1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

صل علیٰ صل علیٰ

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از مسز مرزا, ‏19 جون 2007۔

  1. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ًمظفر وارثی صاحب کا نام دنیائے نعت میں بے حد مقبول ہے۔ آپ کی نعت کا ایک ایک لفظ آپ کے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بے پناہ عشق کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وارثی صاحب کی کئی خوبصورت نعتوں میں سے میری ایک پسندیدہ نعت پیش خدمت ہے!

    صَلِّ عَلیٰ صَلِّ عَلیٰ
    تخلیق دیوان سحر
    کردار معراج نظر
    پیغام حی علی الصلٰوۃ

    صَلِّ عَلیٰ صَلِّ عَلیٰ

    قربت ، حصار دوجہاں اخلاق ، سائبان سا
    لہجہ چٹکتی سی کلی چپ رحل پر قرآن سا
    جلووں کی کوئی حد نہیں
    پرچھائیں احرام زمیں
    اور چاپ دستار خلا

    صَلِّ عَلیٰ صَلِّ عَلیٰ

    خازن تہی دامانیاں وارث یتیمی آپ کی
    تنہائیوں کے طور پر گویا کلیمی آپ کی
    اقرار پتھر نے کیا
    بطحا کی مٹی کا دیا
    ساری خدائی میں جلا

    صَلِّ عَلیٰ صَلِّ عَلیٰ

    سوکھی زباں ، ابر سخا فاقہ کشی ، سلطان گر
    رحمت ، قبا وحدت عصا یاد خدا زاد سفر
    افلاک سے اونچا قلم
    نظروں سے بھی آگے قدم
    منزل سے آگے قافلہ

    صَلِّ عَلیٰ صَلِّ عَلیٰ

    گیسو ذرا جو کھل گئے تاریک موسم دھل گئے
    جس کو زیارت ہو گئی اس آنکھ میں رس گھل گئے
    جگنو سے مٹھی میں لیئے
    خورشید کملی میں لیئے
    ہمراہ روز و شب چلا

    صَلِّ عَلیٰ صَلِّ عَلیٰ

    کم ہے مظفر جسقدر بھیجے درود اس ذات پر
    ہم عاصیوں کی قسمتیں لکھی ہیں جس کے ہاتھ پر
    ہر دم دعا یہ جس نے کی
    یا رب حب لی امتی
    ایسا نبی کس کا بھلا

    صَلِّ عَلیٰ صَلِّ عَلیٰ​
     
    پاکستانی55 اور ابو المیزاب اویس .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔ واقعی خوبصورت نعت شریف ہے۔

    اللھم صل علی سیدنا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم
     
  3. ابو المیزاب اویس
    آف لائن

    ابو المیزاب اویس مہمان

    سبحان اللہ، بہت خوبصورت کلام،
    یہ کلام کس مجموعہ میں ہے؟
    مظفر وارثی صاحب کے مزید کلام بھی عنایت فرمائیں۔۔ کیا ان کی نعتوں کے مجموعہ آنلائن دستیاب ہیں؟ یا ان مجموعاجات کے “پبلشرز کی تفصیل مل سکتی ہے؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں