1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شیخ چلی کے خواب اور ان کی تعبیر

'کھیلو کودو بنو نواب' میں موضوعات آغاز کردہ از ثناء, ‏30 مئی 2006۔

  1. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    جی جناب شیخ چلی کے خوابوں کے متعلق کون نہیں جانتا اس سلسلے میں میں یہ لڑی شروع کر رہی ہوں۔ پہلے شیخ چلی کی کہانی سنیں
    شیخ چلی اپنے گہرے خوابوں میں کھویا ہوا تھا کہ اسے ایک آواز سنائی دی “اے لڑے میری بات سنو یہ انڈوں کا ٹوکرا میرے گھر تک چھوڑ آؤ تو تمہیں 1 انڈہ دوں گا“
    شیخ چلی نے فورا حامی بھری اور انڈوں کا ٹوکرا سر پر رکھا اور اس کے گھر کی طرف چل پڑے اور راستے میں پھر اپنے خوابوں کا سلسلہ شروع کردیا اور سوچنے لگے کہ یہ آدمی مجھے 1 انڈہ دے گا تو میں اسے میں پڑوسیوں کی مرغی جو آج کل انڈے سینکنے کے لیے بے تاب پھر رہی ہے اس کے نیچے رکھوں گا تو اس سے ایک عدد چوزہ نکل آئے گا میں اس کو دانادنکا ڈال کر بڑا کروں گا تو وہ بڑی مرغی بن جائے گی تو پھر وہ روزانہ ایک انڈہ دیا کرے گی پھر میں ان سے بچے نکلواؤں گا جب وہ بچے بڑے ہو جائیں گے تو پھر وہ روزانہ ڈھیر سارے انڈے دیں گے یوں پھر ان سے بچے نکلیں گے اور آگے مزید انڈے اور مرغیاں بنتی جائیں گی جب میں ایک بہت بڑے مرغی خانے کا مالک بن جاؤں گا تو ان میں سے آدھے بیچ کر ایک بکری لے لوں گا
    پھر وہ بکری بھی اسی طرح بچے دیتی رہے گی اور پھر اسے کے بچے آگے بچے دیتے رہیں گے اس طرح میں ایک بہت بڑے ریوڑ کا مالک بن جاؤں گا۔
    پھر اس آدھے ریوڑ کو بیچ کر میں کافی ساری گائیں لے لوں گا اسی طرح جب گائیں اور بیلوں کا ایک بہت بڑا ریوڑ ہو جائے گا تو اس میں سے آدھے کو بیچ کر میں بھنیسیں لے لوں گا پھر میرے بہت سارے نوکر چاکر ہوں اور میں ایک بہت بڑا رئیس بن جاؤں گا
    پھر میں شادی کروں گا تو میرے بہت سارے بچے ہوں گے جب وہ مجھ سے پیسے مانگے گے کہ ابو ابو ہمیں پیسے دو تو میں انھیں کہوں گا کہ “ہٹو شیطانو!“
    اس کے ساتھ ہی شیخ چلی نے انڈوں کا ٹوکرا سر سے گھما کر زمین پر دے مارا اور وہ آدمی شور ڈالنے لگا اور شیخ چلی کو مارنے لگا کہ “تم نے میرے اتنے سارے انڈے توڑ دیئے“
    تو شیخ چلی نے کہا کہ
    “تمہارے تو صرف انڈے ٹوٹے ہیں جبکہ میرا تو سارا گھر تباہ برباد ہو گیا ہے۔“

    جی تو دوستو آپ بھی جب اکیلے میں بیٹھتے ہوں گے تو اس وقت شیخ چلی کی طرح ضرور سوچتے ہوں سو میں یہ لڑی شروع کر رہی ہوں اس لیے کہ یہاں آپ اپنی اپنی شیخ چلیاں بیان کریں خود بھی محظوظ ہوں اور دوسروں کو بھی محظوظ کریں
    جی تو شروع ہو جائیں
    :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
     
  2. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    کیا ہو گیا ہے کہ لڑی کسی کو پسند نہیں آ رہی
    شیخ چلی بننے سے گبھراتے کیوں ہیں۔ اکیلے بیٹھ کر جب خیالی پلاؤ پکاتے ہیں تو شیخ چلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیتے ہیں اور جب بتانے کی باری آئے تو دوسروں کو بتانے سے گبھراتے ہیں
     
  3. فریب
    آف لائن

    فریب ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    23
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    پہلے آپ خود شیخ چلی بن کر دیکھائیں پھر دوسرے بھی پیروی کریں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  4. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    ثناء کے اندر کا شیخ چلی

    لو جی فریب نے تو مسئلہ ہی حل کر دیا۔ اب ذرا ہمت کریں، آگے بڑھیں اور ایک عدد نیا نویلا پیغام داغیں، جس سے ہمیں آپ کے اندر کے شیخ چلی کا پتہ چلے۔
     
  5. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    شیخ چلی میدان میں آو

    شیخ چلی میدان میں آو
    اب چھپ کیوں گئے
     
  6. فریب
    آف لائن

    فریب ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    23
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    کہنا آسان اور کرنا مشکل ہوتا ہے اسی لیے شاید ثناء غائب ہیں
     
  7. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ثناء جی

    سب کچھ کہ رہے ہیں کچھ کرکے دکھاو
    چھپ کیوں گئی
     
  8. ڈی این اے سحر
    آف لائن

    ڈی این اے سحر ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مئی 2006
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    سائنس کے کرشمے

    شیخ صاحب گاؤں میں چھوٹی سی دکان کھولےبڑھاپے کو محتاجی سے بچانے کا سامان کئے بیٹھے تھے ۔
    قریب کی مین سڑک پر کسی بارات کی “ بس“ خراب ہو گئی۔
    مسافر کچھ دیرانتظار کے بعداستفسار اور جانکاری کی غرض سے آہستہ آہستہ نیچے اُترنے لگے۔ یہ جاننے کے بعد کہ بس کا “ دُھرھا“
    (کونیکٹنگ راڈ )ٹوٹ گیا ہے۔
    (یہ کیا ہوتا ہے کوئی مسافر نہیں جانتا تھا)۔ مگر یہ جان کر کہ اسے مرمت یا تبدیل کرتے کچھ وقت لگ جائے گا ۔۔۔وہ لوگ ٹولیوں کی شکل میں ۔۔۔ اِدھر اُدھر گھومنے چلے گئے۔۔۔ قریب ہی شیخ صاحب کی “ ہٹی “ تھی۔۔۔!
    اتفاقا“ تھوڑی دیر بعد کوئی نہ کوئی مُسافر شیخ صاحب کی دکان پر جاتا ۔۔۔ اپنے مطلب کا کچھ (سگریٹ۔۔۔ سوڈا وغیرہ) خریدتا اور ازرہِ وقت گزاری اُن سے پوچھ لیتا ، آپ کے پاس “ دھرھا “ ہے؟
    بس کے کافی مسافر شیخ صاحب کا کافی سامان خرید چکے تھے جب انہیں یہ قیمتی “ خیال “ آیا ، یار آج اللہ کا خاص کرم ہے مُجھ پر مگر ۔۔۔۔۔۔ اگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے پاس “ دھرھے “ ہوتے تو ۔۔۔۔ آج سارے ہی بِک جاتے اور بڑی رقم منافع میں بچتی۔
    شہر گئےہوئے بیٹے کو فون پر “ دھرھے “ کی قیمت کا معلوم کیا ۔۔۔ جب قیمت خرید “ بس “ سے باہرنظر آئی تو آؤ دیکھا نہ تاؤ۔۔۔!!!
    بُرے وقت کے لئے بچا کے رکھی تھوڑی سی زمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ( بہت مانگ اور منافع کے خیال سے ) فورا“ گاؤں کے چوہدری کو اونے پونے فروخت کی اور ۔۔۔ بیٹے کی معرفت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    کچھ “ دھرھے “ دکان “ کے ۔۔۔ “ باہر “ سجا کے بیٹھ گئے۔
    (کیونکہ چھوٹی سی دکان میں وہ دو چار “ دھرھے “ بھی سما نہ سکے تھے۔
    بس مرمت کے بعد کب کی جا چُکی تھی مگر ۔۔۔۔۔ شیخ صاحب ابھی تک وہاں بیٹھے سوچ رہے ہیں ۔۔۔ بھلیا لوکا۔۔۔۔ اوہ ڈھیر سارے
    “ خریدار “ ہن میتھوں “ دھرھے “ دا پُچھن کیوں نہیں آوندے ؟
     
  9. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بہت اچھے

    بہت اچھے، شکر ہے کہ سحر نے قفل توڑا اور کچھ پیشِ خدمت کیا۔
     
  10. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    نہیں‌جی نہیں شیخ چلی کی باتیں نہیں‌ بلکہ آپ جب بقلم خود شیخ چلی جیسی حرکتیں کرتے ہیں وہ لکھیں
     
  11. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    ثناء کیوں مشکل پیدا کرتی ہو لوگوں

    ثناء کیوں مشکل پیدا کرتی ہو لوگوں کے لئے؟ اگر ایسا ہی شوق ہے تو پہلے اپنے کوئی خواب سناؤ تاکہ لوگوں کی ہمت بندھے۔
     
  12. ڈی این اے سحر
    آف لائن

    ڈی این اے سحر ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مئی 2006
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    مہاء ،،،،، سُست !!!

    سُستی سے متعلق بزرگوں سے سُنا تھا کہ اسکی کئی اقسام ہوتی ھیں۔ کچھ لوگ محض سُست واقع ہوتے ہیں کچھ بہت سُست اور انمیں سے کچھ بہت ہی سُست ،بات یہیں ختم ہو جاتی تو ہم بھی سر جھٹک کے بھول جاتے مگر ابھی سُستی کے دو مدارج باقی تھے ۔یعنی نہائیت سُست اور اس سے بھی بڑا ؛؛ مہا سُست ؛؛
    بس اندازِ بیاں کچھ اتنا اہانت آمیز تھا بزرگ محترم کا ،،،،،،،،،،،
    کہ سُستی سے خدا واسطے کا بَیر ہو گیا ۔ یہ ٹھان لیا کہ زندگی میں خود تو بچنا ہے ساتھ کسی کی سُستی بھی قطعی برداشت نہیں کرونگا۔
    گاؤں (جہاں جانے کا اتفاق زندگی میں چند ایک بار ہی ہوا) وہاں کے ایک باغ کو اسکے مالی نے کچھ اتنی مہارت اور محنت و جانفشانی سے تیار کیا تھا کہ موسم بے موسم تمام پھل ہمہ وقت تیار یا خام حالت میں درختوں کے ساتھ لدے پھندے رہتے۔
    اسی باغ کے قریب سے گزرتے کسی کے کراہنے کے انداز میں مخاطب کرنے کی آواز سُن کے میں ٹھٹھکا،،، پھر دوسری اور تیسری آواز کے بعد یہ سمجھنے میں کامیاب ہوا کہ کوئی بڑے درد ناک انداز میں کسی کو مدد کے لئے پُکار رہا ہے۔
    میں متجسس ہو کے باغ میں داخل ہو گیا۔۔۔ دیکھا کہ چاروں طرف مختلف النوح پھل پک پک کے گِر رہے ہیں۔ ایک مجہول سا شخص ،،، قطعی ساکن سی حالت میں ایک طرف پڑا مجھے اندر داخل ہوتے دیکھ کر خود ہلے بِنا محض آنکھیں اپنے حلقوں میں گُھما کر میری طرف دیکھ کے بڑے ملتجی انداز میں اپنے سینے پر پڑے ایک سُرخ سیب کی طرف اِشارہ کر کے بولا ،،،،
    باؤ جی ،،،، ایہہ سیب تاں چُک کے میرے مُنہہ وِچ پاء دیو ،،،،
    میں اسکی سُستی کی انتہا سے یک دم بھِناً اُٹھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    جوتا اتار کے غصےً سے اسے مار رہا تھا کہ قریب ہی سے آواز آئی
    مارو مارو اور مارو ایک اور مارو ،،،،،،،، میں اسے مارنا موقوف کر کے آنے والی آواز کی جانب متوجع ہوا تو ،،،،،، اسی جیسا ایک اور شخص کچھ فاصلے پر اسی کے انداز میں ساکن پڑا اپنے خلقوں میں آنکھیں گھما گھما کر اسے مارنے کی تلقین کرتا نظر آیا ۔۔۔۔!!!
    میں نے اسے کہا کہ میں تو اسے اسکی انتہائی سُستی کی وجہ سے مار رہا ہوں کہ اپنے ہی سینے پر پڑے سیب کو خود کھانے کی بجائے مجھے بلا کر کھلانے کا کہہ رہا تھا۔۔۔۔ تم اسے مارنے کو کیوں کہہ رہے ہو ؟ کہنے لگا باؤ جی ،،،، !!!
    میں وی تاں ایدھی سُستی دی وجہ توں ای ایتھوں تنگ ہاں۔۔۔۔۔
    تُسی سہی آکھیا پئی ایہہ مہا سُست ہیگا جے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    راتیں کڑھی مُڑھی کُتاً ۔۔۔ آ آ کے میرا مُنہہ چٹًدا ریہا ۔۔۔ پر اَیس سُستی دے مارے توں اینہاں نئیں ہو سکیا پئی اونہوں ششکار ای دیوے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !!!
    میں کچھ دیر تو ششدر کھڑا رہ گیا کہ ان میں سے ؛؛ مہا سُست؛؛
    کون ہوا ؟
    پھر غصًے کی حالت میں دوسرے مہا سُست کی طرف بڑھا ہی تھا کہ میرا پاؤں کسی چیز میں اٹکا ،،،، یا پہلے سُست نے اپنی سُستی قُربان کرتے ہوئے دوسرے مہا سُست کو بچانے کیلئے پاؤں پکڑلیا تھا،،،، کچھ بھی تھا ،،،، میں دھڑام سے زمین پر آ پڑا ،،،،،،
    غصًے میں اُٹھا تو اپنے کمرے میں بیڈ کے کنارے زمین پر تھا،،،، اور سورج اپنی کرنوں کے ذریعے مجھے جگانے میں ناکام ہو کر جیسے خود کمرے میں گُھس آیا تھا ،،،، !!! ٹائم دیکھا تو ہاسپٹل ڈیوٹی سے اڑھائی گھنٹے لیٹ ،،،،، !!!
    ان سُستوں کی وجہ سے ناں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
     
  13. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    بہت خوب ڈی این اے سحر
    میں بھی اپنی زندگی کی شیخ چلیاں لکھ رہی ہوں ان شاءاللہ جلد ہی آپ کے سامنے ہو گئیں۔ :D :D :D :lol: :lol: :p
     
  14. جی ایم علوی
    آف لائن

    جی ایم علوی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 مئی 2006
    پیغامات:
    210
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ثناء صاحبہ

    ثناء صاحبہ کی سستیو ں کا اندازہ اس سے لگائیں کہ جب سے یہ چوپال شروع ہوئی ہے وہ پانی اوڑے لیٹی ہے۔
     
  15. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اور بابا بنگالی انہیں لوری دے رہا ہے
     
  16. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    اس بات کی وضاحت تو ثناء ہی بہتر کر سکتی ہے۔
     
  17. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ثناء تو لگتا ہے لمبی چھٹی پر غائب ہے
     
  18. ڈی این اے سحر
    آف لائن

    ڈی این اے سحر ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مئی 2006
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    لوٹ آؤ ثناء !!!

    کہاں ہیں آپ کی شیخ چِلّیاں ثناء جی ؟
    دیکھیں اگر اس وجہ سے نہیں آ رہی تو ہم باز آئے آپکی
    ؛؛ شیخ چلیوں ؛؛ سے !!!
    یوں منظر ہی سے غایب ہو جانا کیسی شیخ چلیاں ہیں بھلا ؟
     
  19. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    محترمہ بابا بنگالی کے مشورے پر اپنی شیخ چلیاں لکھنے لیکئے چلا کاٹ رہی ہیں چِلا ختم ہونے کا انتظار کریں
     
  20. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    او ہو آپ اپنی زندگی میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے کیوں کہ جو آدمی اپنی آئندہ زندگی کے متعلق شیخ چلی کی طرح سوچ نہیں‌ سکتا۔ وہ کام کیا خاک کرے گا۔
    سوچو مستقبل کے متعلق شیخ چلی کی طرح :lol:
     
  21. جی ایم علوی
    آف لائن

    جی ایم علوی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 مئی 2006
    پیغامات:
    210
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    شیخ چلی کے لطائف کا نہ چلنا وجہ یہ ہے کہ

    اس لڑی میں نہ کوئی شیخ ہے اور نہ کوئی چلی
     
  22. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    اس لڑی میں نہ کوئی شیخ ہے اور نہ کوئی چلی، لیکن عامل بنگالی تو ہے نہ؟ :lol:
     
  23. ہما
    آف لائن

    ہما مشیر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    251
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    عامل بنگالی کے کیا کہنے ہیں یہ تو ہر لڑی میں گھسے ہوئے ہیں۔
     
  24. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    لیکن بنگالی جی اتنے دنوں سے کہاں غائب ہیں؟ کہیں پھر سے پولیس نے حراست میں تو نہیں لے لیا؟ :?
     
  25. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    یہ تو پولیس سے پوچھنا پڑے گا۔
     
  26. پٹھان
    آف لائن

    پٹھان ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    514
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    کوئی چلہ الٹا ہوگیا ہوگا
     
  27. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    تو آپ اُن کی مدد کردیں
     
  28. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    یہ الزام ہے جبار پائی :evil:
     
  29. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    یہ الزام ہے جبار پائی :evil:[/quote:13c0d05x]

    جی ہاں‌

    ایک لڑی میں‌نے دیکھی تھی گپ شپ میں کہ عامل بنگالی کو گرفتا ر کو لیا گیا ہے
     
  30. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    اِدھر اُدھر کم دیکھا کریں :wink:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں