1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شہکارِ نبی ﷺ صاحبِ تمکین عمرؓ ہیں ۔۔ پیرزادہ محمد ندیم اختر

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    شہکارِ نبی ﷺ صاحبِ تمکین عمرؓ ہیں
    اسلام کی تاریخ کی تزئین عمرؓ ہیں

    لرزاں ہیں جسے دیکھ کے خود قیصر و کِسریٰ
    وه صولتِ سرکارِ شہِ دینﷺ عمرؓ ہیں

    ایما پہ ہوئی جسکے اذاں بیتِ حرم میں
    وه نصرتِ حق دین کی تسکین عمرؓ ہیں

    جس شخص کی تحریر سے دریا بھی رواں ہو
    وہ حلقہ بگوشِ شہِ یٰسینﷺ عمرؓ ہیں

    بات اُن کی لگی حضرتِ بُو بَکْرؓ کے دل کو
    جن سے ہوئ قرآن کی تدوین عمرؓ ہیں

    اِس شخص کے ہوتے ہوۓ فِتنوں سے بچو گے
    اصحابؓ کو یہ شاہﷺ کی تلقین ، عمرؓ ہیں

    پرواز عدالت کی فضاؤں میں ہے جسکی
    وہ سرورِ کونین ﷺ کے شاہین عمرؓ ہیں

    سرکارﷺ کی عترتؓ سے وِلا اور وفا میں
    شاھد ہے خدا قا بلِ تَحسین عمرؓ ہیں

    وه جن کی فتوحات سے اسلام ہے فَرحاں
    اسلام کی وه فَرحَت و فَرحِین عمرؓ ہیں

    اغیار بھی تقلید پہ مجبور ہیں جس کی
    اسلام کا دَستُور وه آئین عمرؓ ہیں

    تھی ذات ندیمؔ اُن کی غریبوں کا سہارا
    تکیہ گَہِ ہر عاجز و مسکین عمرؓ ہیں
    ----
    پیرزادہ محمد ندیم اختر
     
    محمد شہزاد نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں