1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

صدقہ اور پریشانیاں

'علوم مخفی و عملیات وظائف' میں موضوعات آغاز کردہ از نسیم, ‏30 دسمبر 2012۔

  1. نسیم
    آف لائن

    نسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏20 دسمبر 2012
    پیغامات:
    21
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    صدقہ انسان کی زندگی سے گناہوں،مشکلات،مصیبتں،خطرات،نحوست،نظربد اور سب سے بڑکر آلله تعالئ کے غصے کو دور کرتا ہے۔ آپ صدقہ کسی مجبور شخص کو کسی دوسرے کے علم کے بغیر دینا چاہیے۔ پرندوں،بلیوں اور دیگر جانورں کو صرف آلله کے نام سے دینا چاہیے۔ صدقہ دیتے وقت حاصکر جانوروں کو،آپ اس پر ١ دفعہ سورہ فاتحہ اور ٣ دفعہ سورہ اخلاص پڑھکر دم کر دیا کریں اور روز تھوڑا تھوڑا کر کے پرندوں کو دانہ ڈالتے وقت ساتھ آپنے مقصد کو بھی دھراتے جاہیں۔

    مجھ کو بھی اپنی دعاوں میں یاد رکھیں۔
     
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صدقہ اور پریشانیاں

    صدقہ آپ کی جان کی حفاظت کیلئے بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہر انسان کو کسی نہ کسی شکل میں صدقہ کو جاری رکھنا چاہیے۔

    میں اپنا ذاتی تجربہ شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ جب میں سعودی آرامکو موبیل ایکسون ریفائنری میں جاب کرتا تھا تو مجھے نزلہ ہوا اور گلا میں خراش ہوگئی۔ بہت دوائیں لیں مگر افاقہ نہ ہوا۔

    گلے میں انفیکشن اس قدر ہوگیا کہ گلے سے دوا کی گولی اتارنا محال ہوگیا۔ اور گلے میں ذخم کی وجہ سے کبھی کبھی خون بھی آتا۔

    دل بہت اداس ہوا، اپنے والد محترم سے پاکستان بات کی انھوں نے کہا ہم بکرا صدقہ کردیتے ہیں اور میرے لئے دعائیں بھی کیں۔ اور میں نے یہاں سٹار مارکیٹ جاکر بون لیس گوشت لیا شاید ایک کلو اور گھر کے باہر گرم پانی کے گیزر کے قریب جہاں بلی نے بچے دیئے ہوئے تھے وہاں رکھ دیا۔

    یقین کیجئے یہ نیک کام میں نے مغرب کی نماز کے وقت انجام دیا اور عشاء کے بعد مجھے بہت راحت محسوس ہوئی اور اگلے دن بالکل بھلا چنگا ہوگیا۔

    صدقہ بلا کو کھاجاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس لئے آپ لوگ جب بھی تنخواہ ملے کچھ حصہ اس کے لئے وقف کردیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کہ اپنی حفاظت کا انتظام خود کریں تو یقینی ہوتا ہے۔۔۔
     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: صدقہ اور پریشانیاں

    جزاک اللہ
    ----------------
     

اس صفحے کو مشتہر کریں