1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شہر دل بے شباب ہے کم ہے

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سید علی رضوی, ‏22 نومبر 2018۔

  1. سید علی رضوی
    آف لائن

    سید علی رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اکتوبر 2018
    پیغامات:
    54
    موصول پسندیدگیاں:
    81
    ملک کا جھنڈا:
    شہر دل بے شباب ہے کم ہے
    جتنی حالت خراب ہے کم ہے

    تجھ کو سنگہار کی ضرور ت کیا
    پر ضیا رخ کتاب ہے کم ہے

    اس تجلی پہ پردہ رکھنے کو
    یہ جو رخ پر حجاب ہے کم ہے

    تیری دنیا کے جو دوانے ہیں
    ان کا خانہ خراب ہے کم ہے

    ایک امید دل کی ہے مشکل
    چشم قیدِسراب ہے کم ہے

    زندگی تجھ پہ کیوں مرا جاۓ
    یہ جو جینا عذاب ہے کم ہے

    مہ کشی گر علاج غم ٹھہری
    پھر تو جتنی شراب ہے کم ہے

    اک تخیل سے ہی اس دل کی
    یہ جو حالت خراب ہے کم ہے

    ضبط کا خود پہ ہے اجر لیکن
    جتنا اس کا ثواب ہے کم ہے

    کردو مثلہ ہمارے لاشے کا
    گر یہ حکم جناب ہے کم ہے

    شہر کی تیرگی مٹانے کو
    ہاتھ میں آفتا ب ہے کم ہے

    تم تو شہرِ جنوں کے ہو رضوی
    آنکھ میں ایک خواب ہے کم ہے
     
    پاکستانی55، آصف احمد بھٹی اور زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  3. سید علی رضوی
    آف لائن

    سید علی رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اکتوبر 2018
    پیغامات:
    54
    موصول پسندیدگیاں:
    81
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    واہ واہ ! سید صاحب !!پوری غزل ، تمام اشعاراور ہر مصرعہ دل کو چھولینے والا۔خدا آپ کو خوش رکھے ،آپ نے عروسِ سخن کی مانگ ستاروں سے جگمگادی۔
     
  5. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ سید صاحب - - - سبحان اللہ ۔ ۔ ۔ جزاکم اللہ خیر
     
    سید علی رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. سید علی رضوی
    آف لائن

    سید علی رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اکتوبر 2018
    پیغامات:
    54
    موصول پسندیدگیاں:
    81
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ جناب
     

اس صفحے کو مشتہر کریں