1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

صحت کا خیال رکھیں .... : نجف زہرا تقوی

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏2 اگست 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    صحت کا خیال رکھیں .... : نجف زہرا تقوی


    عیدِ قرباں کا نام سنتے ہی ذہن میں طرح طرح کے پکوان اور منہ میں گوشت کا ذائقہ سا آنے لگتا ہے

    اوراس میں آپ کا کوئی قصور نہیں ہر گھرسے اٹھتی اشتہا انگیز مہک جونہی ناک تک پہنچتی ہے دل گوشت سے تیار کردہ پکوان کھانے کو مچل اٹھتا ہے۔

    عید پر آپ کا جو دل چاہے وہ ضرور کھائیں لیکن ساتھ ہی صحت کے چند اصولوں کو ضرور مدِ نظر رکھیں۔
    زیادہ گوشت نہ کھائیں
    :۔ حفظانِ صحت کا اصول یہ ہے کہ اپنی غذامیں گوشت کی مقدار کم رکھیں۔اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کے مقابلے میں گوشت مشکل سے ہضم ہوتا ہے،زیادہ مقدار میں گوشت کھانے سے آپ کے معدے پر وزن بڑھ جاتا ہے۔
    چہل قدمی کریں:
    ۔ پیدل چلنا اچھی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے،لیکن جب ثقیل کھانے ہضم ہونے کا نام نہ لے رہے ہوں تو ایسے میں چہل قدمی اور بھی ضروری ہو جاتی ہے۔اس لیے قربانی کا گوشت ہضم کرنے کے لیے علی الصبح یا رات کے وقت ٹہلنے کے لیے نکلیں تا کہ اس کے نتیجے میں آپ کا معدہ اپنا کام صحیح طور پر انجام دے سکے اور کھانا جلد ہضم ہو جائے۔اگر آپ چہل قدمی کے عادی نہیں ہیں تو بھی کم از کم عیدالاضحی کے موقع پر اسے اپنے معمول میں ضرور شامل کریں۔
    کھانا وقت پر کھائیں
    :۔کسی بھی معاملے میں وقت کی پابندی نہ کرنا ہماری طرزِ معاشرت کی بڑی خامیوں میں سے ایک ہے۔خاص طور سے کھانے کے معاملے میں وقت کی پابندی نہ کرنے کی عادت صحت کو شدید نقصان پہنچاتی ہے۔تہواروں کے موقع پر ہماری بے قاعدگی کی عادت عروج پر پہنچ جاتی ہے،لیکن یاد رکھیں کہ باقی سب باتیں ایک طرف مگر کھاتے ہوئے رات دیر سے باربی کیو کرنے اور ڈھیر سارا گوشت کھا لینے سے پر ہیز کریں ۔اس سے آپ کا نظامِ ہضم بگڑ سکتا ہے۔
    پھل اور سبزیاں کھائیں
    :۔ سبزیوں اور پھلوں کی افادیت سے کون واقف نہیں ہے۔ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی کے موقعے پر خاص طور پر پھلوں اور ہری سبزیوں کو اپنی خوراک میں شامل رکھیں۔اس سے آپ کی غذا میں ایک توازن قائم رہتا ہے اور صحت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔
    کولڈ ڈرنکس کم پئیں
    :۔ ہمارے ہاں عام تصور کیا جاتا ہے کہ کولڈ ڈرنک پینے سے کھانا جلد ہضم ہو جاتا ہے ،لیکن تجربات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ کولڈ ڈرنکس کا اثر عارضی ہوتا ہے۔اسے پیتے ہی کچھ دیر کے لیے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ہمارے معدے کی گرانی میں کچھ کمی آئی ہے لیکن در حقیقت یہ کولڈ ڈرنکس معدے کی تیزابیت کو اور بڑھا دیتی ہیں۔لہٰذا عیدالاضحی پر کولڈ ڈرنکس نہ ہی پئیں تو بہتر ہے اگر بہت مجبوری ہو تو کم استعمال کریں۔
    گرین ٹی پئیں
    :۔ ماہرینِ طب کی رائے کے مطابق کولڈ ڈرنکس کی بجائے گرین ٹی کا استعمال صحت کے لیے زیادہ مفید ہے۔گرین ٹی کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔اس لیے خاص طور پر عیدالاضحی کے موقع پر دن میں کئی بار اسے ضرور پئیں یا کم از کم کھانے کے بعد گرین ٹی کا ایک کپ ضرور لیں۔اس سے ہاضمے کی رفتار تیز ہو گی اور یہ آپ کے کولیسٹرول کی سطح بھی مناسب رکھے گی۔
    مرچوں کا استعمال کم کریں:۔
    صحت کے مسائل کی بڑی وجہ مرچوں کا استعمال ہے۔ہمارے ہاں بیشتر گھروں میں چٹ پٹے اور تیز مرچ مصالحے والے کھانے پسند کیے جاتے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔عیدالاضحی پر خوص طور پہ چٹ پٹے تکے،کباب اور نہاری وغیرہ بنا کر کھائی جاتی ہے لہٰذا ایسے کھانے معدے کی تیزابیت کو بڑھا دیتے ہیں۔
    گھر پر پکا کر کھائیں:۔
    عیدِ قُرباں کے موقعے پر ہر گھر میں گوشت کی فراوانی ہوتی ہے۔اکثر گھروں میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ گوشت آرڈر پر دے کر مختلف ڈشز تیار کروائی جاتی ہیں، لیکن یہ درست طریقہ نہیں ہے کیونکہ بازار سے آرڈر پر بنوائے گئے کھانوں کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا کیونکہ دکانوں پر کھانا تیار کروانے والے حفظانِ صحت کے اصولوں کو مدِ نظر نہیں رکھتے۔ اس لیے گھر بھر کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے کھانا ہمیشہ خود پکائیں۔ اس کے علاوہ تہوار پر ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پرجا کے کھانے سے بھی حتی الامکان گریز کرنا چاہیے۔ے کھانے سے بھی حتی الامکان گریز کرنا چاہیے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں