈ کو 40 کروڑ ڈالر تک اضافہ ہوجائےگا۔

    آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا کہ 'ہم دوسرے ڈونرز کی مدد سے اسے ایک ارب ڈالر تک بڑھائیں گے'۔

    کرسٹالینا جورجیفا کا مزید کہنا تھا کہ اس سے آئی ایم ایف اپنے 189 رکن ممالک کی خدمت کرسکتا ہے اور بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کو ظاہر کرسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس بحران سے صرف اشتراک، کوآرڈینیشن اور تعاون کے ذریعے ہی نکلا جا سکتا ہے اور جو عالمی معیشت کو مستحکم بنائے گا۔

    واضح رہے کہ 7 مارچ کو آئی ایم ایف نے حکومتوں پر زور دیا تھا کہ عوام کو کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے عالمی طبی بحران کے معاشی اثرات سے تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔

    واشنگٹن میں آئی ایم ایف کی جانب سے جاری گائیڈ لائنز میں کہا گیا تھا کہ 'جو سب سے زیادہ متاثر ہیں انہیں اپنی غلطی کے بغیر دیوالیہ نہیں ہونا چاہیے'۔

    ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ سیاحت پر انحصار کرنے والے ملک میں ایک اہل خانہ کی جانب سے چلائے جانے والے ریسٹورنٹ یا قرنطینہ کی وجہ سے بند ہونے والی فیکٹری کے ملازمین کو اس بحران میں تعاون کی ضرورت ہے۔

    آئی ایم ایف نے مقامی حکومتوں کے لیے رقم مختص کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا تھا کہ 'یہ متاثرہ علاقوں میں کلینکس اور میڈیکل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو چلانے کے لیے خرچ کی جائیں جیسا چین اور کوریا نے کیا ہے'۔
     
  13. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    تصویر میں نوجوان لاہور کی بادشاہی مسجد کے باہر کرکٹ کھیلتے دیکھے جاسکتے ہیں،
    مسجد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر بند کردی گئی ہے۔
    [​IMG]
     
  14. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    وزیر اعظم عمران خان کے ’ڈیجیٹل پاکستان‘ اقدام کی سربراہ تانیہ ایدروس نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر مشترکہ خدشات کو دور کرنے اور وائرس سے متعلق معلومات دینے کے لیے ایک 'چیٹ بوٹ' متعارف کروادیا ہے۔
    [​IMG]
     

اس صفحے کو مشتہر کریں