1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

صحت کےلئے لیموں کے ناقابل یقین فوائد

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏12 نومبر 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    نیویارک(نیوزڈیسک)لیموں کا استعمال ہمیشہ سے ہی لوگ خوشبواورصفائی کے لئے کرتے آئے ہیں۔اس کے صحت پر بھی خوشگوار اثرات ہوتے ہیں۔آئیے لیموں کے کچھ فائدوں کے بارے میں جانتے ہیں۔
    *معدے میں موجود زہریلے مادوں کے اخراج کے لئے لیموں بہت مفید ہے۔ یہ نا صرف ان زہریلے مادوں کا اخراج کرتا ہے بلکہ معدے کو مضبوط بناتا ہے۔
    *اگر آپ کو تیزابیت کی شکایت ہے تو لیموں کا استعمال شروع کردیں کیونکہ یہ انسانی جسم میں پی ایچ کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے۔
    *اگر آپ لیموں کے رس کو تیل میں ملا کر سر پر لگائیں تو خشکی سے نجات مل جاتی ہے۔
    *لیموں میں موجود سٹرک ایسڈ خون کی شریانوں کو کھولتا ہے جبکہ یہ گردے کی پتھری کے لئے بھی بہت مفید ہے۔
    *لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے اور اس کا استعمال مدافعتی نظام کے لئے مفید ہے۔ اگر آپ اس کو نیم گرم پانی میں ملا کر پئیں تو بہت فائدہ ہوگا۔
    *تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ لیموں کا استعمال کینسر بنانے والے خلیوں کو ختم کرتا ہے لہذا اس کے استعمال سے کینسر سے بچا جاسکتا ہے۔
    *لیموں کے رس میں شامل وٹامن سی اور فلیونائیڈز خون کے فشار کو کنٹرول میں رکھ کر انسان کو توانا رکھتا ہے۔
    *چہروے پر موجود سیاہ دھبوں کے لئے بھی یہ بہت مفید ہے۔ لیموں کا رس کسی کریم میں ڈال کر چہرے پر مساج کرنے سے چہرہ شاداب اور دھبے دور ہو جاتے ہیں۔
    *لیموں پوٹاشیم ، کیلشیم اور میگنیشیم سے بھرپور ہے ۔ اس کے استعمال سے انسانی جسم پانی کی کمی کا شکار نہیں ہوتا۔
    http://dailypakistan.com.pk/education-and-health/12-Nov-2014/161845
     

اس صفحے کو مشتہر کریں