1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

طِبیٌ مشورے : ۔

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از جمیل جی, ‏14 جولائی 2009۔

  1. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔



    بہت شکریہ جلد مشورے کا ، عمر کا طعنہ دے کے درد اور بڑھا دیا:119:
     
  2. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔

    سوری جی دیر سے رپلائی کرنے کا ، لیکن میں آپ سب کو بتا کر تو گیا تھا ۔ اب بڑھاپے کا میرے پاس کوئی علاج نہیں ۔ بڑھاپا تو بس آتا ہے اور آتا ہی رہتا ہے ۔ ویسے میرا اشارہ آپکی طرف نہیں تھا جناب ۔
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔

    ہمارا کیا ھے آج مرے کل دوجا دن آپ اپنی عاقبت سنوارو منا:113:
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔

    اوووووووووووووووو میرا مطلب تھا اپنا ڈاکٹری چمکاؤ منا:135:
     
  5. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔

    منُا ؟ میں چوتھی کلاس میں پڑھتا ہوں ؟
    ویسے میں لڑکیوں سے عمر پوچھتا نہیں ، وہ لوگ جھوٹ بہت بولتی ہیں ، لیکن آپکی باتیں (جیسے مُناُ) مجھے سوچنے پر مجبور کر رہی ہیں
     
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔

    پیارے بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ

    میرے ایک دوست ہیں سکن سپیشلسٹ
    انہوں نے اینٹٰ بایوٹک قطعی طور پر نہ استعمال کرنے کا کہا
    انہوں نے

    methtrxate 2.5mg
    4 گولیاں 3 دن بعد
    Citrizine 10 mg

    clobetasole ointment

    استعمال کرنے کا کہا ہے آپ کیا کہتے ہیں اس بارے میں
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔

    السلام علیکم ڈاکٹر جمیل بھائی ۔
    کچھ دن پہلے بہت ہی ٹھنڈا پانی پی لینے سے آواز بدل گئی ہے۔ گلے میں کوئی درد یا سوزش نہیں ہے الحمدللہ ۔ اس دن سے اب ٹھنڈے پانی اور ٹھنڈی چیزوں سے پرہیز بھی کررہا ہوں‌لیکن آواز نارمل نہیں ہوپارہی ۔ کوئی حل ہے؟
     
  8. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔

    ھارون بھائی پہلے تو اپنا باڈی ویٹ کم کریں ورنہ کسی علاج کا کوئی فائدہ نہیں ۔ صبح اٹھ کر تھوڑا چہل قدمی کیا کریں ۔ میڈیسن تو سبھی ٹھیک ہیں ، Clobetasol Propionate کی جگہ Nizoral Cream استعمال کریں تو زیادہ بہتر رہے گا ۔ خون صاف کرنے والی سبزیاں جیسے کریلا ، پالک اور شلغم وغیرہ کا استعمال کریں ۔ لیکن میں پھر کہوں‌ گا کہ ویٹ لوُز کر لازمی ہے آپ کے لیئے ۔ اللہ پاک آپکو جلد شفا عطا فرمائیں ، امین ۔ دعاؤں میں یاد رکھیئے گا ۔
     
  9. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔

    نعیم بھائی پریشان مت ہوں ، یہ کوئی اتنی بڑی بات نہیں ۔ بس کولڈ ڈرنک اور مرچی سے ڈائٹ پہ رہنا پڑے گا کچھ دنوں کے لیئیے ۔ میڈیسن میں تلاش کریں ایک ٹیبلٹس ہوں گی Amoxicyclin یا Amoxi + Clavunaic Acid کے نام سے ، اُن گولیاں کو ختم کرنا تھا ، نا کہ ٹھیک ہونے کے ساتھ ہی چھوڑ دینا تھا ۔ ہری پتی کی چائے میں تیز نمک ڈال کر غرارے کریں ، دو دن میں آپکی رنگ ٹون پھر سے جینرل ہو جائے گی ۔ تب تک آپ فون پر لوگوں کو بلیک میل کریں ۔ اللہ آپ کو بھی صحت دے ، دعاؤں میں یاد رکھیں پلیز ۔
     
  10. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔

    شکریہ ڈاکٹر بھائی آپ کے مشورے کے مطابق صبح کی واک شروع کردی ہے پالک کھانے سے میرا یورک ایسڈ زیادہ ہو جاتا ہے باقی آجکل صرف سبزیوں پر گذارہ کررہا ہوں مچھلی کھانے کے بارے مین آپ کیا فرماتے ہیں
     
  11. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔

    جمیل جی میری دائیں ٹانگ میں شدید درد ہوتا ھے جب چلنے لگوں تو بعض اوقات چند قدم چلنے کے بعد مزید ایک قدم نہیں اٹھایا جاتا درد گھنٹے کے نیچے ہوتی ھے اس وقت بھی ہو رہی ھے کچھ مشورہ دیں گے کیا
     
  12. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔

    خوشی ڈئیر اگر تو یہ درد ایک مہینے سے کم کا ہے تب تو میں‌ آپ کو کوئی ٹپ دوں ۔ لیکن جیسا مجھے لگتا ہے یہ پین کافی سوئیر ہے ۔ کتنا عرصہ ہو گیا اِس کو ، اور اس سے پہلے کچھ استعمال کیا آپ نے ؟
     
  13. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔

    نہیں کوئی دوا نہیں لی اور پچھلے چند ہفتوں سے ھے مگر مسلسل نہیں ھے
     
  14. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔

    او تب تو کوئی اتنی فکر والی بات نہیں ۔ میں نے سوچا مہینوں گزر گئے ہیں ۔ یاد ہے میں نے آپکو کوئی سال پہلے ایک سپرے بتایا تھا ۔ Deep Heat Spray ، وہ آپ نے کسی فارمیسی سے پتہ کروایا تھا کہ نیں ؟ اگر ٹیبلٹس یوز کرنا چاہ رہی ہیں تو Olfen 100 SR سے اچھا اور کچھ نہیں ۔ اگر جوس پینا چاہتی ہیں‌ تو گاجر اور کوکمبر مکس کر کے پیئں ، اچھا رہے گا ۔ اگر کچن سے تھوڑی ادرک گرائنڈ کر کے اسکا گاڑھا سا پیسٹ بنا کر رات سونے سے پہلے گھٹنوں کے نیچے لگا لیں تو وہ بھی بیسٹ ہے ۔ گاڑی میں اے سی مت یوز کیا کریں زیادہ ، خاص کر کے فیٹ موڈ پر ۔ گرم پانی کی ٹکور بھی اچھی ہے ۔ اگر درد بہت زیادہ ہے تو بہتر ہو گا کسی آرتھو پیڈک کے پاس چکر لگائیں ، اور گھٹنے کے ایکسرے لے لیں ۔ اگر کچھ افادہ ہوا تو ضرور مطلع کیجیئے گا ۔ اور دعاؤں میں یاد رکھیئے گا پلیز ۔
     
  15. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔

    ڈیپ ہیٹ سپرے تو نہیں ملا تھا ایک کریم ضرور ملی تھی ویسے درد گھٹنے میں نہیں‌ہوتا ایسامحسوس ہوتا ھے جیسے کوئی وین گھٹنے کے نیچے سے کھینچی جا رہی ھے
    بہت شکریہ مشورے کا اے سی میں تو بیٹھنے کی شوقین ہی نہیں ہوں‌آج کل تو ویسے ہی بلا کی سردی ھے اوپر سے ہیٹنگ‌خراب ھے
     
  16. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔

    خوشی ڈئیر اگر کچھ دن تک آپ بہتر نہ ہوں تو پلیز کسی آرتھو پیڈک کو بتا کر مینیسکٹومی ٹیسٹ کروا لیں ۔ اور ہر مرض کو تھوڑا سئیریز لیا کریں ۔ ویسے اے سی سردیوں ‌میں ‌بھی استعمال کیا جاتا ہے ، ہیٹ پر ایڈجسٹ کر کے ، میں نے بھی اسی سے منع کیا تھا آپکو ۔
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔

    جمیل بھائی بہت شکریہ ۔ اللہ تعالی آپکو جان و ایمان کی سلامتی دے۔ آمین

    آخری سطور والی ہدایات پر عملدرآمد کی بھرپور کوشش کروں‌گا۔ :p
     
  18. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔



    بہت شکریہ جمیل جی ، مگر یہاں جی پی سے تو چیک اپ جلدی ہو جائے مگر آرتھوپیڈک سے ٹائم ملتے یا تو مرض ہی ختم ہو جائے یا مریض
     
  19. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔

    آپ کے ہاں ادویات بازار سے خریدنے کی سہولت ہے یا ڈاکٹر کی پریسکرپشن ضروری ہے
     
  20. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔

    جمیل بھائی نیند نہیں آتی۔ کوئی حل بتائیں۔
     
  21. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔

    بلال بھائی کوئی اینٹی ایسٹامن بتا تو دوں نیند آ جائے گی ، مگر پھر جب استعمال نہیں‌ کریں‌گے تو بےچینی رہے گی ، اور بدن ٹوٹتا ہوا محسوس ہو گا ۔ بہتر ہو گا اگر آپ کھانا رات کے بجائے شام میں کھانے کی کوشش کریں اور چائے کافی چھوڑ کر ٹھنڈے مشروبات، آئس کریم ، جوس وغیرہ استعمال کریں ۔ گاؤں کی لسی مل جائے کیا ہی بات ہے ۔ اور اگر آپکو دوائی ہی لینی ہے تو بتائیے میں وہ بھی پریسکرائب کر دیتا ہوں ۔
     
  22. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔

    بہت بہت شکریہ محترمی جمیل اختر بھائی۔ پہلے تو آپ کی بتائی گئی ہدایات پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ چائے واقعی بہت زیادہ پیتا ہوں اور سگریٹ بھی۔ کوشش کرتا ہوں کم کرنے کی یا چھوڑنے کی۔ اور پھل وغیرہ کی طرف راغب ہونے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں خود بھی میڈیسن سے بچنے کی کوشش ہی کرتا ہوں۔ اگر ایسے ہی یہ مسئلہ حل ہو جائے تو اس سے بہتر کوئی بات نہ ہو گی۔ اگر پھر بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو آپ تو ہیں ہی ناں۔ پھر تکلیف دوں گا آپ کو۔ ایک دفعہ پھر توجہ فرمانے کے لئے شکریہ
    والسلام
     
  23. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔

    کچھ ادویات پریسکرپشن کے بنا نہیں ملتیں ہارون بھائی
     
  24. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔

    جمیل اختر جی،!!!!
    خوش رہیں،!!!!! آپکے طبی مشوروں کا بہت شکریہ،!!!! جزاک اللٌہ خیر،!!!!

    مجھے بھی 5 سال سے تقریباً شوگر اور بلڈ پریشر ہے، اور 8 سال پہلے پتا یعنی Gallbladder نکالا جاچکا ہے، اسکے علاوہ قلب کے معمولی عارضہ کی وجہ سے Angiography بھی ہوچکی ہے، اس وقت سے نیچے لکھی ہوئی ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق کھا رہا ہوں، کبھی کبھی دواؤں کی عدم دستیابی کی وجہ یا کبھی سفر کے دوران اگر دوائی لینے میں تاخیر ہوجائے تو بلڈپریشر اور شوگر کا لیول بڑھ جاتا ہے،!!!! بلڈ پریشر تو اکثر بڑھا ہی رہتا ہے، میری عمر اگلے مہینے ساٹھ (60) سال کی ہوجائے گی،!!!!!!!!!

    ------- amayral .3
    روزانہ صبح ناشتے سے پہلے ایک گولی،!!!

    ------- concore-5
    اور اب-10 میلگرام کی لے رہاہوں۔ روزانہ شام کو کھانے کے بعد،!!!!!

    ------- co-dion- 12.5/160
    روزانہ صبح ناشتے کے بعد،!!!!

    ------- asprin-81 mg
    دن میں ایک مرتبہ کبھی بھی،!!!!!!

    یہ دوائیں بھی کافی مہنگی ہیں، لیکن اسپتال میں کام کرنے کی وجہ سے اب تک تو سہولت ہے، لیکن جب رٹائیرمنٹ کے بعد تو خود ہی خریدنی پڑیں گی،!!! اس کے علاوہ کچھ دنوں سے سردرد اور کاندھوں میں درد اور پیروں میں درد کی شدت پہلے سے بڑھ گئی تھی اسی لئے میں نے ایک صاحب کے کہنے پر ایک حکیم صاحب سے رجوع کیا، ان سے بھی ابھی پچھلے ہفتے آزمائش کے طور پر دوائی لی ہے اور اسے استعمال کررہاہوں جس سے مجھے کافی روز بروز آرام مل رہا ہے،!!!!

    لیکن مجھے ابھی ایک دو دن پہلے پاکستان سے اپنے داماد جی کا فون آیا انہوں نے مجھے سختی سے منع کیا کہ کہ میں حکیم سے علاج نہ کراؤں، جبکہ مجھے ان کی دواؤں سے فائدہ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے، اور حکیم صاحب نے کہا ہے یہ حکیمی علاج آہستہ آہستہ بیماری کو جڑ سے ختم کردیتا ہے،!!!! مگر ہمارے داماد جی کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر اور شوگر کنٹرول میں رہنا چاہئے، ان کا بالکل ختم ہونا نقصان دہ ہے،!!!

    اب جمیل اختر جی،!!!! آپ سے آپکی رائے اور مشورہ چاہئے، میرے لئے کیا بہتر رہے گا،!!!!

    بہت وقت لے لیا آپکا، معذرت چاہتا ہوں،!!! میں آپکا بہت ممنون اور مشکور رہوں گا،!!!!

    بہت شکریہ اور ہمیشہ خوش رہیں،!!!
     
  25. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔



    اسلام علیکم !
    دعا ہے کہ اللہ پاک آپکی عمر پہاڑوں برابر کریں ۔ انکل آپکی باتوں سے بہت مایوسی جھلکتی ہے ۔ شوگر اور ہائیپرٹینشن کے مریض تو آجکل لاتعداد ہیں ۔ بڑی عمر میں اکثر اسطرح کی بیماریاں‌گھیر لیتی ہیں‌ ۔ شوگر کو‌ ڈائجسٹ کرنے کے لیے جسم کو کچھ سرگرمی چاہیے ہوتی ہے ، جو عمر ذیادہ ہونے یا پھر قائلی کی بدولت ہم سے چھوٹ جاتی ہے ۔ شوگر اور ہائی بی پی انہی لوگوں میں‌ 99 فیصد ہوتا ہے جنکی یا تو عمر ذیادہ ہو چکی ہوتی ہے ، یا جنکے کام کی نوعیت تھوڑی آرام دے ہوتی ہے ، مطلب ہر وقت چیئرمین بنے رہتے ہیں‌ ۔
    اگرچہ دوائیوں کے سبھی سپیلنگ غلط لکھے آپ نے ، مگر پھر بھی مجھے اندازہ ہو گیا انکا ۔ انکل افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ یہ دوائیاں اب آپکو ریگولر کافی عرصے تک کھانی پڑیں گی ۔ یہاں کئی ایک مریض ہیں‌ جو آپکی بتائی ہوئی میڈیسن ہی تین چار سال سے ریگولر یوز کر رہے ہیں‌ ۔ آپکے شوگر اور بی پی لیول کو دیکھ کر ڈاکٹر نے آپکو ایک گولی روزانہ کا بتایا ہو گا ، جو اللہ نا کرے یہ لیول انکریز کرنے پر دو یا تین گولی تک بھی جا سکتا ہے ۔ اگر آپ ہفتے سے ذیادہ ان گولیوں سے پرہیز کریں گے تو بہت نقصان پہنچے گا آپکی ہیلتھ کو ۔
    دوائی تو بہت اچھی ہی ، اور پاکستان سے پتہ کی ہے میں‌نے ، یہ تینوں گولیاں دستیاب ہیں ہمارے شہر میں تو ۔ ہاں یہ ہے کہ انکا خرچ ملا کر 200 ریال سے اوپر بن جاتا ہے ۔ رہی حکیم کی بات تو تھوڑا رسکی سا کام ہے یہ ۔ کس نسخے میں‌ جانے کون سے اجزاء شامل ہوں‌ جو فی الوقت تو آرام دیں آپکو مگر آگے جا کر تکلیف کا باعث بنیں ۔ لیکن ایک بات یہ بھی ہے اللہ کی ذات تک ہے ، جسکے ہاتھ میں‌ مرضی شفاء رکھ دیں ۔
    اس مرض میں مشورہ کوئی کام نہیں دیتا ، بس آپ ریگولر دوائی استعمال کریں ۔ شوگر سے تو دور ہی رہیں ، اور محنت مشقت والا کوئی بھی کام نا کریں ۔ ٹینشن نہ لیں تاکہ بی پی کنڑول رہے ۔ کھانا حساب کا لیں اور وزن کا خاص خیال رکھیں‌ کے بڑھنے نا پائے ۔
    اللہ پاک ہمیشہ آپکا دست شفقت ہمارے سروں‌پر قائم و دائم رکھیں ۔ شکریہ آپ نے اس قابل سمجھا ۔
     
  26. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔

    بہت بہت شکریہ جمیل اختر جی،
    خوش رہو جیتے رہو، اب دل سے کچھ بھار اتر گیا ہے،!!!!
    اللٌہ تعالیٰ آپکو دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، ھر دلی خواہش کی تکمیل کرے، آمین،!!!!!
     
  27. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔

    شکریہ انکل جی سب ہی وشز کے لیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دوائیں تو جیسا آپ نے کہا مہنگی ہیں‌ ، البتہ میری دعائیں ہمیشہ آپکے ساتھ رہیں‌ گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ سے بھی درخواست ہے کہ دعا کے لیے ہاتھ اُٹھائیں تو یاد رکھیے گا ۔
     
  28. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔

    انشااللٌہ آپ بھی میری دعاؤن میں ہمیشہ ساتھ رہیں گے،!!!!
    خوش رہیں،!!!
     
  29. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔

    میرا خیال ہے یہ دوائیاں پاکستان میں تو سستی ہیں
     
  30. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: طِبیٌ مشورے : ۔

    سعید انکل میں نے ایک اور مریض کے لیے بہت پہلے پتہ کروایا تھا ان میں‌سے دو دوائیوں کا ، یہ تو کنفرم ہے کہ دستیاب ہیں یہ دوائیاں پاکستان میں ۔ لیکن قیمتوں کے بارے میں میں وثوق سے کچھ کہہ نہیں سکتا ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں