1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

صفائی اچھی عادت ہے لیکن یہ بیماری کی بھی شکل اختیار کرسکتی ہے

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از زینب, ‏27 دسمبر 2012۔

  1. زینب
    آف لائن

    زینب ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جولائی 2011
    پیغامات:
    273
    موصول پسندیدگیاں:
    12
    ملک کا جھنڈا:
    صفائی اچھی عادت ہے لیکن یہ بیماری کی بھی شکل اختیار کرسکتی ہے

    صفائی ایک اچھی عادت ہے، لیکن یہ بیماری کی شکل بھی اختیار کرسکتی ہے۔ صاف ستھرا رہنا بہت اچھی بات ہے۔ انفلوائنزا سے بچاؤ کے لیے ڈاکٹر بار بار تاکید کرتے ہیں کہ مؤثر طریقے سے ہاتھ دھوئے جائیں۔

    لیکن، بغیر کسی سبب کے بار بار ہاتھ دھونا ایک ’ڈِس آرڈر‘ یعنی بیماری ہے جِس کا شکار سینکڑوں یا ہزاروں نہیں لاکھوں افراد ہیں اور جسے Obsessive Compulsive Disorderکہتے ہیں۔

    مثال کے طور پر کئی ایک ایسے افراد ہوتے ہیں جو جراثیم سے بے انتہا خوف زدہ ہوتے ہیں۔ اِس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ بار بار ہاتھ دھوتے ہیں اور وہ بھی بڑی تفصیل سے، یعنی ایک ایک انگلی اور ایک ایک ناخن اور وہ بھی دِن میں درجنوں بار۔ اور اگر اُنھیں ایسا لگے کہ اُنھوں نے اپنے ہاتھ دھونے کے عمل میں معمولی سے کوتاہی کردی ہے تو وہ پورے عمل کو نئے سرے سے شروع کرتے ہیں۔

    عملی زندگی میں اگر کوئی شخص درجنوں بار ہاتھ دھونے پر ہر دفعہ 15سے 20منٹ صرف کرتا ہو تو اُس کی پوری زندگی تو ہاتھ دھونے میں ہی گزر جائے گی!

    22برس کی ’میری ‘کی مثال لیجئے۔ میری کو لگتا تھا کہ وہ اپنے جراثیم سے دوسروں کو بیمار کر سکتی ہیں۔ اُن کو یہ خیال تھا کہ شاید پوری دنیا میں وہ واحد ایسی ہستی ہیں جِنھیں اِس طرح کی بیماری لاحق ہے۔ لیکن، جب اُنھوں نے با الآخر ایک سائکیاٹرسٹ سے بات کی تو اُنھیں پتا چلا کہ وہ اکیلی نہیں، ایسے لوگ تو ہزاروں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں ہیں۔

    ایک ماہر کے مطابق، یہإ ں امریکہ میں ہر 50میں سے ایک شخص کسی نہ کسی نوعیت Compulsive Disorder کے رویے کا شکار ہے جِس میں دروازے بند کرنا، پھر یہ سوچنا کہ شاید صحیح طور پر بند نہیں ہوا، پھر دوبارہ کھول کر بند کرنا اور اِسی طرح بار بار ایسا کرنا، تالوں کو بار بار چیک کرنا، بار بار چیزوں کی گنتی کرنا یا پھر چیزوں کی خریداری کا ایسا جنون ہونا جِس سے کمرہ چھت تک بھر جائے۔

    اِس بیماری کا علاج موجود ہے۔اِس میں دواؤں کے علاوہ رویہ تبدیل کرنے کی تھیراپی بھی شامل ہے، اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مرض کا مجرب علاج موجود ہے۔
    __________________
     
    ساجد حنیف اور زندگی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صفائی اچھی عادت ہے لیکن یہ بیماری کی بھی شکل اختیار کرسکتی ہے

    زینب جی بہت بہت شکریہ!
    آپ بھی صحت و تندرستی سے شغف رکتھی ہیں ، بہت خوشی ہوئی!
    جزاک اللہ
     
  3. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صفائی اچھی عادت ہے لیکن یہ بیماری کی بھی شکل اختیار کرسکتی ہے

    زینب جی بہت بہت شکریہ!
     
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صفائی اچھی عادت ہے لیکن یہ بیماری کی بھی شکل اختیار کرسکتی ہے

    اچھی شئیرنگ کا بہت شکریہ
     
  5. سائنسدان
    آف لائن

    سائنسدان ممبر

    شمولیت:
    ‏18 دسمبر 2012
    پیغامات:
    37
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صفائی اچھی عادت ہے لیکن یہ بیماری کی بھی شکل اختیار کرسکتی ہے

    کافی معلوماتی فیچر تھا ۔ شئیرنگ کا بے حد شکریہ
     
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صفائی اچھی عادت ہے لیکن یہ بیماری کی بھی شکل اختیار کرسکتی ہے

    بہت خوب ، اچھا لکھا ہے
     
  7. عطاءالرحمن منگلوری
    آف لائن

    عطاءالرحمن منگلوری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اگست 2012
    پیغامات:
    243
    موصول پسندیدگیاں:
    293
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صفائی اچھی عادت ہے لیکن یہ بیماری کی بھی شکل اختیار کرسکتی ہے

    بار بار کی صفائی/ہاتھ دہونے سے وقت کے ساتھ ساتھ پانی کا اسراف بھی ہوگا جو کہ جائز نہیں چاہے آپ دریا کے کنارے پہ ہوں۔
     
  8. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صفائی اچھی عادت ہے لیکن یہ بیماری کی بھی شکل اختیار کرسکتی ہے

    ایک اہم نفسیاتی عارضہ کے متعلق مفید معلومات فراہم کرنے کے لیے بہت شکریہ زینب جی!
     
  9. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صفائی اچھی عادت ہے لیکن یہ بیماری کی بھی شکل اختیار کرسکتی ہے

    امریکہ میں ہر کھلی شے کی تیاری ، پیکنگ میں دستانے کا استعمال لازمی ہوتا ہے۔ کوڑا کرکٹ گلیوں میں کھلا نہیں پھینکا جاتا ۔ عوام میں جراشیم کی دہشت انہیں نفسیاتی مریض بنا دیتی ہے۔ مگر ہمارے ہاں فرنچائزڈ کے علاوہ کہیں بھی حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر نہیں رکھا جاتا۔ مٹھائیاں ، سموسے ، پکوڑے مٹی گرد سے اٹے عوام الناس کی مرغوب غذا ہیں۔ بیماریوں اور بیماروں کی بہتات ہے۔ لاپرواہی اور اگہی کا نہ ہونا بھی ایک معاشرتی بیماری سے کم نہیں۔ جو کہ لاکھوں میں نہیں بلکہ کروڑوں اس کا شکار ہیں۔ ڈینگی اور خسرہ پر قابو پا لیا جائے گا مگر غفلت و لا پرواہی اور عدم توجہی پر قابو پانے کی صلاحیت ابھی صلاح مشورہ سے اگے نہیں ۔ لوگ ٹیسٹ کروانے سے ڈرتے ہین کہ کہیں کوئی بیماری نہ نکل آئے ۔ میرے کزن کو سینے میں درد کی شکائت پر ڈاکٹر نے بستر سے نیچے اترنے سے منع کر دیا کیونکہ موصوف کی کئی شریانیں بلاک تھیں۔
     
    زندگی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں