1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شہید میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین کو سپرد خاک کر دیا گیا

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏22 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    شہید میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین کو سپرد خاک کر دیا گیا



    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ میجر عدیل شاہد گزشتہ روز پاک افغان سرحد پر ضلع مہمند میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر عدیل شاہد کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر کراچی سمیت اعلیٰ فوجی افسران اور سیاسی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی جبکہ انہیں فوجی اعزازات کیساتھ سپرد خاک کیا گیا۔


    دوسری طرف پاک افغان سرحد پر شہید ہونے والے پاک آرمی کے جوان فراز حسین شہید کی نماز جنازہ ہوائی جہاز گرائونڈ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی افسران، مختلف سیاسی ،مذہبی،وکلاء، تاجر جماعتوں کے رہنمائوں، عوام علاقہ سمیت ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔


    یاد رہے کہ گزشتہ روز دہشتگردوں نے ایک بار پھر پاک فوج کو نشانہ بنایا تھا۔ پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے میجر اور ایک سپاہی شہید ہو گئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدیل ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر باڑ تنصیب کے کام کا جائزہ لینے والے سکواڈ کی قیادت کر رہے تھے۔ شہید میجر عدیل شاہد کا تعلق کراچی جبکہ شہید سپاہی فراز حسین کا کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے۔





    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بارودی سرنگ سرحد پار سے آنے والے دہشتگردوں نے لگائی، یہ علاقہ دہشتگردوں کی آمدورفت کا اہم راستہ تھا۔


    یاد رہے کہ سرحد پر باڑ لگانے کے دوران افغانستان میں موجود دہشت گردوں نے وقفے وقفے سے متعدد مرتبہ پاک فوج پر حملے کیے ہیں جن میں کئی جوان شہید بھی ہوچکے ہیں۔


    گزشتہ روز کے واقعہ ان 2 واقعات کے ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں ہوا ہے جس میں مغربی سرحد کے قریب فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے تھے۔


    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اُس وقت بتایا تھا کہ شمالی وزیرستان میں اسپن وام کے علاقے اباخیل میں گشت پر مامور سیکیورٹی فورسز پر شدت پسندوں نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں بلتستان کے 23 سالہ سپاہی اختر حسین نے جام شہادت نوش کیا جبکہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو دہشتگرد مارے گئے تھے۔


    اسی روز دیر میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے کام میں مصروف پاک فوج کے جوانوں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 اہلکار شہید اور ایک شدید زخمی ہو گیا تھا۔


    یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 2 ہزار کلومیٹر سے زائد طویل سرحد پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے اور پاکستان پہلے ہی 900 کلو میٹر سے زائد حصے پر یہ کام مکمل کرچکا ہے۔ اس باڑ لگانے کا مقصد شرپسندوں اور دہشت گردوں کی پاک افغان سرحد پر نقل و حرکت کو روکنا ہے۔



     

اس صفحے کو مشتہر کریں